انڈیزائن میں اقتباس کے لئے استعمال ہونے والی واوین کو کس طرح سیٹ کیا جاتا ہے؟

یاسر حسنین

محفلین
اسی لئے نام بدلا ہے
نہیں ہوتے۔ اصل میں ورڈ ان کو الٹ دیتا ہے اس لئے بند کروایا تھا۔ نئے فانٹ میں اس کی ضرورت نہیں رہی
بہت بہت شکریہ رہنمائی کے لیے۔ آپ کی بدولت ایک ہی وقت میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے دو دو ورژنز کے مزے لے سکیں گے۔ ;):)
 
طمیم

محفلین
الحمدللہ اب واوین کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے انڈیزائن کے لئے علیحدہ ورژن کا بھی
اب ورڈ میں متن کے لئے جمیل نوری نستعلیق سٹینڈرڈ ورژن استعمال کریں اور اسی متن پر انڈیزائن میں جمیل نوری نستعلیق کا انڈیزائن ورژن اپلائی کریں۔
فونٹ کے لنک دوبارہ پیش خدمت ہیں
جمیل نوری نستعلیق سٹینڈرڈ
جمیل نوری نستعلیق انڈیزائن
مائیکروسافٹ ورڈ میں رزلٹ پیش خدمت ہے
waween-11.jpg

ایڈوبی انڈیزائن میں رزلٹ پیش خدمت ہے
waween-12.jpg
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مجھے بھی واوین کو فائنڈ رپلیس کرنے میں بڑی مشکل پیش آتی ہے۔ میرے پاس سارا ان پیج والا مواد ہوتا ہے جس میں کہیں کہیں دو کیریکٹر والا واوین ہوتا ہے اور کہیں ایک ہی کیریکٹر والا۔ ورڈ کے پرانے ورژن (2007، 2003) میں واوین الٹے ہی نظر آتے ہیں، ایک تو یہ بھی مسئلہ ہے لیکن میں پرانا ورژن استعمال کرنے کے لیے مجبور ہوں کہ بعد کے ورژنس میں محفوظ کرنے سے ان قارئین کو مشکل ہو گی جو پرانا ورژن استعمال کرتے ہیں۔ واحد کیریکٹر والے واوین ورڈ میں ابتدائی شکل والا کیریکٹر ہی آخری کیریکٹر کے طور پر بھی نظر آتا ہے۔ یعنی لفظ کے دونوں طرف ایک ہی طرح! اس صورت میں مجھے اردو واوین کی جگہ انگریزی کوٹس ہی استعمال کرنے پڑتے ہیں فائنڈ رپلیس کر کے۔ اور کبھی کبھی میں اپنے اس اصول پر قائم نہیں رہ پاتا کہ
سپیس، واوین، لفظ، واوین، سپیس (واوین دو کیریکٹر والا)
کمپوز کیے ہوئے مواد میں کہیں یہ صورت ملتی ہے
پچھلا لفظ، واوین، سپیس، لفظ، (سپیس)، واوین، اگلا لفظ
یا اسی قسم کی دوسری صورتیں۔
اس وقت موبائل پر ہوں اس لیے اردو واوین ٹائپ ننہیں کر سکتا
 
جاسم محمد

فلسفی بھائی کیا اس کا کوئی حل نکل سکتا ہے؟ واوین ری پلیسمنٹ کا کوئی ٹول وغیرہ؟
 
سروش

محفلین
جاوا اسکرپٹ میں تو اس طرح کرتے ہیں:
کوڈ:
text = text.replace(/\u0022/ ,"\u201d");             // opening singles
text = text.replace(/\u0022/g, "\u201c");            // closing singles & apostrophes
text = text.replace(/(^|[-\u2014/\[(\u2018\s])"/g, "$1\u201c"); // opening doubles
text = text.replace(/"/g, "\u201d");                            // closing doubles

اسی ریج ایکس کو ورڈ میں استعمال کرسکتے ہیں کچھ تبدیلی کے ساتھ؟
 
یاسر حسنین

محفلین
ورڈ میں اردو کے دونوں کوٹس کو ایک ساتھ سادہ کوٹس سے ریپلیس کیاجاسکتا ہے؟
میں ورڈ ٢٠١٠ میں کوشش کی ہے فائنڈ اینڈ ریپلیس سے تو دونوں یعنی ( ” “ ) ایک ساتھ ہی ( " ) سے ریپلیس ہو جاتے ہیں۔ باری باری یہ کام نہیں کرنا پڑا
 
ڈروپ باکس والا لنک میرے پاس نہیں کھل رہا۔ انڈیزائن کے لیے تیار کیا گیا نستعلیق پھر سے اپلوڈ کر کے لنک رکھ دیں
 
Top