انڈونیشیا آئی ایس آئی ایس کے بڑھتے اثر و رسوخ سے خوفزدہ

انڈونیشیا آئی ایس آئی ایس کے بڑھتے اثر و رسوخ سے خوفزدہ

06 اگست 2014 (23:48)

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کی حکومت نے عسکریت پسند گروپ دولت اسلامی عراق و شام (ISIS) کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کیلئے اپنے شہریوں کو اس کی تعلیمات اور نظریات سے دور رہنے کا حکم دے دیا ہے اور اس گروپ کی کسی بھی قسم کی مدد یا حمایت پر پابندی عائد کردی ہے۔ سیاسی، مذہبی اور سیکیورٹی کوارڈی نیشن کے وزیر جو کہ سیانٹو کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا ایک جدید، ترقی پسند اور بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دینے والا ملک ہے اور یہاں تنوع کو ملکی سیاست اور کلچر کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے اس لئے ISIS کے نظریات ملک کے مثبت اور متوازن نظریات و کلچر کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ISIS کے نظریات انڈونیشیا کے نظریات سے متصادم ہیں اور وہ انہیں رد کرتے ہوئے اپنی عوام کو ان سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ISIS کے نفوذ کو روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور نمایاں مذہبی رہنماﺅں کے ذریعے لوگوں کو اس گروپ کے خلاف آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ وزیر نے یہ بھی بتایا کہ حکومتی ادارے اور ایجنسیاں ایسے لوگوں کا بھی سراغ لگارہے ہیں جو ISISمیں شامل ہونا چاہ رہے ہیں یا ان کے ساتھ لڑائی میں شامل ہونے کیلئے عراق یا شام فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ دریں اثناءانڈونیشیائی حکومت نے یوٹیوب پر ایسی تمام ویڈیوز پر پابندی لگادی ہے جن میں ISIS کے نظریات کا پرچار کیا گیا ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/international/06-Aug-2014/130021
 

قیصرانی

لائبریرین
سلفیت والے انڈونیشیاء میں خلافت کے قیام کے لئے بہت عرصے سے حرکتیں کر رہے ہیں۔ میری دعا ہے کہ ان کی یہ خلافت سعودی عرب میں قائم ہو :)
 
Top