اوبن اور ایڈنبرا کے چند مناظر

زیک

ایکاروس
Edinburgh شہر میں نہ صرف یہ کہ ایک قدامت جھلکتی ہے بلکہ کبھی کبھار خاص طور پر castle کی وجہ سے بھی یوں محسوس ہوتا ہے ہم کسی دیومالائی کہانی کے کردار ہیں جو یہاں وقوع پذیر ہو رہی ہے۔

ایک میرے لیے حیران کن بات جو وہاں تھی اور جو کوئی کنسٹرکشن ایکسپرٹ ہی بتا سکتا ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہوتا ہے۔ وہاں سٹی سنٹر میں خاص طور پر بہت اوپر بھی بازار تھے اور بہت نیچے بھی، جیسے کئی منزلہ ہوں مگر ہر منزل کا اپنا آسمان ہو۔ اس سے آپ کے ذہن میں پاکستان کے پہاڑی علاقے آتے ہوں گے جہاں ڈھلوان پر اوپر سے نیچے تک مکان و دکان ہو سکتے ہیں۔ مگر وہاں برمنگھم میں بھی کافی حد تک اوپر اور نیچے بازار تھے مگر وہ تو کچھ سمجھ آ رہا تھا، ایڈن برا میں مجھے نہیں سمجھ لگا کہ یہ کیسے ہوا۔ جبکہ حد نگاہ تک کچھ نہیں ہے۔
بہت پرانے شہروں کی طرح ایڈنبرا بھی پہاڑیوں پر بنا ہے۔ کاسل راک تو ہے ہی کالٹن ہل بھی ہے
 
جو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارہ؟
کتنا کرایہ دیا تھا ؟
ریفنڈ کتنا تھا؟
سفر کا دورانیہ کتنا تھا؟
تاخیر کا دورانیہ کتنا رہا؟
اشیائے خوردونوش اندازاً کتنی مالیت کی تھیں؟
کتنی تاخیر پر ریلوے کو یہ انجکشن لگوانا پڑتا ہے ؟

کیا ایسا سسٹم چیک کرنے کے لیے کیا یا آپ کا نفسیاتی یا مالی نقصان وجہ ریفنڈ بنا ؟
یہ ساری معلومات مفاد عامہ کے لیے پبلک ہونی چاہئیے تھی۔ جملہ حقوق جوابات وغیرہ بحق متاثرہ محفوظ ہیں۔
 
کتنا کرایہ دیا تھا ؟
£37.10
£19.15
سفر کا دورانیہ کتنا تھا؟
4 گھنٹے 9 منٹ جاتے ہوئے
4 گھنٹے 6 منٹ آتے ہوئے
تاخیر کا دورانیہ کتنا رہا؟
تاخیر صرف واپسی پہ ہوئی۔ اس کا ریکارڈ تو نہیں کہ چیک کر سکوں کتنی تھی مگر منٹوں میں ہی تھی، بات گھنٹوں تک نہیں پہنچی تھی غالبا!
اشیائے خوردونوش اندازاً کتنی مالیت کی تھیں؟
5 سے 10 پاؤنڈز کے درمیان ہی ہوں گی غالبا۔
کتنی تاخیر پر ریلوے کو یہ انجکشن لگوانا پڑتا ہے ؟
کمپنیوں پر منحصر ہے۔ یہ کمپنی اونتی ویسٹ کوسٹ تھی اور آغاز میں متوقع متبادل راستے کے وجہ سے ہی معذرت کر کر کے بے حال ہوگئی تھی جب کہ ابھی ہم لیٹ بھی نہ ہوئے تھے۔
کیا ایسا سسٹم چیک کرنے کے لیے کیا یا آپ کا نفسیاتی یا مالی نقصان وجہ ریفنڈ بنا ؟
میں نے سوچا کہ پیسے آ ہی رہے ہیں نا، جا تو نہیں رہے!
نفسیاتی یا مالی نقصان وجہ نہیں تھا کیونکہ ہم تو خوب موجیں لوٹ کے مڑ رہے تھے۔۔۔پیسے پورے ہو چکے تھے سمجھیں!
یہ ساری معلومات مفاد عامہ کے لیے پبلک ہونی چاہئیے تھی۔ جملہ حقوق جوابات وغیرہ بحق متاثرہ محفوظ ہیں۔
مفاد عامہ کے لیے ہم نے پچھلے گوشوارے سبھی کھول لیے، بینک سٹیٹمنٹ، ای میلز، ٹرین کمپنی کی ایپلیکیشن، دوستوں سے گفتگو کے ریکارڈز۔ مزید کچھ جاننا ہو تو امید ہے ہمارے قارئین تشنہ نہ رہیں گے!
 

یاز

محفلین
تاخیر صرف واپسی پہ ہوئی۔ اس کا ریکارڈ تو نہیں کہ چیک کر سکوں کتنی تھی مگر منٹوں میں ہی تھی، بات گھنٹوں تک نہیں پہنچی تھی غالبا!
اسی کی برعکس امریکہ شکاگو جاتے ہوئے ٹرین کے سفر کا آغاز ہی دو تین گھنٹے کی تاخیر سے ہوا۔ اور مختلف مسافروں کی بات چیت سے اندازہ ہوا کہ یہ چلن عام ہے۔
اوپر سے ٹکٹ پہلے ہی انتہائی مہنگا تھا، اور کوئی تلافی وغیرہ خارج از امکان است۔
 
میں نے سوچا کہ پیسے آ ہی رہے ہیں نا، جا تو نہیں رہے!
نفسیاتی یا مالی نقصان وجہ نہیں تھا کیونکہ ہم تو خوب موجیں لوٹ کے مڑ رہے تھے۔۔۔پیسے پورے ہو چکے تھے سمجھیں!
یعنی کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے ۔۔۔
 
اسی کی برعکس امریکہ شکاگو جاتے ہوئے ٹرین کے سفر کا آغاز ہی دو تین گھنٹے کی تاخیر سے ہوا۔ اور مختلف مسافروں کی بات چیت سے اندازہ ہوا کہ یہ چلن عام ہے۔
اوپر سے ٹکٹ پہلے ہی انتہائی مہنگا تھا، اور کوئی تلافی وغیرہ خارج از امکان است۔
اوہو ۔۔۔
اپ کے تو زخم ہرے ہوگئے۔ بھئی ہماری طرف سے معذرت قبول کیجیے۔
 
Top