Edinburgh شہر میں نہ صرف یہ کہ ایک قدامت جھلکتی ہے بلکہ کبھی کبھار خاص طور پر castle کی وجہ سے بھی یوں محسوس ہوتا ہے ہم کسی دیومالائی کہانی کے کردار ہیں جو یہاں وقوع پذیر ہو رہی ہے۔
ایک میرے لیے حیران کن بات جو وہاں تھی اور جو کوئی کنسٹرکشن ایکسپرٹ ہی بتا سکتا ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہوتا ہے۔ وہاں سٹی سنٹر میں خاص طور پر بہت اوپر بھی بازار تھے اور بہت نیچے بھی، جیسے کئی منزلہ ہوں مگر ہر منزل کا اپنا آسمان ہو۔ اس سے آپ کے ذہن میں پاکستان کے پہاڑی علاقے آتے ہوں گے جہاں ڈھلوان پر اوپر سے نیچے تک مکان و دکان ہو سکتے ہیں۔ مگر وہاں برمنگھم میں بھی کافی حد تک اوپر اور نیچے بازار تھے مگر وہ تو کچھ سمجھ آ رہا تھا، ایڈن برا میں مجھے نہیں سمجھ لگا کہ یہ کیسے ہوا۔ جبکہ حد نگاہ تک کچھ نہیں ہے۔