انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

امن ایمان نے کہا:
دونوں میں بہت تھوڑا سا فرق ہے۔ ایک باریک لائن کا۔ نفرت کی شدت محبت بن سکتی ہے اور محبت کی شدت نفرت بن سکتی ہے۔ محبت سے مراد کسی کی خامیوں کو خوبیاں سمجھنا اور نفرت سے مراد کسی کی خوبیوں کو خامیاں سمجھنا۔ یعنی نفرت کسی کے ہونے کو نہ ماننا اور محب کسی کے بے شک نہ ہونے کو بھی ہونا مان لینا

قیصرانی۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تعر یف کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ۔۔۔ بالکل ایسا ہی ہوتا ہے۔۔سچ حقیقت میں ایسا ہی ہوتا ہے۔۔ آپ کے اس جواب کو تو اقتباس میں شامل ہو جانا چاہیے : )

محبت اور نفرت کی عمدہ تعریف کی ہے البتہ آخر میں

نفرت کسی کے ہونے کو نہ ماننا اور محب کسی کے بے شک نہ ہونے کو بھی ہونا مان لینا

محبت کو تم نے محب ہی سمجھ لیا ، تمہارے جذبات اور تمہاری عقیدت کی میں قدر کرتا ہوں اور مگر سب نے ایسا سمجھنا شروع کردیا تو کیا بنے گا میرا :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ محب، باقی اتنی غلطی کا کوئی مقصد بھی تو ہو سکتا ہے۔ اب سمجھا بھی کرو :)

آپی آپ کہاں رہی گئی ہیں؟ جلدی سے میرا انٹرویو جاری کریں
 
سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
شکریہ محب، باقی اتنی غلطی کا کوئی مقصد بھی تو ہو سکتا ہے۔ اب سمجھا بھی کرو :)

آپی آپ کہاں رہی گئی ہیں؟ جلدی سے میرا انٹرویو جاری کریں

اُف۔۔پڑھنے والے تھک گئے۔۔لیکن کرنے اور دینے والے نہیں تھکے۔۔ :p :wink:
 
رضوان

محفلین
اور ویسے بھی جب قیصرانی کا انٹرویو ختم ہوگا تو منصور کا شروع ہو جائیگا :wink: تھکن کاہے کی؟؟؟
(اب انٹرویو لینے والوں کو اپنی خیر منانی چاہیے یہاں تو شکریہ اور معزرت کی ٹکسال کھلی تھی پہلے ہی۔ ) :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ رضوان بھائی، ویسے تو بےبی ہاتھی، غلام، جن ہاتھی وغیرہ کی ایک لمبی فہرست ہے :)
 
تھکا دیا نہ امن ایمان کو ، دیکھ لو کئی دنوں سے نہیں آئی وہ۔

میں نے بھی تمہارے پیچھے لگ کر اتنے زیادہ جواب لکھ ڈالے کہ وہ بیچاری دو تین دن آرام کرنے چلی گئی۔ قیصرانی تم بھی نہ یار کبھی کبھی خیال نہیں رکھتے ہو :lol:
 
امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
میں ایک بار پھر سے یہاں ہوں۔۔۔ بہت سے لوگ بہت خوش بھی ہوں گے کہ اچھا ہوا یہ امن نامی بلا ہمارے سر سے ٹلی۔۔ویل میں کسی کو اب فورس نہیں کروں گی۔۔مجھے ہر جگہ یہی سننے کو مل رہا ہے کہ اتنا لمبا انٹرویو۔۔ اتنا الجھاؤ۔۔۔۔نہ مجھےادھوری باتیں اچھی لگتی ہیں ۔۔اور نہ ادھورے لوگ۔۔ میں تو ہر کام ‌systematically کرنے کی عادی ہوں۔۔۔ اب آپ سب خود مل جھل کے اس پوسٹ کو الجھائیں گے تو میں تو کچھ نہیں کر سکتی نا ۔۔خیر قیصرانی۔۔مجھے آپ سے اور محب سے با لکل بھی کوئی شکایت نہیں ہیں۔۔۔آپ لوگوں کے بارے پڑھ کے بہت اچھا لگا۔۔

