اوباشوں اور حوا کی بیٹی

x boy

محفلین
اوباشوں کی گن پوائنٹ پر محنت کش کی بیٹی سے زیادتی
11 مئی 2014 (16:22)

news-1399806957-9241.jpg

جڑانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جڑانوالہ میں اوباشوں نے گن پوائنٹ پر غریب محنت کش کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی کر نے کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر بنالیںجبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا، متاثرہ خاندان نے ایک ماہ سے تھانے کے چکر لگانے کے بعد حکام بالا سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 124 گ ب کی رہائشی رضیہ بی بی نے علاقہ مجسٹریٹ کی معزز عدالت میں پٹیشن دائر کی سائلہ انتہائی غریب ہے اور الزام علیہ آصف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی برہنہ تصاویر بنا کر دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔ زیادتی کا شکار دوشیزہ حاملہ ہونے پر جب تھانہ پہنچی تو پولیس نے اسے دھکے مار کر باہر نکال کردیا اور ایک ماہ سے چکر لگوا کر ذلیل و خوار کررہی ہے۔ سائل کی درخواست پر معزز عدالت نے میڈیکل کا حکم دیا۔ سائلہ نے مزید کہا کہ وہ انتہائی غریب ہیں ہیں اور ملزم اثر و رسوخ والے ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے کہا ہے کہ زیادتی کا نوٹس لے کر ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!

بہت دل دوز خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ متاثرہ بچی کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

یہ خبر کس اخبار میں شائع ہوئی ہے؟
 
سلمان حمید

محفلین
معذرت کے ساتھ، لیکن پہلے اخبار میں ڈھونڈ کریہ خبریں پڑھی جاتی تھیں، اب محفل پر آرام سے دستیاب ہوا کریں گی؟ جرم و سزا کی دوسری خبریں کم پڑ گئی ہیں؟
نوٹ- مجھے نرم لہجےمیں جواب ملے گا تو بھی سمجھ آ جائے گی :)
 
الشفاء

لائبریرین
لاَّ يُحِبُّ اللّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلاَّ مَن ظُلِمَ وَكَانَ اللّهُ سَمِيعًا عَلِيمًاO سورۃ النساء۔ آیت 148۔
اﷲ کسی بری بات کا بآوازِ بلند (ظاہراً و علانیۃً) کہنا پسند نہیں فرماتا سوائے اس کے جس پر ظلم ہوا ہو، اور اﷲ خوب سننے والا جاننے والا ہےo

کیا واقعی یہ خبر اور اس قسم کی دیگر خبریں محفل پر نشر کرنا ضروری ہیں؟ :(
 
x boy

محفلین
ایسے کیسز کو جسکو انصاف اور قانون دھکے مارے اس کو پھیلانا ضروری ہے اس سے پہلے مختارا مائی کا کیس بھی ایسا ہی تھا۔
 
باباجی

محفلین
اس تمام معاملے کو اگر غور سے دیکھا جائے تو ایسے اوباش اکثر امیر گھرانوں کے بگڑے (حرامزادے) امیر زادے ہوتے ہیں اور وہ بگڑے اسلیئے ہوتے ہیں کہ ان کے باپ کی دولت اورسیاسی اثرورسوخ ہوتے ہیں ان کو بچانے کے لیئے ۔۔ پولیس والے اگر لے بھی جائیں تو ان کو ایسے پروٹوکول دیتے ہیں جیسے ان کی پھوپھی کے پتر ہوں ۔۔ پھر علاقے کے جنرل کونسلر سے لے کر ایم پی اے اور ایم این اے تک کی کال آجاتی ہے ۔۔ اور صاف بات ہر پولیس والا حرام خور ہوتا ہے ، میرا ذاتی تجربہ ہے یہ ۔۔۔
اس صورت میں کیا کیا جائے ، مسئلہ کا حل ڈھونڈا جائے شور نہ مچایا جائے
 
قیصرانی

ہر ایک تو نہیں، کہ میں نے معدودے چند نیک پولیس والے بھی دیکھے ہیں :)
 
باباجی

محفلین
ہر ایک تو نہیں، کہ میں نے معدودے چند نیک پولیس والے بھی دیکھے ہیں :)
جناب میرا ذاتی تجربہ ہے۔۔ ایک کیس کے سلسلے میں ایک انوسٹی گیشن آفیسر سے رابطہ رہا وہ بار بار اللہ کا نام لیتا تھا احادیث کوٹ کرتا تھا نام کے ساتھ حاجی لگواتا تھا ۔۔ مجھے بھی لگتا تھا کہ وہ واقعی نیک اور سچا آدمی ہے لیکن اس نے مخالف پارٹی سے پیسہ لیکر بہت ظلم کیا ۔۔۔ اور میں نے بھی کیس سے فارغ ہوکر ظلم کا بھرپور بدلہ لیا اس سے ۔
یقیناً ہونگے نیک پولیس والے لیکن آٹے میں نمک کے برابر
 
Top