سترھویں سالگرہ انگلش نثر اور اردو شعر

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
“In my soul and in my heart, I’m convinced I’m wrong!”
ّEmily Brontë
Wuthering Heights
راہ ہم نے چنی جس آن غلط
مل کے بولے ہیں دل وجان غلط
شاہ صاحب بہت شکریہ
اسی پر میری طرف سے بھی 😊

یہ میرا دل خوب جانتا ہے
غلط ہے کیا اور صحیح کیا ہے
___________________
ایک اور 😊
ہر بار مجھے ہے جی نے ٹوکا
ہر راہِ غلط سے مجھ کو روکا
 

یاسر شاہ

محفلین
"It is better to light a candle than curse the darkness"
chinese proverb


شکوۂ ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصّے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

احمد فراز​
 

یاسر شاہ

محفلین

” If you are planning for a year, sow rice; if you are planning for a decade, plant trees; if you are planning for a lifetime, educate people“
– Chinese Proverb



منصوبہ سال کا ہے تو چاول اگائیے
منصوبہ ہے دِہائی کا، پودے لگائیے
گر چاہتے ہیں آپ ہمیشہ کا فائدہ
تو خود بھی علم سیکھیے سب کو سکھائیے​
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Many of life's failures are people who did not realize how close they were to success when they gave up. -Thomas A. Edison​

"بے خبر مسافر"

وہ بے خبر مسافر
لوٹا ہے اب جو تھک کر
لمبی مسافتوں سے
بے حد مصیبتوں سے
اس کو خبر ہی کیا تھی

اک عمر سے پریشاں
جس کے لیے ہے غلطاں
لڑتا ہوا ہے جاتا
وہ سخت موسموں سے
بے رحم آندھیوں سے
اس کو خبر ہی کیا ہے
جس جا وہ تھک کے بیٹھا
ترکِ سفر کیا ہے
اگلے ہی موڑ پر ہے
منزل وہ دلبرانہ​
 

سیما علی

لائبریرین
enough to say goodbye, life will reward you with a new hello.”
Paulo Coelho


وقت_ رخصت ہی عقدہ یہ مجھ پر کھلا
زندگی کا نیا ایک در کھل گیا
 

یاسر شاہ

محفلین
If your hate could be turned into electricity, it would light up the whole world.” Nikola Tesla“

اگر جناب کی نفرت سے بجلی بن سکتی
تو دیکھتے کہ جہاں بھر میں روشنی ہوتی​
 

یاسر شاہ

محفلین

The bad news is time flies. The good news is you’re the pilot​

Michael Altshuler


بری خبر تو یہ ہے وقت بھر رہا ہے اڑان
مگر خوشی کی خبر ہے کہ آپ ہیں کپتان​
 

یاسر شاہ

محفلین

To the world you may be one person,but to one person you may be the world.
Dr.seuss


دنیا کے آگے محض تم اک آدمی تو ہو
اک آدمی کے سامنے دنیا تمھی تو ہو​
 
Top