ان پیج سے یونیکوڈ میں تبدیلی کے مسائل کم کیسے؟

نیا ورژن

ان پیج مبتدل کا نیا ورژن حاضر ہے۔ اس میں بہت ساری اختراعات ہیں۔

۔ یو ٹی ایف 8 ٹیکسٹ فائل میں آؤٹ پٹ
۔ دو زبر کو تنوین
۔ یتیم اعراب کی درستگی
۔ ئو سے ؤ
۔ سیٹنگ تبدیل کرنے کا اختیار
وغیرہ وغیرہ

ریڈ می ضرور پڑھیے۔

http://boriat.com/test/Inpage2UNI_0.5.zip
 

الف عین

لائبریرین
شارق۔ کئ جگہ ے چھوٹی ی سے غلط بدل جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ جہاں درمیانی ے کے بعد کاما یا وقفہ ہے، وہاں نہیں بدل رہی ہے۔
تیسرے و کے اوپر ہمزہ ’ؤ‘ سے نہیں بدل رہا ہے۔
اور اب یہ بھی خیال آیا کہ امانت علی ساحب کا دوسرا موڈ۔ یونی کوڈ ٹو ان پیج بہت غلط کام کرتا ہے، بلکہ نا قابلِ استعمال ہے۔ یہ بھی اگر تمھارے پروگرام میں ہو جائے تو کیا بات ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نیا ورژن

شارق مستقیم نے کہا:
ان پیج مبتدل کا نیا ورژن حاضر ہے۔ اس میں بہت ساری اختراعات ہیں۔

۔ یو ٹی ایف 8 ٹیکسٹ فائل میں آؤٹ پٹ
۔ دو زبر کو تنوین
۔ یتیم اعراب کی درستگی
۔ ئو سے ؤ
۔ سیٹنگ تبدیل کرنے کا اختیار
وغیرہ وغیرہ

ریڈ می ضرور پڑھیے۔

http://boriat.com/test/Inpage2UNI_0.5.zip
بہت خوب!!!
شارق، “مبتدل“ کے بجائے “مبّدل“ صحیح ہے۔
 
وہ ان پیج فائلیں مہیا کردیں

اعجاز صاحب مجھے وہ ان پیج فائلیں مہیا کردیں اگر ممکن ہو تو ۔ ۔ ۔

انشا اللہ یونی کوڈ ٹو ان پیج کنورٹر بھی جلد پیش کروں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
فائلس بھی بھیج رہا ہوں اگرچہ آج موقعہ ملا ہے۔
مزید یہ کہ جہاں انگریزی متن ہی آ جاتا ہے وہاں اوقاف تبدیل نہیں‌ہوتے۔ کاما، کولن، اپساٹراف وغیرہ کی جگہ وہی ایل۔ ایکس اور آر وائ آ جاتے ہیں۔ اگرچہ اس میں یہ آسانی ہے کہ ڈبے نہینں آتے، اور ایک بار پہچان لیں‌کہ کون سا کاما ہے تو ڈھونڈھو بدلو کا عمل کیا جاسکتا ہے۔
 
زیادہ بہتر ورژن

اعجاز صاحب آپ کی بھیجی ہوئی سیمپل فائلوں کی مدد سے تیار کیا گیا زیادہ بہتر ورژن پیش کر رہا ہوں۔ اس میں انگریزی کے تمام کیریکٹر کی سپورٹ بھی ڈال دی ہے اور اردو کی غلطیاں بھی دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ مبدل کے لیے اب علیحدہ سے ویب صفحات بنا دیے ہیں:

http://www.boriat.com/inpagetounicode/
 

الف عین

لائبریرین
شارق ابھی اسی پیغام کے لئے لاگ ان کیا تھا۔ اب نیا ورژن بھی دیکھتا ہوں۔ ابھی یہ پوسٹ تو کر ہی دوں کہ ممکن ہے کہ یہ مسائل ابھی حل نہ ہوئے ہوں
مزید مسائل:
اللہ کے بعد اعراب قبول نہیں ہو رہے، جب تک کہ للہ دوبارہ ٹائپ نہ کیا جائے۔
علیہ السلام نون غنہ میں بدل گیا ہے۔
کیا کچھ بریکیٹس کا بھی انتظام کیا جا سکتا ہے۔ یہ اکثر اُلٹے ہو جاتے ہیں۔
 
