انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ (موہالی)

خورشیدآزاد

محفلین
بنگلورو میں پہلا ٹیسٹ میچ تو ڈرا ہوگیا ہےاور اب دونوں ٹیمیں موہالی پہنچ گئی ہیں جہاں وہ آج میدان میں اتریں گی۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے شروع ہونے سے پہلے میڈیا پر تجزیہ نگاروں نے بھارت کو فیوریٹ کرار دیا تھا اور آسٹریلین ٹیم کی سپِن گیندبازی کی کمزوری اور ناتجرباکاری کے سبب سب ہی کہہ رہے تھے اس دفعہ آسٹریلیا کوبھارت میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔

لیکن پہلے میچ میں ایسا نہیں ہوا۔ بھارتی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی سچن ٹنڈولکر، رائول ڈراوِڈ اور کپتان انیل کمبلے مشکلات کا شکار نظر آئے اور بھارتی ٹیم نےمیچ فقط اپنے اختتامی گیندباز بلے بازوں کی زبردست بلے بازی کے سبب بڑی مشکل سے بچاپائی۔ انیل کمبلے پورے میچ میں ایک بلے باز کو بھی آؤٹ نہ کرسکے، سچن ٹنڈولکر دونوں باریوں میں انتہائی خراب شاٹ‌کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے اور گنگولی اور ڈراوڈ بھی نہیں چلے۔دوسری طرف آسٹریلیا کے بلے بازوں نے بہت عمدہ بلے بازی کی اور گیندبازوں نے بھی اچھی خاصی کاکردگی دکھائی۔

دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہورہا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے بھارت اپنے کپتان انیل کمبلے اور سینیئر کھلاڑیوں کی خراب فارم کی وجہ سے دباؤ میں ہے اور اس فیصلے کی کشمکش میں ہے کہ دو سپِن گیندبازوں اور دو تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اترا جائے یا ایک سپِن گیند باز اور تین تیز گیندبازوں کے ساتھ۔ اور اگر آخرلذکر حل کے ساتھ میدان میں جائیں تو پھر کس کوٹیم سے باہر بٹھایا جائے کیونکہ ایک سپِن گیندباز تو کپتان ہے لیکن وہی سب سے زیادہ باہر بٹھائے جانے کاحقدار بھی ہے۔

دوسری طرف آسٹریلیا کیونکہ بنگلورو ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو دو دفعہ آؤٹ کرنے میں ناکام ہوئی ہے تو ایک طرح سے ان پر بھی دباؤ ہے ۔ کیونکہ بلاشبہ ان کی سپِن گیندبازی کمزور ہے جو پہلے میچ کے نہ جیتنے کی ایک اہم وجہ بھی تھی۔

آج دونوں ٹیموں کا ایک بار پھر آمنا سامنا ہوگا۔ کون جیتے گا؟
 

خورشیدآزاد

محفلین
پہلا دن

آج صبح میچ شروع ہونے سے پہلے ہی خبر آئی کہ انیل کمبلے ان فٹ ہونے کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل رہے اورایم ایس دھونی کپتانی کریں گے ۔ انیل کمبلے کی جگہ امیت مشرہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔

آسٹریلیا نے ان فٹ سٹیورٹ کلارک کی جگہ پیٹر سِڈل کو ٹیسٹ کیپ دی ہے۔

پہلے دن کے اختتام پر بھارت نے تین سوگیارہ رنز بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

آج کی خاص بات سچن ٹنڈولکرجب پندرہ کے انفرادی سکور پر پہنچے تو انہوں نے برائن لارا کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب زیادہ مجموعی رنز بنانےکا ریکارڈ گیارہ ہزار نو سو تریپن توڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اور بعد میں بارہ ہزار رنز کا ہدف بھی پار کرتے ہوئے اٹھاسی کے انفرادی سکور پر اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے پیٹرسِڈل کے شکار ہوئے۔

