پرانے زخموں پر نمک مت چھڑکیں۔
مجھے تو زخم ہی کا پتہ نہیں۔ یہاں کون زخمی ہے اور کون حکیم اسے جاننے میں تو وقت لگے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ کا پرانا اکاؤنٹ اسیرِ زنداں ہے اسی لیے جب میں اپنی کسی لڑی یا مکالمہ میں عارف کریم صاحب کو مینشن کرنا چاہتا ہوں تو نہیں کر پاتا۔
 
یاسر حسنین

محفلین
میں لکھ سکتا ہوں۔ لیکن بہتر ہوگا اس بک لٹ میں مزید انڈیزائن صارفین بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ کیا یاسر حسنین طمیم عبدالحفیظ یہ کام کر سکتے ہیں؟
اگر سرفراز صاحب مجھے یہ فائل (جس سے انہوں پی ڈی ایف بنائی ہے) بھیج سکیں تو میں اپنے حساب سے اس میں ترمیم کر سکتا ہوں۔
جیسے انڈیزائن کا ہلکا پھلکا تعارف، غیر ضروری مواد کو حذف کرنا، نئی معلومات کے مطابق ترمیم و اضافہ۔
 
بالکل! میں اس کے لیے تیار ہوں۔ فائل کیسے ارسال کروں؟
 
طمیم

محفلین
بالکل! میں اس کے لیے تیار ہوں۔ فائل کیسے ارسال کروں؟
جزاکم اللہ۔
اب چونکہ انڈیزائن کا نیا ورژن دستیاب ہے تو کیا پرانے ورژن کو انسٹال کرنے کا طریقہ لکھنا ہوگا یا پھر قاری کو ڈائریکٹ نئے ورژن کے بارہ میں بتانا ہوگا کہ کیسے ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کرنا ہے۔ کیونکہ دونوں ورژن کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کرنے کے طریقہ میں فرق ہے۔
جاسم محمد ، یاسر حسنین ، سرفراز احمد
 
جاسم محمد

پرانی اور نئی ورژن دونوں کی تنصیب شامل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ میری رائے میں جدید ترین ورژن کافی ہونا چاہیے۔ البتہ ہو سکتا ہے کسی کے پاس کمپیوٹر سست ہو اور پرانا ورژن استعمال کرنا اس کی مجبوری۔ البتہ پہلے اس کے لنکس چیک کر لیں کہ وہ اب کارآمد بھی رہے ہیں یا نہیں :)
 
طمیم

محفلین
اسی طرح میرے خیال میں لغت انسٹال کرنے کے باب میں بھی صرف آخری پیغام شامل کرنا زیادہ بہتر ہے جس میں تمام ورژن کی لغت کے بارہ میں فائل تیار کی گئی ہے ، کیونکہ ایک نئے صارف کے لئے تازہ ورژن کو تلاش کرنا مشکل ہوگا۔ لیٹسٹ ورژن کے لئے لنک درج ذیل ہے
لنک
 
طمیم

محفلین
پرانی اور نئی ورژن دونوں کی تنصیب شامل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ میری رائے میں جدید ترین ورژن کافی ہونا چاہیے۔ البتہ ہو سکتا ہے کسی کے پاس کمپیوٹر سست ہو اور پرانا ورژن استعمال کرنا اس کی مجبوری۔ البتہ پہلے اس کے لنکس چیک کر لیں کہ وہ اب کارآمد بھی رہے ہیں یا نہیں :)
اگر ممکن ہو تو مختلف ورژن کے حساب سےانسٹالیشن کے تحت مختلف ذیلی باب بنائے جاسکتے ہیں جس سے قاری بہتر انداز میں سمجھ سکے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر ممکن ہو تو مختلف ورژن کے حساب سےانسٹالیشن کے تحت مختلف ذیلی باب بنائے جاسکتے ہیں جس سے قاری بہتر انداز میں سمجھ سکے گا۔
یاد رہے کہ انڈیزائن کے پرانے ورژنز میں بگز بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لئے میرا مشورہ یہی ہوگا کہ حتی الوسع جدید ترین ورژن کو فوقیت دی جائے اور یوں انڈیزائن کے نئے صارفین کو بلاوجہ کے مسائل سے تحفظ فراہم کیا جائے :)
 