پیش نہیں آیا۔

اعجاز صاحب " للہ " والا مسئلہ تو میرے ساتھ پیش نہیں آیا۔ دوسرے علیہ السلام کا مسئلہ کچھ اوپر سے گزر رہا ہے اس کو چیک کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
میری کنورٹیڈ فائل میں سلیمان علیہ السلام کا نام سلیمانں اور عزیر )ع( کا نام عزیرں ہو گیا جو کچھ دیر میری سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ کیا ہے۔ اللہ کے بعد پیش یا زیر ہونے سے اس فائل میں اس طرح نظر آتا ہے: اللہ، اور اس کے بعد ایک گولے میں پیش یا دوسرے اعراب
 
اس میں ہی ں نظر آرہا ہے

میرے پاس ان پیج ہوم ہے۔ اس میں جب میں قیصرانی صاحب کی بھیجی ہوئی ایک inp فائل کو جب کھولتا ہوں تو علیہ السلام کی جگہ اس میں ہی ں نظر آرہا ہے۔

اب مجھے نہیں علم کہ ان پیج 2000 میں کیا صورت ہے؟

قیصرانی صاحب اگر ممکن ہو تو ایک کام کریے۔ وہ یہ کہ فائل میں صرف علیہ السلام کا حصہ سیلیلٹ کرکے ایکسپورٹ کرکے ذ پ کر دیجیے۔

اللہ والا مسئلہ میری ابھی بھی سمجھ میں نہیں آیا۔ میں نے ایک ان پیج فائل میں اللّٰہُ صمدسب اعراب کی مدد سے لکھا رو درست تبدیل ہوا۔

بریکٹ کا ایک انتظام یہ ہوسکتا ہے کہ اردو ہندسوں کی طرح یوزر کے چاہنے پر انہیں بھی الٹ دیا جائے۔ ویسے کیا یہ صرف () کی بات ہے یا {} اور [] کے ساتھ بھی ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
علیہ السلام کے سلسلے میں آپ کو ذپ کر دیا ہے شارق بھائی۔ اصل بات یہ دیکھی ہے ابھی میں نے کہ جب علیہ السلام کو منتخب کرکے نوری نستعلیق میں دیکھتے ہیں تو وہ “ں“ ہی دکھائی دیتا ہے اور جب اسے زخاریف یعنی Zakharif نامی فانٹ میں دیکھیں تو وہ پورا علیہ السلام ایک ہی حرف کی شکل میں دکھائی دیتا ہے۔ اگر یہ بات آپ کی کچھ مدد کرسکے تومجھے خوشی ہوگی
 

الف عین

لائبریرین
مزید فرمائشیں
ان پیج میں کبھی کبھی بریکٹ کو آیتوں والی علامتوں سے بنایا جاتا ہے۔ یہ کنورٹ ہونے پر پھر کچھ ایل آر نمبر میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس کو اس طرح تبدیل کریں:
دائیں علامت:
FD3E
بایئں:
FD3F
مزید یہ کہ مجھے ایک کتاب ملی ہے جس میں غزل کے دونوں مصرعے ایک ہی سطر میں محض ٹیب سیٹنگ سے بنائے گئے ہیں۔ کنورٹ ہونے پر دونوں مصرعوں کی درمیانی خلا ختم ہو گئ ہے اور دونوں مصرعے مل گئے ہیں۔ ان کو کس طرح سدھارا یا کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔
 
نیا سافٹ ویئر لاد لیجیے

اعجاز صاحب،

میں نے آپ کے بتائے ہوئے مخصوص ان پیج بریکٹوں کو بھی پروگرام میں ڈال دیا ہے۔ ان کو آپ کے بتائے ہوئے یونیکوڈ سے تبدیل کیا ہے اگرچہ کہ یہ یونی کوڈ میری سمجھ میں نہیں آئے نفیس وغیرہ میں نظر بھی نہیں آرہے۔

