اوبامہ جیت گیا

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹر براک اوباما ہیلری کلنٹن کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔ بی بی سی

اوباماکو مبارک
ویسے یہ ایک حیرت انگیز امر ہے کہ امریکہ میں ایک ایسا شخص جو مکسڈ ہو اور جس کا سیاست میں‌کوئی خاندانی بیک گراونڈ نہ ہو وہ سیاسی پارٹی کا صدارتی امیدوار ہوجائے۔ یقینا یہ امریکی جہموریت کا ایک اچھا جز ہے۔ اس کو سراہنا چاہیے۔
برخلاف اسکے پاکستان اور ہندوستانی جہموریت میں‌خاندانی اثر بنیادی حثیت رکھتا ہے۔ اوبامہ کا صدارتی امیدوار منتخب ہونا ایک متاثرکن امر ہے۔
فواد کو مبارک
 

قیصرانی

لائبریرین
امریکی صدارتی امیدوار کے بارے میرے یہاں مقیم سکاٹش انگریز کا کہنا ہے کہ اوباما کو صدر منتخب کر کے جلد ہی قتل کر دیا جائے گا اور اس کے بعد ہیلری کلنٹن اگر نائب صدر منتخب ہوئی تو وہ بھی کچھ عرصے میں ماری جائے گی۔ بقول اس کے امریکی سیاسی کلچر میں صدر کے عہدے پر نسل پرست امریکی اقلیت سفید فام مرد کے سوا اور کسی کو نہیں دیکھ سکتی
 

زیک

مسافر
آپ کا دوست سکاٹ بھی ہے اور انگریز بھی؟ :confused: اور دعوے بھی امریکہ کے بارے میں کر رہا ہے۔ :confused:
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ کا دوست سکاٹ بھی ہے اور انگریز بھی؟ :confused: اور دعوے بھی امریکہ کے بارے میں کر رہا ہے۔ :confused:

ہے نا مزے کی بات؟ سکاٹش اور انگریز اس لئے کہا کہ اکثر لوگ انگریز، پاکستانی انگریز، سکاٹش انگریز وغیرہ کی تفصیلات جاننے کے لئے منتظر رہتے ہیں۔ یعنی آیا یہ بندہ گورا سکاٹش ہے یا کوئی دیسی جو ادھر جا کر بس گیا ہو یا ادھر ہی پیدا ہوا ہو

بہرحال یہ اس کا دعوٰی تھا امریکی انتخابات کے بارے :)
 

خرم

محفلین
اوبامہ ایک انتخاب تو جیت گیا لیکن جان مکین کے مقابلہ میں اسکی دال گلنی مشکل ہی ہے اگرچہ مکین کو سب سے بڑا خطرہ بُش سے ہے۔ ویسے یہ تو ہے کہ قدامت پسند امریکی کسی سیاہ فام کو صدر نہیں بننے دیں گے لیکن اگر اوبامہ صدر بن گیا تو حالات مزید ابتر ہی ہوں گے کیونکہ وہ بنیادی طور پر ایک موقع پرست آدمی دکھتا ہے اور مشکل راستوں پر چلنے سے گھبراتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
امریکہ میں آج تک کوئی سیاہ فام صدر نہیں ‌بنا، سوائے ہالی وڈ فملوں کے۔ :grin:
اب دیکھتے ہیں کہ اگر اوباما صدر بنا تو کیا ہوتا ہے!!!
 
کیا ہوگا

جب تک مسلمان ہوش کے ناخن نہیں لیتے

متحد نہیں ہوتے

دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرتے

اپنے مفادات مقدم نہیں کرتے

تب تک

امریکہ سے

امریکہ کے کسی بھی صدر ودر سے کوئی امید خیر نہ رکھو

اسلامک نقطہ نظر سے میں تو کہتا ہوں کہ ہیلاری کلنٹن آئے۔ تاکہ امریکہ سے ایسی غلطیاں سرزد ہوں کہ وہ اپنے آپ میں مشغول ہوجائے۔

آپ‌صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے

لما بلغ رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أهل فارس قد ملّكوا عليهم بنت كسرى قال : لن يفلح قوم ولوا أمرهم امرأة (بخاری)

ایسی قوم کامیاب نہ ہوگی جس نے عورت کو سربراہ بنایا۔

چونکہ غیر مسلم ہم لوگوں سے زیادہ ہمارے نظام سے‌ مستفید ہوتے ہوئے عمل کرتے ہیں اس لئے انکی نظر میں یہ بات بھی ہوگی اسی لئے امریکہ میں آج تک کوئی عورت صدر نہیں‌ بنی :grin:

حریت کا نعرہ بے‌ بنیاد نعرہ ہے
 
اب میری اس بات پر نئی بحث نہ کی جائے اور یہ بھی الزام نہ لگایا جائے کہ میں عورت اور عورت کے کام کے خلاف ہوں
تین علیحدہ مضمون ہیں

عورت

عورت کا کام کرنا

عورت کی سربراہی
 
میری تو خواہش ہے کہ اوباما امریکی صدر منتخب ہوجائے پھر انشاللہ مسلمان ہوجائے اور پھر انشاللہ امریکی عوام مسلمان ہوجائے۔ا مین۔
 