محب میں پہلے نہیں تھکی تھی۔۔لیکن اب شاید تھکنے لگوں۔۔۔ میں بیمار تھی۔۔اس لیے کچھ دن نہیں آسکی ۔۔اب آپ لوگ بتا دیں کہ اس ٹاپک میں مزید کچھ بات کروں یا نہیں؟ :(
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

امن ایمان صاحبہ،

سب سے پہلے تواللہ تعالی سے دعاہے کہ آپکوصحت کاملہ عطاء کرے (آمین ثم آمین)
دوسری بات جوآپ کے اس پوسٹ سے لگ رہی ہے کہ آپ کافی مایوس ہوگئی ہیں ۔ دیکھیں جب آپ کوئی بھی کام شروع کرتے ہیں توکچھ لوگ ان کواچھاخیال کرتے ہیں کچھ اس پراعتراض کرتے ہیں اورکچھ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
تومیری توآپ سے التماس ہے کہ یہ بہت اچھاسلسلہ آپ نے شروع کیاہےتوپلیزاسکو بندنہ کریں۔ اورحوصلہ رکھیں۔
والسلام
جاویداقبال
 
ماوراء

امن، آپ نے میرا نام نہیں لیا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو مجھ سے شکایت ہے۔؟؟؟
اگر آپ نے میری کہیں اوٹ پٹانگ باتوں کا برا منایا ہے تو میں سچی سے معذرت خواہ ہوں۔ میں تو انتظار کر رہی تھی کہ آپ مجھ سے اور سوال پوچھیں۔ ویسے میری ادھر ادھر کی باتیں پر بالکل یقین نہ کرنا۔ باتیں کرنا میری عادت ہے۔ :(

بیمار تھیں؟؟ کیا ہوا تھا؟؟

اب جلدی سے سوال پوچھیں نہ۔ میں تو اتنے دن سے آپ کا انتظار کر رہی تھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
مجھے ہر جگہ یہی سننے کو مل رہا ہے کہ اتنا لمبا انٹرویو۔۔ اتنا الجھاؤ۔۔۔۔نہ مجھےادھوری باتیں اچھی لگتی ہیں ۔۔اور نہ ادھورے لوگ۔۔ میں تو ہر کام ‌systematically کرنے کی عادی ہوں۔۔۔ اب آپ سب خود مل جھل کے اس پوسٹ کو الجھائیں گے تو میں تو کچھ نہیں کر سکتی نا ۔۔خیر قیصرانی۔۔مجھے آپ سے اور محب سے با لکل بھی کوئی شکایت نہیں ہیں۔۔۔آپ لوگوں کے بارے پڑھ کے بہت اچھا لگا۔۔

محب میں پہلے نہیں تھکی تھی۔۔لیکن اب شاید تھکنے لگوں۔۔۔ میں بیمار تھی۔۔اس لیے کچھ دن نہیں آسکی ۔۔اب آپ لوگ بتا دیں کہ اس ٹاپک میں مزید کچھ بات کروں یا نہیں؟ :(
آپی لگتا ہے کہ آپ نے ہمیں‌نہیں‌پہچانا۔ ہماری محفل والے چھیڑتے رہتے ہیں۔ یہ ساری باتیں اس لیے تھیں‌کہ جلد سے جلد ان کی باری آئے۔ لیکن لگتا ہے کہ آپ ہمیں، اپنے دوستوں کو پہچان نہیں‌پا رہیں‌:(

ویسے آپ کی طبیعت کو کیا ہوا تھا؟ اب کیسی ہیں؟ ذرا بتا ہی دیا ہوتا۔ کم از کم دعا تو کر سکتے تھے
 
امن ایمان

محفلین
جاوید اقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

امن ایمان صاحبہ،

سب سے پہلے تواللہ تعالی سے دعاہے کہ آپکوصحت کاملہ عطاء کرے (آمین ثم آمین)
دوسری بات جوآپ کے اس پوسٹ سے لگ رہی ہے کہ آپ کافی مایوس ہوگئی ہیں ۔ دیکھیں جب آپ کوئی بھی کام شروع کرتے ہیں توکچھ لوگ ان کواچھاخیال کرتے ہیں کچھ اس پراعتراض کرتے ہیں اورکچھ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
تومیری توآپ سے التماس ہے کہ یہ بہت اچھاسلسلہ آپ نے شروع کیاہےتوپلیزاسکو بندنہ کریں۔ اورحوصلہ رکھیں۔
والسلام
جاویداقبال