بھارت کو وریندر سہواگ اور گھوتم گھمبیر نے شاندار آغاز فراہم کیا لیکن بعد میں تین بھارتی وکٹیں دو اووروں کے وقفے کے دوران گِر گئیں جس نے بھارت کو دباؤ میں ڈال دیا ۔ لیکن پھر ٹنڈولکر اور گنگولی نے بھارتی اننگز کو سمبھالا اور ٹنڈولکر کے آؤٹ ہونے کے بعد دن کے اختتام تک بھارت کا سکور تین سو گیارہ تھا۔

آسٹریلیا کو اپنی سپن گیند بازی کی کمزوری کا شدت سے احساس ہوا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
موہالی ٹیسٹ:
3 بجے دن کا سکور:
ہندوستان 469 آل آؤٹ
آسٹریلیہ: دو وکٹ پر 22
ایک وکٹ ظہیر اور دوسرا ایشانت نے لیا۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
تیسرے دن آسٹریلیاکی پوری ٹیم 266 کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہوگئی اور اسطرح بھارت نے پہلی باری میں آسٹریلیا پر 203 رنز کی بھڑوئت حاصل کرلی ہے اور اب اپنی دوسری باری میں بھارت نےآج کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 100 رنز بنالیئےاور اپنی مجموعی بھڑوئت 301 تک پہنچاکرمیچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے، اب یہاں سے بھارت میچ ہار نہیں سکتا اور آسٹریلیا یا تو میچ ڈرا کراسکتا ہے یا ہار کو گلے لگانا پڑے گا۔:mrgreen:

الف عین بھائی بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہمیشہ کی طرح یہ ٹیسٹ سیریز بھی بے حد دلچسپ ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پورے میچ میں آسٹریلیا حاوی تھا اور بھارت نے ظہیرخان اور ہربھجن سنگھ کی شاندار بلے بازی کے بدولت بڑی مشکل سے میچ بچایا اور اب اس میچ میں بھارت پوری طرح آسٹریلیا پر حاوی ہے ۔ آسٹریلیا کو خاصی سخت محنت کرنی پڑے گی اگر اسے یہ میچ بچانا ہے تو!! کیا خیال ہے؟

دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔۔۔ویسے بہت مزہ آرہا دنیا کی دو اچھی ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان اس طرح سخت مقابلہ دیکھتے ہوئے۔ :):)
 

الف عین

لائبریرین
کم از کم آسٹریلیا نے جو اپنا حوا بنا رکھا تھا کچھ عرصے سے، اس غبارے میں ہوا تو اب کم ہونے لگی ہے!!
یہ تو یقینی ہے کہ آستریلیا کو ہار سے بچنا بہت مشکل ہے اگرچہ نا ممکن نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اور انڈیا نے یہ میچ ابھی ابھی جیت لیا ہے 320 رنس سے. کل 3 وکٹ پر 314 رن بنا کر ڈکلیر کر دیا تھا. آسٹریلیا صرف 195 رن بنا سکی. صرف کلارک 69 رن بنا سکے. ظہیر اور بھجی نےتین تین وکٹ لئے.
سکورٔ
 

خورشیدآزاد

محفلین
ہندوستان کی جیت پرمبارک ہو الف عین بھائی

مبارک ہو الف عین بھائی ۔

آج ظہیر خان نےاور کل بھجی، اِشانت اور امیت نے بہت عمدہ گیند بازی ہے ، بلا شبہ یہ میچ بھارت نے اپنے گیند بازوں کی اعلٰی کارکردگی کی وجہ سے جیتا ہے اور یہ بات ثابت کردی اگر آپ ٹیسٹ میچ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس اچھے تیز اور سپن گیندباز کا ہونا لازمی شرط ہے۔ بھارت نے ہمیشہ اچھے اوراعلٰی معیار کے بلے باز پید کیئے ہیں لیکن اب مجھے لگتا ہے اشانت شرما کی صورت میں بھارت کو ایک انتہائی اعلٰی معیار کا گیندبار مل گیا ہے اور بلاشبہ یہ گیندباز مستقبل میں بھارت کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
 
Top