ان پیج 3 میں سیو کی ہوئی فائل دوبارہ نہیں کھلتی

سبیل

محفلین
محترم جناب
السلام علیکم !میں ونڈو 8 استعمال کر رہا ہوں جس میں ان پیج3،1 کیا ہوا ہے میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ کسی اور ان پیج پروگروم میں بنی ہوئی فائل ان پیج 3 میں کھولیں تو کھل جاتی ہے اور اس میں سیو کر نے بعد اسی پروگرام میں
دوبارہ نہیں کھلتی
یہی حال انپیج 3 میں بنائی ہوئی نئی فائل کا ہے کہ دوبارہ نہیں کھلتی اگر کسی کے پاس اس کا حل مو جود ہو تو سکرین شاٹ اٹیچ کر رہا ہوں ضرور بتایے گا
بالکل محمد انعام والا مسئلہ ہے اور یہی ایرر آتا ہے
وائرس وغیرہ کچھ نہیں ہے
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
جو آپ کی فائل نہیں کھل رہی پہلے اس کی ایک کاپی فائل بنائیں اور اس فائل کو جس کو آپ نے کاپی کیا ہے اس کا نام رکھے نیو فائل اب اس نیو فائل پر رائیٹ کلک کریں اور اس کی پراپرٹیز میں جائے۔
یہاں پر جنرل کے ٹیگ پر کلک کریں یہاں معلومات ہے کہ یہ فائل کس پروگرام میں کھے گی۔
یہاں پر change لکھا ہوا ہے وہاں پر کلک کریں اور جو آپ کے سافٹ یئر کا آئی کان جہاں پڑا ہے اس کو Browsڈھونڈے اور اس پر جا کر کلک کر دیں امید ہے فائل کھل جائے گی۔
اگر فائل نہ کھلی تو ایک اور طریقہ لکھتا ہوں۔
 

bilal260

محفلین
سب سے پہلے اپنی اوریجنل فائل کی کاپی بنا لیں تا کہ فائل خراب نہ ہو جائے ۔
اب اس نیو فائل جو کہ کاپی آپ نے کی ہے اس کے فائل نام کے آگے .inpکا اضافہ کر دیں ۔
فائل نام یوں ہو گا۔ new file.inp نیو فائل تو ہوا ہماری فائل کا نام جبکہ ڈاٹ آئی این پی ہے ان پیج فائل کی ایکسٹینشن ہے۔
 

bilal260

محفلین
اگر پھر بھی کام نہ بنا تو مزید مجھے تکے لگانے نہیں آتے فی الحال اس جوگاڑسے کام چلائے شاید کام بن جائے۔
 

squarened

معطل
یہ انپیج کے ورژن ٣.٥ میں شاید اس طرح کا مسئلہ تھا ، انپیج ٣.١١ یا اس کے بعد کا ورژن مل جائے تو وہ استعمال کریں
یا ایک حل اور ہے کہ آپ .inpوالی فائل کی بجائے .B01والی فائل کو کسی اور جگہ کاپی کریں پھر اس کی ایکسٹینشن تبدیل کر کے .inpکریں، اب کھولیں گے تو کھل جائے گی
 
Top