وعلیکم السلام۔۔دعا کے لیے بہت شکریہ۔۔ جی بس میں واقعی میں بہت مایوس ہو گئی تھی۔۔مجھے لگا کہ شاید میں نے یہ سب شروع کر کے غلطی کی ہے۔۔لیکن کوشش کروں گی کہ اب کچھ محسوس نہ کروں۔۔یہاں جواب دینے کا بہت شکریہ : )

ماوراء نے کہا:
امن، آپ نے میرا نام نہیں لیا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو مجھ سے شکایت ہے۔؟؟؟
اگر آپ نے میری کہیں اوٹ پٹانگ باتوں کا برا منایا ہے تو میں سچی سے معذرت خواہ ہوں۔ میں تو انتظار کر رہی تھی کہ آپ مجھ سے اور سوال پوچھیں۔ ویسے میری ادھر ادھر کی باتیں پر بالکل یقین نہ کرنا۔ باتیں کرنا میری عادت ہے۔
بیمار تھیں؟؟ کیا ہوا تھا؟؟

اب جلدی سے سوال پوچھیں نہ۔ میں تو اتنے دن سے آپ کا انتظار کر رہی تھی۔

ماوراء آپ کا نام میں واقعی میں بھول گئی تھی۔۔۔قیصرانی بھائی اور محب کے جواب پڑھ رہی تھی۔۔ اس لیے جلدی میں ان کے نام لکھ دیے۔۔آپ پلیز معذرت کے لیے نہ کہیں۔۔۔اور مجھے آپ لوگوں کی رہنمائی چاہیے۔۔۔آپ جس طرح مجھے یہاں بات کرنے کو کہیں گیں۔۔میں اسی طرح کروں گی۔۔

مجھے دو دن سے بخار اور فلو ہو رہا تھا۔۔لیکن اب کافی بہتر ہوں۔ : )

قیصرانی نے کہا:
آپی لگتا ہے کہ آپ نے ہمیں‌نہیں‌پہچانا۔ ہماری محفل والے چھیڑتے رہتے ہیں۔ یہ ساری باتیں اس لیے تھیں‌کہ جلد سے جلد ان کی باری آئے۔ لیکن لگتا ہے کہ آپ ہمیں، اپنے دوستوں کو پہچان نہیں‌پا رہیں‌

ویسے آپ کی طبیعت کو کیا ہوا تھا؟ اب کیسی ہیں؟ ذرا بتا ہی دیا ہوتا۔ کم از کم دعا تو کر سکتے تھے

شاید یہی وجہ ہے۔۔۔مجھے فلو اور بخار تھا۔۔شاید اسی کا اثر ہے اس وجہ سے کچھ زیادہ محسوس کر گئی ہوں :( ۔۔۔ لیکن اب ٹھیک ہوں ۔۔

اب کوئی سوال پوچھ ہی لوں۔۔۔اگر نہ پوچھا تو آپ لوگ سمجھیں گے کہ ابھی تک بات دل میں رکھی ہے : )

جی قیصرانی ۔۔۔ ( وہ کمانڈر سیف گارڈ کہتا ہے نا۔۔کڈز آر یو وِد می)۔۔۔۔تو ایک بار پھر۔۔۔۔

ہ اگر آپ کی ملاقات شیطان سے ہو جائے تو۔۔؟؟؟

ہ ایک نیکی جو گلے پڑ گئی؟ ( یہاں یہ مت کہیے گا کہ محفل پر امن کی بہت مدد کی تھی ) :p

ہ اگر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟

اور آخر میں بہت ساری معذرت ۔۔بس اویں الٹا سیدھا بول گئی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شاید یہی وجہ ہے۔۔۔مجھے فلو اور بخار تھا۔۔شاید اسی کا اثر ہے اس وجہ سے کچھ زیادہ محسوس کر گئی ہوں :( ۔۔۔ لیکن اب ٹھیک ہوں ۔۔

الحمدللہ کہ اب آپ تندرست اور صحت مند ہو گئی ہیں

اب کوئی سوال پوچھ ہی لوں۔۔۔اگر نہ پوچھا تو آپ لوگ سمجھیں گے کہ ابھی تک بات دل میں رکھی ہے : )

ہم تو بالکل ٹھیک ہیں، لہٰذا کوئی بات نہیں سمجھ رہے :)

