جی محب میں ایک بار پھر سے۔۔۔۔یہاں
م
حفل کے سحر سے تو کسی کو انکار نہیں ہو گا مگر مستقل مزاجی بھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
محب بات مستقل مزاجی کی نہیں ہے۔۔ یہ ایک راز کہ بات ہے۔۔چلیں آپ کو بتا دیتی ہوں۔۔اگر میں کسی جگہ تھوڑا لیٹ جواب دوں تو۔۔۔درمیان میں آپ سب اتنا بول چکے ہوتے ہیں کہ مجھ سے بات سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے
میں اچھا بھلا سمجھ میں آجاتا ہوں اگر اچھا بھلا رہوں
اچھا جی۔۔۔
ویسے سمجھ آہستہ آہستہ آنی چاہیے ایک دم سمجھ آجائے تو پھر سمجھنے کے لیے کچھ رہ نہیں جاتا :) اور کوئی نئی چیز سمجھنی ہو تو حیرانی ہوتی ہے کہ سب تو پہلے ہی سمجھ چکے تھے اب یہ نئی سمجھ کہاں سے لائیں۔
ویسے یہ آپ کا خیال ہے۔۔۔ مجھے اللہ کا شکر ہے بہت جلدی انسانی نیچر کا پتہ چل جاتا ہے۔۔ کچھ لوگ بالکل کھلی کتاب ہوتے ہیں۔۔۔اور کچھ آپ کی طرح کے۔۔جن کے بارے میں ہم آخر تک کوئی رائے قیام نہیں کر سکتے۔۔۔اس میں جلدی یا دیر کا نہیں اس انسان کی شخصیت کا سارا کمال ہوتا ہے۔
ًمحب بہت کے بارے میں جان کے میں تو حیران رہ گئی ہوں۔۔ پتہ ہے یہاں میرا دل آپ سے ایک بات کہنے کا چاہ رہا ہے۔۔اگر بُری لگے تو پلیز اسے نظرانداز کر دیجیے گا۔۔ محب محبت کو اتنا جاننے کے اور سمجھنے کے بعد بھی مجھے لگتا ہے۔۔کہ آپ کی زندگی میں کوئی کمی ہے۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ سے زندگی کے کسی موڑ پر محبت چِھن چکی ہے۔۔ کیا ایسا ہے۔۔؟؟؟
تعارفی پوسٹ تھی آگئے ہیں ہم تو گرمی بازار دیکھنا
یہاں جو آپ کے ساتھ ہوا۔۔میرے ساتھ بھی وہی ہوا۔۔۔ میں اب تک حیران ہوں کہ آپ کی یہ انٹرو پوسٹ مجھے نظر کیوں نہیں آئی۔۔حالانکہ میرئ اتنی بڑی بڑی آنکھیں ہیں
اس کے بعد تو باقاعدگی سے جاری رکھی بڑے لوگوں کی یہ خود سے باتیں کرنے کی عادت ۔ ہر وقت کوئی باتیں کرنے کے لیے پاس ہوتا بھی نہیں اور ہر بار ہر کسی سے کی بھی نہیں جا سکتی تو خود کلامی بہت کام آتی ہے ایسے وقت میں۔
محب میرے خیال سے خودکلامی صرف وہ لوگ کرتے ہیں۔۔جو اپنی زندگی میں کسی ادھورےپن کا شکار ہوتے ہیں۔۔۔ آپ کے خیال میں صرف سوچنا کافی نہیں ہے۔۔؟ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ جب سوچ کو زبان مل جائے تو وہ کبھی کبھی باعث نقصان بھی ہو جاتا ہے،،جیسے کہ آپ پکڑے جاتے ہیں۔
ایک عاجز شخص جو بے چینی سے انتظار کرتا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔محبت کرنے والے کے سوا اور کون ہو سکتا ہے
اب بھی مشکل ہے باقی کوئی
یہی تو ساری مشکل ہے۔۔۔۔ زندگی میں انتظار نہیں ہونا چاہیے نا۔۔۔ اور محبت کرنے والے کی زندگی میں یہ ہوتا ہے۔۔لیکن تب تک جب محب محبت کو پا نہ لے۔۔اس کے بعد صرف سکون ہی سکون۔۔۔ صیح یا غلط؟
پورے دل سے کہہ رہا ہوں کہ بے دلی سے نہ کام کرنا آتا ہے نہ کہنا۔ میری وجہ سے کیوں باتوں کو مختصر کر لیا میں تو کوزے کو دریا میں بہانے کی کوشش میں ہوتا ہوں ادھر میری وجہ سے کوزے کو دریا میں بند کر دیا کسی نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ستم کیا۔
چلیں جی۔۔اگر آپ کو واقعی میں کوئی مئسلہ نہیں ہے۔۔تو میں بھی آپ کو اور تنگ کرنے کے لیے یہاں موجود رہوں گی : )
کچھ نئے سوالات۔۔۔
ہ آپ کی زندگی کا کوئی خاص مقصد۔۔یا خواہش۔۔جس کے پورا ہونے تک آپ زندہ رہنا چاہتے ہوں؟
ہ آپ کی زندگی کا کوئی یادگار لمحہ؟ (ہم سے شئیر کریں گے تو اچھا لگے گا) : )
ہ محب باہر رہتے ہوئے پاکستان کی کون سی چیز سب سے زیادہ مس کرتے ہیں؟۔۔خاص طور پر لاہور کی۔۔۔ کیونکہ کہ یہ تو شہر ہی زندہ دل لوگوں کا ہے۔
ہ آپ کے نزدیک کسی انسان کو جانچنے کا کیا پیمانہ ہے؟
ہ دوستی خود بخود ہو جاتی ہے؟ اگر نہیں تو کن شرائط پر کرتے ہیں؟
ہممم سکون کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیے گا
