ان پیج میں فونٹ کا مسئلہ

umm-e-waleed

محفلین
السلام علیکم،
ان پیج میں فائل کھولتے ہوئے فونٹ نظر نہیں آتے، بلکہ اس کی جگہ کوڈ آتے ہیں۔ کوئی بھائی پلیز رہنمائی کرے کے کہا وجہ ہے؟

my.php
[/URL][/IMG]
 

umm-e-waleed

محفلین
جی 4۔2 ہے۔ لیکن فائل کھعلتے وقت یہ میسج آتا ہے پھع کھلتی ہے۔ کوئی اور ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا یا فونٹ انسٹال کرنے ہونگے؟
my.php
[/URL][/IMG]
 
سیدھی سی بات ہے اپیا۔ جن سے آپ نے سافٹوئر خریدا ہے کم از کم ایک معاہدے کی مدت تک وہ اس میں آئی ہوئی خامیوں اور آپ کو ہوئی پریشانیوں پر سپورٹ فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ میں چونکہ استعمال نہیں کرتا اس لئے کچھ اور بتا پانا ممکن نہیں۔ ایرر میسیج کے مطابق تو فائل نئے ورژن پر کمپیٹبل نہیں لگتی ہے۔ دیکھئے دوسرے احباب شاید بہتر رہنمائی کر سکیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس یہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اور فائل بھی کھلی ہوئی ہوتی ہے، یا ایک فائل بند کر کے اسی ونڈو میں دوسری فائل کھولنے کی کوشش کرتا ہوں،لیکن مسئلہ ان پیج بند کر کے دوبارہ کھولنے پر نہیں قائم رہتا، دوسری بار فائل آسانی سے کھل جاتی ہے۔
 
ام ولید آپ ان پیج 5۔3کیوں نہیں استعمال کرتیں اور اس کے علاوہ ان پیج استعمال کی کیا ضرورت ہے جب ایم ایس آفس میں ہی سارا کام ہوجاتا ہے اگر مزید معلومات درکار ہوں تو بتا دیجئے ۔
 

نعیم سعید

محفلین
آپ کی فائل ان پیج 2.4 میں تو ٹھیک سے نہیں کُھل رہی میرے پاس بھی یہی مسئلہ آرہا ہے جس کی نشاندہی آپ نے کی ہے اور اس کی وجہ بھی سمجھ نہیں آرہی کہ ایسا کیوں ہورہا ہے، شاید اس فائل میں عربی متن پر کوئی خاص فونٹ لگایا گیا ہے جو عام ’ان پیج‘ میں موجود نہیں ہے۔
البتہ ان پیج 3.05 پر یہ فائل بالکل درست کُھل رہی ہے۔ مگر یہاں آپ کو پیج میکنگ پھر سے کرنی پڑے گی۔
ویسے اس انداز کی کتاب کو ’ان پیج‘ کی بجائے ’ورڈ‘ پر سیٹ کرنا چاہئے کافی آسانی رہے گی۔ ٹیبل میں کام کرنے کے لیے ان پیج کے جدید ورژن کی سپوٹ بھی ناکافی ہے۔
 

نعیم سعید

محفلین
اپیا آپ ان پیج سپورٹ سے بات کیوں نہیں کر لیتیں؟

ابن سعید بھائی! ان پیج 2.4 ایسا بدنامِ زمانہ ورژن ہے کہ جسے ان پیج والے بھی طلاق دے چکے ہیں۔
سنا ہے کہ وہ تو لیگل یوزرز کو بھی سپوٹ نہیں دے پاتے، تو ہمارے جیسے ان کے پاس جانے کا کیسے سوچ سکتے ہیں؟
مزید ان پیج کے جدید ورژن کو دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی، شکر ہے میں نے بروقت ’ورڈ‘ پر اپنے کام کو منتقل کر لیا تھا، اب یقین ہوگیا ہے کہ درست فیصلہ کیا تھا۔:)
 

dehelvi

محفلین
آپ کا حسن ظن بجا، لیکن جب اوریجنل ان پیج کے بھی ان گنت پائیریٹڈ تقسیم کنندگان شہر میں موجود ہوں تو کس پر بھروسہ کیا جائے؟ واقعی سپورٹ دینے کے سلسلے میں ان پیج والے منگل بازار کے دکانداروں سے کم نہیں۔
 
