مریم افتخار
محفلین
اوبن اور ایڈن برا خاصے دور ہیں مگر انہیں ایک لڑی میں یکجا کرنے اور سکاٹ لینڈ کے پانچ روزہ دورے پر ان دونوں شہروں کی سیر کو ترجیح دینے کی ایک خاص وجہ ہے اور وہ ہے "پانی"۔ اگرچہ نیچر ساری ہی بہت پرکشش ہے تاہم پانی کی میرے ذہن کے نہاں خانوں میں ایک خاص جگہ ہے اور آپس کی بات ہے کہ میں نے ابھی تک کوئی سمندر بھی نہیں دیکھ رکھا تھا۔ سو یہ سفر 20 جنوری 2023 کو علی الصبح گلاسگو کے کوئین سٹریٹ ٹرین سٹیشن سے شروع ہوا۔

آخری تدوین: