ان پیج 3 ایررز

بھیا وضاحت نہیں کی کون سی دو فائلیں انسٹالڈ ونڈو فولڈر میں کاپی کرنی ہیں۔
دراصل میں طفلِ مکتب ہوں مجھے ان معاملات کا کچھ پتہ نہیں اس لیے بچگانہ سوال کر رہا ہوں۔ تکلیف کے لیے معذرت!
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اگر آپ نے فونیٹک کے علاوہ کوئی یوزر ڈیفائن کی بورڈ بنایا ہے تو وہ فائلیں یہاں ہوتی ہیں۔ اگر فائلیں نہیں ہیں تو يوزر ڈیفائن کی بورڈ کوئی بھی ڈیفائن کر لیں اور بعد میں یہاں سے اٹھا لیں تاکہ جب بھی ان پیج انسٹال کرنا یہ فائلیں اسی ونڈوز والے فولڈر میں پیسٹ کر دیں۔ اس سے آپ کو بار بار کی بورڈ ڈیفائن نہیں کرنا پڑےگا۔
فائلوں کا سکرین شاٹ
userc.jpg

:):party::battingeyelashes:
 
او معذرت چاہتا ہوں۔ میں سمجھا آپ مائیکروسافٹ ورڈ کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ان پیج میں تو میں Phonetic ہی استعمال کرتا ہوں۔ میرے لیے بہت آسان ہے۔
میں ورڈ میں فونیٹک استعمال کرنا چاہتا ہوں جہاں مجھے مسئلہ درپیش ہے۔ فونیٹک کی بورڈ نہیں آ رہا۔ کوئی اور ہی ہے
 

اشتیاق علی

لائبریرین
پہلے تو آپ یہ چیک کریں کہ اردو لینگوئج انسٹال کی ہوئی ہے۔
سکرین شاٹ
user2r.jpg


اب آپ ورڈ میں جائیے وہاں پر نیو ڈاکو مینٹ پر جائیں اسی ٹیب سے اردو سلیکٹ کیجئے اپنی پسند کا فانٹس سٹائل سلیکٹ کیجئے اور اردو ٹائپ کیجئے۔
user3.jpg

امید ہے کہ اب آپ کو سمجھ آ گئی ہو گی۔
 
تکلیف کے لیے معذرت اشتیاق صاحب!
لینگوئج تو پہلے ہی انسٹال کر لی تھی۔ بس ورڈ میں فونیٹک کی بورڈ کام نہیں کر رہا تھا۔ اردو لکھتا ضرور تھا۔ لیکن جو میں چاہتا تھا وہ نہیں لکھتا تھا۔ یہ 'جن' میری قید میں نہیں تھا۔ لیکن حیرت ہے خودبخود کام کرنا شروع کر دیا۔ اب یہ 'جن' وہی لکھتا ہے جو میں چاہتا ہوں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ
اب ایک کام اور کر دیں تمام خوبصورت فونٹس کا لنک مجھے عنایت کر دیں اس وقت میرے پاس القلم شاجہاں فونٹ کام کر رہا ہے اور rar. فائل کو انسٹال کرنے کا طریقہ بھی۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اشتیاق صاحب آپ کے تیار کردہ فونٹس ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت ہیں
کیا یہ فونٹس ان پیج میں استعمال ہو سکتے ہیں۔ اگر ہاں! تو کیسے؟
مزید یہ کہ ٹیلی نار فونٹ صحیح کام نہیں کر رہا۔ تمام حرف علیحدہ علیحدہ آتے ہیں۔ کوئی لفظ نہیں بنتا۔ حل بتائیں
 

اشتیاق علی

لائبریرین
عمران شناور صاحب میری طرف سے آپ کو السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
ان پیج۲۰۰۰میں یہ فانٹس کام نہیں کریں گے ۔ البتہ ہاں اگر آپ کے پاس نیا ان پیج 3 رجسٹرڈ ورژن ہے تو آپ اس میں یہ تمام فانٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ ان پیج 3 یونی کوڈ بیسڈ ہے ۔
ٹیلی نار والا فانٹ تو میری طرف بالکل صحیح کام کر رہا ہے۔
سکرین شاٹ
telet.jpg
 

سویدا

محفلین
کافی مزہ آیا یہ تمام گفتگو پڑھ کر

اللہ آپ سب کو اس کی بہترین جزا دے

دنیا و آخرت کی تمام خوشیوں سے نوازے
 
Top