ام ولید میری بہنا!
آپ بادام کا استعمال شروع کریں۔۔۔۔۔کیونکہ پٹھان میں ہوں اور عقل کی زیادتی آپ کے پاس ہے ہے ناں حیرت کی بات؟؟؟؟
آپ نے جو فائل اپلوڈ کی ہے وہ 3ورژن میں تیار کی گئی ہے اور آپ اس کو 4۔2 میں کھولنا چاہتے ہو یہ کیسے ممکن ہے۔
آپ نے ادھر اتنے بہت سارے لوگوں کا پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔بہرحال اگر آپ کو 3ورژن درکار ہے تو اس کا لنک ادھر ہے
[ربط محذوف]
آپ ادھر سے ڈاؤن لوڈ کرلیں پھر آپ کی فائل آسانی سے اوپن ہوجائے گی۔۔۔
 

ijaz1976

محفلین
سسٹر آپ نے جو فائل اپ لوڈ کی ہے وہ ورژن 3 میں تیار کی ہوئی نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو فائل اوپن ہونے سے پہلے مذکورہ بالا ایرر جس کا سنیپ شاٹ آپ نے پہلے صفحے پر دکھایا ہے وہ نہ آتا یعنی انپیج یہ نہ کہتا کہ یہ فائل پرانے ورژن میں تیار کی گئی ہے، اصل بات یہ ہے کہ اس فائل کا اب علاج تو وہی ہے جو روحانی بابا صاحب نے بیان کیا ہے لیکن اصل میں اس سے پہلے بھی انپیج کا ایک ورژن ایسا آیا تھا جس میں یونی کوڈ کی سپورٹ موجود تھی اور یہ عریبک ونڈوز 98 انسٹال کرنے کے بعد اس میں انسٹال کیا جاتا تھا یہ فائل غالباً اس ورژن میں تیار کی گئی ہے لیکن انپیج 3 میں بھی یونی کوڈ کی سپورٹ موجود ہےلہٰذا آپ کو یہ فائل اسی میں ہی کھولنی ہوگی۔ میرے پاس بھی انپیج ورژن 3.05 میں بالکل ٹھیک اوپن ہو رہی ہے۔
 

umm-e-waleed

محفلین
آپ سب کا بے حد شکریہ، اللہ تعالی آپ بس کو بہترین اجر سے نوازے۔
بھائی 4۔2 میں حل مل جاتا تو آسانی ہوجاتی ۔ بہرحال ایک بار پھر سے شکریہ۔۔

والسلام
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترمہ ام ولید صاحبہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کی فائل میرے پاس ان پیج 5۔3میں کھل گئی ہے۔
جب میں نے اس کو ان پیج 4۔2 میں کھولا تو مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ اس کا عربی متن یونیکوڈ فونٹ میں کمپوز کیاگیا ہے۔ مزید تفصیل کےلئے مجھ سے پرسنل میسج میں رابطہ فرمائیں۔ والسلام
 

فخرنوید

محفلین
آپ ایسا کریں کہ ان پیج 3 کا یہاں ربط دے دیں تا کہ سب کا بھلا ہو جائے۔ کیونکہ میں 90 فی صد گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں یہاں کسی کے پاس لیگل نہیں ہو گا۔
 
فخر نوید میرے بھائی لیگل سوفٹ ویئر ترقی یافتہ قومیں استعمال کرتی ہیں۔۔۔۔اور ہم جیسے Thirld world(تھرڈ ورڈلیئے) سمجھا کرو نا یار۔۔۔۔
ویسے میں اس کا لنک 15 نمبر پوسٹ میں دیا ہے آپ ادھر سے ڈاؤن لوڈ کرلو۔
 
Top