اس سے قبل میں (نجانے کیوں) ٹیب کو چار سپیس سے بدل رہا تھا۔ اب اس ٹیب کے کیریکٹر سے ہی بدلنے کا انتظام کردیا ہے۔ امید ہے دوسرا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ آپ اب نیا سافٹ ویئر لاد لیجیے گا۔

علیہ السلام کا مسئل مشکل ہے کیونکہ یہ فانٹ کی وجہ سے سامنے آرہا ہے جیسا قیصرانی صاحب نے سمجھایا۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شارق بھائی ، اللہ آپ کوجزادے بہت اچھاکنورٹر ہے لیکن ابھی بھی ایک پرابلم پیش آرہی ہے ۔

صلی اللہ علیہ والہ وسلم جو ان پیج میں لکھاہواہے اسکو یہ" ] " میں بدل رہاہے۔
دوسرا جو رضی اللہ عنہ لکھاہوا ہے اس کو یہ " ص " میں بدل رہاہے براہ مہربانی اس کوبھی درست کردیں۔(شکریہ)

(نوٹ)میرے پاس ان پیج 2000 ہے۔

والسلام
جاویداقبال
 

الف عین

لائبریرین
شارق کہاں ہو بھائ؟
ٹیب کا مسئلہ حل نہیں ہوا عملی طور پر۔
انگریزی کے کاما، سیمی کولن وغیرہ اب بھی ایل آر کے کوڈ میں بدل رہے ہیں۔
اسلامی علامات، صلی اللہ ولیہ اور علیہ السلام وغیرہ کا مسئلہ پہلے نہیں تھا پرانے ورژن میں۔
اب جلدی سے ورژن ایک میدان میں لے آؤ۔
 
معذرت

معذرت جاوید بھائی اور اعجاز صاحب کہ پہلے یہ پوسٹ نہ دیکھ سکا۔

جاوید بھائی آپ مجھے ان پیج فائل مہیا کردیں ویسے اس سے قبل بھی میں نے نوٹ کیا ہے کہ ان پیج ہوم میں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ] دکھایا جا رہا ہے۔ اس مسئلہ غالباً وہی ہے کہ کسی فانٹ میں ] پر صلی اللہ علیہ والہ وسلم میپ ہے۔

اعجاز صاحب ٹیب کا مسئلہ ہ ٹ م ل فائل میں موجود رہے گا کیونکہ اس کے لیے اس زبان میں کوئی entity نہیں۔ آپ ساتھ بننے والی ٹیکسٹ فائل کو دیکھیے اس میں ٹیب کا مسئلہ انشا اللہ حل ہوگا۔

انگریزی کاما وغیرہ کے مسئلے کے لیے ایک مرتبہ پھر فائل کی درخواست کروں گا۔

ایک بات اور یہ کہ ورژن 8٫0 اور 9٫0 دونوں سائٹ پر موجود ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
شاق۔ یہ ان پیج ہوم یا پروفیشنل سے کون واقف ہے۔ سب ہیکڈ والا اردو 2000 استعمال کرتے ہیں۔ میں استعمال کرتا ہوں تو محض فائل کھول کر کنورٹ کرنے کے لئے۔
کیا ہی اچھا ہو کہ جیسے ہندی کے لئے پریورتن کنورٹر ہے جس میں فائل براؤز کرنا کافی ہے، ویسا ہی اردو کا بھی کنورٹر ہو کہ اردو 2000 کی بھی ضرورت نہ پڑے۔
اس قسم کے پائریٹیڈ سافٹ وئر اپنے پاس رکھنا ہانٹ تو کرتا ہے کم ازکم مجھے۔ بہر ھال بات یہ ہے کہ ارد 2000 حاصل ک لو کہیں سے اور س میں میپنگ دیکھو کہ وہ کس ورژن کی میپنگ ہے۔ اردو 2000 کے سپلیش سکرین سے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ 2.4 ورژن ہے۔
 
Top