یاسر حسنین

محفلین
اب چونکہ انڈیزائن کا نیا ورژن دستیاب ہے تو کیا پرانے ورژن کو انسٹال کرنے کا طریقہ لکھنا ہوگا

پرانی اور نئی ورژن دونوں کی تنصیب شامل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔
دونوں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ کری ایٹو کلاؤڈ سے سسٹم کے حساب سے لیٹیسٹ ہی ڈاؤن لوڈ ہوگا جبکہ پرانے تمام ورژن ویب سائٹ پر دیئے گئے ڈائریکٹ لنکس سے ڈاؤنلوڈ کیے جائیں گے۔ ڈاؤن لوڈ کیے گئے سافٹ ویئرز کی انسٹالیشن کا طریقہ کار ایک جیسا ہی ہوگا۔

البتہ ہو سکتا ہے کسی کے پاس کمپیوٹر سست ہو اور پرانا ورژن استعمال کرنا اس کی مجبوری۔ البتہ پہلے اس کے لنکس چیک کر لیں کہ وہ اب کارآمد بھی رہے ہیں یا نہیں
میرے تجربے کے مطابق کری ایٹو کلاؤڈ کے ذریعے ڈاؤنلوڈ کیا جانے والا سافٹ ویئر نسبتاً تیز اور بہتر کام کرتا ہے۔
دوم لنکس سارے ہی کارآمد رہیں گے آپ چاہیں تو سی ایس 2 بھی مل جائے گا اڈوبی کی ویب سائٹ سے جسے آپ استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

میرے خیال میں لغت انسٹال کرنے کے باب میں بھی صرف آخری پیغام شامل کرنا زیادہ بہتر ہے جس میں تمام ورژن کی لغت کے بارہ میں فائل تیار کی گئی ہے ، کیونکہ ایک نئے صارف کے لئے تازہ ورژن کو تلاش کرنا مشکل ہوگا۔
اگر جہاں تک بیٹ فائل کو میں سمجھا ہوں تو وہ پاتھ پر کام کرتی ہے۔ اس پر آپریٹنگ سسٹم (32 یا 64) اور ورژن دونوں اثر انداز ہوتے ہیں۔ اور فائل ایکسٹریکٹ کرنے کی جگہ کا پاتھ بھی۔ تو اس حوالے سے قاری کو سمجھانا بہتر ہو گا کہ لغت انسٹال نہ ہونے کی صورت میں وہ کیسے درست انسٹال کر سکتا ہے۔ (ہو سکتا ہے میرا خیال غلط ہو)
 
میں بھی اگر آپ کی بات ٹھیک طرح سے سمجھ رہا ہوں تو میرے خیال میں آخری پیغام میں انڈیزائن کے ہر ورژن کے لئے ایک متعلقہ فائل تیار رکھی گئی ہے۔ جو کہ کمپیوٹر پر ڈائریکٹ سی ڈرائیو سے چلانی ہوگی(اگر سافٹ ویئر انسٹال کرتے وقت اس کا پاتھ تبدیل نہیں کیا تو)۔ یہ بات اگر متن میں لکھ دی جائے اور واضح کردیا جائے کہ اس کا کیا مقصد ہے تو آسان ہوگا۔
 
غالبا انڈیزائن 2018 یا 2019 کے بعد سے صرف 64 بٹ سسٹم پر انسٹال ہو سکتا ہے اس لئے 32 بٹ کو شامل کرنا غیر ضروری تھا۔ پرانے ورژن کیلئے بیٹ فائل میں پاتھ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے بیٹ فائل کھول کر درج ذیل پاتھ میں مطلوبہ ترمیم کر دیں۔
d000169.gif
 
Top