
نرسز اور کالج کے طلباء "بوسٹن پر قبضہ کرو " احتجاج میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے ایسی ہی مہم "وال سٹریٹ پر قبضہ کرو" کے نام سے 17 ستمبر 2011 سے جاری ہے۔
یہ مہمات امریکہ کی تیزی سے بگڑتی اقتصادی حالت ، بے روزگاری اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف عوامی جذبات کا اظہار ہیں۔ ان کے شرکاء امریکہ کی دوسرے ممالک میں جارحیت پر خرچ ہونے والی خطیر رقم کو اس بے چینی کا بڑا سبب قرار دیتے ہیں۔ اور عرب ممالک میں حالیہ تبدیلی کی لہروں سے متاثر ہو کر سڑکوں پر نکلے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ چند لوگ ان کی دولت پر قابض ہیں اور یہ چیز ان کے بنیادی جمہوری اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔
تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