ان 9 غذائی اشیاءکو کبھی فریج میں نہ رکھیں!

arifkarim

معطل
ان 9 غذائی اشیاءکو کبھی فریج میں نہ رکھیں
جب بات آتی ہے خوراک کو مناسب طریقے سے ذخیرہ کرنے کی تو کچھ کیا اکثر اس کے لیے فریج، فریزر وغیرہ کا انتخاب کرتے ہیں مگر کیا یہ واقعی ٹھیک ہے؟

حقیقت تو یہ ہے کہ کچھ چیزیں فریج میں رکھنا انہیں خراب رکھنے کے مترادف ہوتا ہے اور وہ کمرے کے عام درجہ حرارت میں زیادہ فریش رہتی ہیں۔

تو یہاں ایسی ہی غذائی اشیاءکے بارے میں جانے جن کو فریج میں رکھا جائے تو وہ خراب ہوجاتی ہیں۔

خربوزے
569404ced528d.jpg
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
خربوزوں کو فریج میں رکھا جائے تو اس میں شامل متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس ختم ہوجاتے ہیں۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق خربوزوں کو کمرے کے درجہ حرارت میں رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس طرح پھل میں شامل اجزاءجیسے بیٹا کیروٹین وغیرہ بڑھ جاتے ہیں جو صحت مند جلد اور بینائی کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ فریج کی ٹھنڈی ہوا اینٹی آکسائیڈنٹس کی نشوونما کو ختم کرکے رکھ دیتی ہے۔

آلو
569404d0089f7.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
سرد درجہ حرارت آلو میں پائے جانے والی نشاستہ کو شوگر میں تبدیل کردیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس کے ذائقے میں ہلکی سی مٹھاس آجاتی ہے۔ آلوﺅں کو 45 فارن ہائیٹ درجہ حرارت میں رکھنا بہترین ہوتا ہے یعنی کسی بھی کاغذ کے تھیلے میں ڈال کر کچھ میں رکھنا کافی ہوتا ہے۔ سورج کی روشنی میں رکھنا البتہ اسے خراب کرسکتا ہے۔

پیاز
569404cfd9f52.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
اس سبزی کو تازہ رہنے کے لیے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا کاغذ کے کسی تھیلے میں انہیں رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے مگر کبھی آلوﺅں کے قریب نہ رکھیں کیونکہ پیاز میں ایسے گیس اور نمی خارج ہوتی ہے جو آلوﺅں کو جلد خراب کرسکتے ہیں۔

ٹماٹر
569404cfe9725.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
ٹھنڈی ہوا ٹماٹروں میں کیمیکل تبدیلیاں لاتی ہے اور ان کا ذائقہ متاثر بلکہ خراب ہونے لگتا ہے۔ ٹماٹروں کو کچن کے کاﺅنٹرز پر رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے جہاں ان کا ذائقہ زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے۔

لہسن
569404d1c612f.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
لہسن کو فریج میں رکھنا اس میں موجود دیگر اشیاءکے اندر بھی بو پیدا کردیتا ہے جبکہ یہ نرم اور پھپھوندی زدہ بھی ہوسکتی ہے۔ فریج کے مقابلے میں لہسن کو کچن کی کسی خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

بریڈ
569404d126e5d.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
ڈبل روٹی یا بریڈ کو فریج میں رکھا جائے تو یہ جلد خشک ہوجاتی ہے۔ اگر تو آپ اسے ایک یا دو دن کے اندر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے کچن کاﺅنٹر یا فریزر میں رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

زیتون کا تیل
569404d0b672d.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
زیتون کے تیل کو فریج کی بجائے باہر ہی کسی ٹھنڈی اور تاریک جگہ پر رکھنا چاہئے، فریج میں یہ گاڑھا ہوکر سخت ہوجاتا ہے بالکل مکھن کی طرح۔

کافی
569404d0bf3d4.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
اگر آپ فریج میں کافی رکھ دیں تو اس کا ذائقہ ختم ہوجائے گا اور اس کی مہک فریج میں رچ بس جائے گی۔ اس کے مقابلے میں کافی کو ٹھنڈی جگہ پر رکھنا چاہئے تاکہ اس کا ذائقہ اور تازگی برقرار رہے۔

شہد
569404d025023.jpg
کریٹیو کامنز فوٹو
شہد کو تو فریج میں کبھی رکھنے کی ضرورت نہیں یہ خود ہی ہر حال میں ٹھیک رہتا ہے بلکہ یہ کبھی خراب نہیں ہوتا بس آپ کو اس کا ڈھکن مضبوطی سے بند کرنا ہوتا ہے۔ فریج میں رکھنے سے شہد کی قلمیں بن جاتی ہیں۔
ماخذ
 
Top