کیا ہوگا
جب تک مسلمان ہوش کے ناخن نہیں لیتے
متحد نہیں ہوتے
دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرتے
اپنے مفادات مقدم نہیں کرتے
تب تک
امریکہ سے
امریکہ کے کسی بھی صدر ودر سے کوئی امید خیر نہ رکھو
بھائی درست فرمایا آپ نے۔ یہ نکتہ چینی نہیں آپ کی بات میں اضافہ ہے :)
جب تک کام کرنا درست طریقے اور محنت سے کرنا نہیں سیکھتے۔
جب تک خود سے کام نہیں کرتے
جب تک ایشائی کمانڈ، یوروپی کمانڈ، افریقی کمانڈ، شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ کمانڈ نہیں بناتے
اپنا جی پی ایس سسٹم نہیں بناتے
اپنا دفاعی نظام نہیں بناتے۔
جب تک پہلو بدلنے میں 10 منٹ لگانا نہیں چھوڑتے
جب اصل کام کی جگہ جوتیاں ہی ڈھونڈنے میں سارا وقت لگانا نہیں چھوڑتے
جب تک باتیں بنانا چھوڑ کر عمل نہیں شروع کرتے
اس وقت تک مسلمانوں سے کوئی امید خیر نا رکھو :)
 

ظفری

لائبریرین
میری تو خواہش ہے کہ اوباما امریکی صدر منتخب ہوجائے پھر انشاللہ مسلمان ہوجائے اور پھر انشاللہ امریکی عوام مسلمان ہوجائے۔ا مین۔
احمقوں کی جنت کے بارے میں سنا تو تھا مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ;)
ہمت علی ۔۔۔۔ اگر دعاؤں ہی سے اس طرح کے کام ہوجاتے تو ۔۔۔ تاریخ میں ایک بھی غزوہ نہیں ہوتا ۔ :)
 
دعا تو پھر دعا ہے ہر وقت اور ہر اچھی چیز کے لیے کی جاسکتی ہے۔
میں نے یہ تو نہیں‌کہا کہ کچھ اور نہ کریں۔
ویسے ہر چیز دعا ہی سے ہوتی ہے۔ یہ میرا ایمان ہے۔
 
یہ درست ہے کہ دعا کرنا ہمارا فرض ہے اور ہمارا حق ہے کہ
اھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
ہمیں سیدھا راستہ دکھا

لیکن بھائی اگر صرف دعاؤں سے کام چل جاتا تو باری تعالی یہ نہیں فرماتے
[ayah]53؛39[/ayah] [arabic]وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَى[/arabic]
اور یہ کہ نہیں ملتا انسان کو مگر وہی کچھ جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔
 
یہ درست ہے کہ دعا کرنا ہمارا فرض ہے اور ہمارا حق ہے کہ
اھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
ہمیں سیدھا راستہ دکھا

لیکن بھائی اگر صرف دعاؤں سے کام چل جاتا تو باری تعالی یہ نہیں فرماتے
[ayah]53؛39[/ayah] [arabic]وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَى[/arabic]
اور یہ کہ نہیں ملتا انسان کو مگر وہی کچھ جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔
یہ دنیا کی چیزوں‌کے لیے نہیں۔ بلکہ جس مقصد کے لیے تخلیق کیا گیا ہے اس کے حصول کے بارے میں‌ہے۔ بلکہ یہ مقصد بھی دعا ہی کے ذریعہ ہی حاصل ہوتا ہے۔ یعنی دعا اس مقصد کے لیے پہلا زینہ ہے۔ یعنی انسان کے اللہ تک رسائی کا پہلا مرحلہ۔
 
میری تو خواہش ہے کہ اوباما امریکی صدر منتخب ہوجائے پھر انشاللہ مسلمان ہوجائے اور پھر انشاللہ امریکی عوام مسلمان ہوجائے۔ا مین۔

(۱‌)‌ ہمت علی نیک خواہش ہے۔ اور اچھی بھی ہے۔ آپکی باتوں پر دوستوں نے نکتہ چینی بھی کی ہے۔ دل چھوٹا نہ کرو۔

خدا کے‌ نزدیک کوئی کام مشکل نہیں۔

بحیثیت مسلمان اور اسلام کا دینِ حق ہونا اس لحاظ سے ہم تمام عالم کے خیر خواہ ہیں کہ وہ راہ حق پر آئیں۔

دیکھو غیر مسلم جتنے بھی ہیں دنیا میں اکثر تک تو دین کی بات پہنچی نہیں۔ اور جن تک پہنچتی ہے وہ اسلام بھی لے‌ آتے ہیں۔ باقی یہ جو سرغنہ ہیں کفر کے‌بات اصل انکی ہے وہ عوام کو گمراہ کرتے‌ ہیں۔

(۲) اوباما کہ بیانات سے نہیں لگتا کہ وہ مسلمانوں کے‌ لئے نیک فال ثابت ہوگا۔ نیز امریکہ کی پالیسیاں صدر تھوڑا بناتا ہے۔ صدر تو مہرہ ہے پیچھے لابی ہے‌ پوری۔۔۔۔

(۳)‌ ان شاء اللہ یوں ہی لکھا کریں جس طرح میں نے لکھا ہے۔ انشاء اللہ غلط ہے۔

ان شاء اللہ پر پہلے بھی دوستوں میں گفتگو ہوچکی ہے۔
فائدہ کے‌ لئے یہ ربط دیکھیں
 
سیاست میں اسلام اور اسلام میں سیاست!!!! کوئ موضوع محفوظ نہیں یہاں

(۱)‌ اسلام کی بات شانتی ہی کی بات ہے سو کرنے میں کیا حرج ہے۔

(۲) ‌سیاست اسلام کا جزو ہے

(۲)‌ چلو اسلام کی بات کی تو موضوع سے نسبت بن جاتی ہے لیکن آپ کے کمنٹ کو کسی بھی نسبت سے موضوع سے نہیں جوڑا جا سکتا۔
 
Top