سترھویں سالگرہ انگلش نثر اور اردو شعر

جاسمن

لائبریرین
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین

Common sense is not a gift, it's a punishment. Because you have to deal to everyone who doesn't have .it​

قسم لے لو، سمجھ داری کوئی تحفہ نہیں ہوتی
مصیبت ہے بلائے جاں، سزا ہے خرد مندوں کو
کہ جن سے واسطہ پڑتا ہے آئے روز ، آئے روز
نہیں ملتی یہ ان کے پاس، عطا ہے ظفر مندوں کو
مرحبا مرحبا۔ویلکم
اچھی کوشش ہے ماشاء اللہ ۔طبع موزوں پائی ہے آپ نے ،سوائےایک آدھ مقامات کے اوزان بھی درست ہیں ۔پہلے قافیے کو عقلمندوں( خردمندوں کی جگہ) کر دیں اور دوسرے کو حق پسندوں ( ظفرمندوں کی جگہ) تو وزن اور قافیہ دونوں سیٹ ہو جائیں گے۔
اللھم زد فزد
چلیں آپ کی دیکھا دیکھی ایک کوشش میں بھی کرتا ہوں
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
Common sense is not a gift, it's a punishment. Because you have to deal to everyone who doesn't have it
نہ ہو جو کامن سچ پوچھو تو سزا ہے کامن سینس بڑی
مل گئی بین بجانے کو اور آگے ہے ہر اک بھینس کھڑی​
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Knowing yourself is the beginning of all wisdom. Aristotle​

اپنی ذات کے اندر گم ہے
رستہ شہرِ دانائی کا
اسی پر کسی عربی عالم کا قول ہے کہ "من عرف نفسہ فقد عرف ربہ" جس پر علامہ اقبال رح کا شعر ہے "اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی" شاید ہر سوچنے والا دماغ اسی مقام تک پہنچا ہے کہ جسے میں باہر کھوج رہا ہوں وہ رستہ میرے اندر سے نکلتا ہے۔

جان لیا ہے جس نے خود کو
اس نے سب کچھ جان لیا ہے
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
Knowing yourself is the beginning of all wisdom. Aristotle​

تیری ذات کے اندر گم ہے
رستہ شہرِ دانائی کا
اسی پر کسی عربی عالم کا قول ہے کہ "من عرف نفسہ فقد عرف ربہ" جس پر علامہ اقبال رح کا شعر ہے "اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی" شاید ہر سوچنے والا دماغ اسی مقام تک پہنچا ہے کہ جسے میں باہر کھوج رہا ہوں وہ رستہ میرے اندر سے نکلتا ہے۔

جان لیا ہے جس نے خود کو
اس نے سب کچھ جان لیا ہے
واہ ماشاء اللہ بہت خوب۔
تیری ذات کے اندر گم ہے
رستہ شہرِ دانائی کا

غزلیہ اشعار میں تیری عموماً محبوب سے مخاطبت کے لیے مستعمل ہے ۔لہذا الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔"تیری " کو "اپنی "سے بدل کر دیکھیں جیسا کہ اقبال کے شعر میں ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
مرحبا مرحبا۔ویلکم
اچھی کوشش ہے ماشاء اللہ ۔طبع موزوں پائی ہے آپ نے ،سوائےایک آدھ مقامات کے اوزان بھی درست ہیں ۔پہلے قافیے کو عقلمندوں( خردمندوں کی جگہ) کر دیں اور دوسرے کو حق پسندوں ( ظفرمندوں کی جگہ) تو وزن اور قافیہ دونوں سیٹ ہو جائیں گے۔
اللھم زد فزد
چلیں آپ کی دیکھا دیکھی ایک کوشش میں بھی کرتا ہوں
جب میں اپنے اشعار گا کے (ترنم سے) پڑھتی ہوں، تو اوزان، قافیے ردیف سب ایک دم سیٹ ہو جاتے ہیں :)
 
یاسر شاہ

محفلین
آداب عرض ہے۔
جب میں اپنے اشعار گا کے (ترنم سے) پڑھتی ہوں، تو اوزان، قافیے ردیف سب ایک دم سیٹ ہو جاتے ہیں :)
یوں ہی کچھ نہ کچھ لکھتی رہا کریں جمالیاتی حس ترقی کرتی ہے ورنہ صرف مصروف رہنے سے آدمی انگریز ہو جاتا ہے۔
 
Top