انڈین آئڈول Indian Idol

نبیل

تکنیکی معاون
دوستو آپ میں سے کوئی حالیہ Indian Idol کو فالو کر رہا ہے۔ میں نے پچھلے سال کے مقابلوں کی بھی بس ریکارڈنگ دیکھی تھی جس میں ابھی جیت ساونت نے فائنل جیتا تھا۔ Idol کے نام سے گلوکاری کے مقابلے کئی ممالک میں ہوتے ہیں اور ہر جگہ ہی ناظرین کی پہلی پسند بن جاتے ہیں۔ آج کل جرمنی میں بھی Deutschland Sucht den Superstar یعنی Germany looks for a superstar کے نام سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ انڈین آئڈول کا سلسلہ سونی ٹی وی پیش کرتا ہے۔ اس سلسلے کی خاص بات اس میں حصہ لینے والے کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں کی گلوکارانہ صلاحیت سے زیادہ اس مقابلے کا ڈرامہ ہے۔ فائنل سٹیجز میں ہر ہفتے ایک contestant کو ناظرین کی آراء کی بنیاد پر باہر نکال دیا جاتا ہے۔ یہ مرحلہ بے حد سنسنی خیز اور اکثر اوقات جذباتی ہوتا ہے۔

گزشتہ انڈین آئڈول میں فلم ساز فرح خان، موسیقار انو ملک اور گلوکار سونو نگم نے شروع کی سٹیجز میں امیدواروں کی چھانٹی کی تھی اور بعد میں ان کی پرفارمنس پر آراء دیا کرتے تھے۔
 
Top