جی قیصرانی ۔۔۔ ( وہ کمانڈر سیف گارڈ کہتا ہے نا۔۔کڈز آر یو وِد می)۔۔۔۔تو ایک بار پھر۔۔۔۔

وی آر ود یو آپیییییییییییییییییییییییی

ہ اگر آپ کی ملاقات شیطان سے ہو جائے تو۔۔؟؟؟

تو حال چال پوچھ لوں گا۔ اور یہ بھی کہ کیا مصروفیات ہیں اس کی آجکل۔ اور یہ بھی کہ سپلی کے پیپرز کی تیاری کیسی جارہی ہے اس کی :)

ہ ایک نیکی جو گلے پڑ گئی؟ ( یہاں یہ مت کہیے گا کہ محفل پر امن کی بہت مدد کی تھی ) :p

نیکی کو نیکی سمجھ کر کرتا اور پھر بھول جاتا ہوں۔ تو کوئی گلے پڑی بھی تو میں نے کبھی یاد نہیں کیا

ہ اگر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟

یہی کہ میں بہت بولتا ہوں

اور آخر میں بہت ساری معذرت ۔۔بس اویں الٹا سیدھا بول گئی۔

غلطی انسان سے ہوتی ہے، اور معاف کرنا اچھی بات ہے :) اب خوش؟ ویسے بھی میں اپنی چھوٹی بہن سے بہت بار جھاڑیں بھی کھا چکا ہوں :lol:

مزید سوالات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
امن ایمان

محفلین
اب کوئی سوال پوچھ ہی لوں۔۔۔اگر نہ پوچھا تو آپ لوگ سمجھیں گے کہ ابھی تک بات دل میں رکھی ہے : ) ہم تو بالکل ٹھیک ہیں، لہٰذا کوئی بات نہیں سمجھ رہے

قیصرانی بھائی بہت عمدہ :lol: ۔۔۔اتنے مزے سے اتنی بڑی بات کہہ بھی دی اور ۔۔۔ خیر جواب اچھا تھا :)

غلطی انسان سے ہوتی ہے، اور معاف کرنا اچھی بات ہے اب خوش؟ ویسے بھی میں اپنی چھوٹی بہن سے بہت بار جھاڑیں بھی کھا چکا ہوں

جی خوش تو میں ہوں۔۔لیکن آپ سمجھ لیں کہ میں نے یہ معذرت دل سے نہیں کی ۔۔۔بس رسما لکھ دیا ۔۔کیونکہ ابھی میں نے کچھ تازہ بیانات ملاحظہ فر مائے ہیں ۔۔۔ جن میں مجھے کسی خفیہ ایجنسی کا رکن سمجھا جا رہا ہے۔۔۔خیر اب آپ امن کو کسی اور روپ میں دیکھیں گے۔۔۔ 8) ۔۔۔اور سارے بچے غور سے سن لیں کہ اب ان کا انٹرویو اس بھی زیادہ لمبا چوڑا،موٹا تازہ ہوگا :p بس۔۔۔

ہ اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟

ہ اگر آپ چور ہوتے تو کیا چراتے؟ ( پیسوں کے علاوہ)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی بہت عمدہ :lol: ۔۔۔اتنے مزے سے اتنی بڑی بات کہہ بھی دی اور ۔۔۔ خیر جواب اچھا تھا:)

شکریہ آپی

جی خوش تو میں ہوں۔۔لیکن آپ سمجھ لیں کہ میں نے یہ معذرت دل سے نہیں کی ۔۔۔بس رسما لکھ دیا ۔۔کیونکہ ابھی میں نے کچھ تازہ بیانات ملاحظہ فر مائے ہیں ۔۔۔ جن میں مجھے کسی خفیہ ایجنسی کا رکن سمجھا جا رہا ہے۔۔۔خیر اب آپ امن کو کسی اور روپ میں دیکھیں گے۔۔۔ 8) ۔۔۔اور سارے بچے غور سے سن لیں کہ اب ان کا انٹرویو اس بھی زیادہ لمبا چوڑا،موٹا تازہ ہوگا :p بس۔۔۔

اللہ کرے۔ ویسے اس اعلان میں بچیوں کا ذکر نہیں‌کیا؟ ویسے بہت خوشی ہوگی اگر پہل میرے انٹرویو کو موٹا تازہ اور لمبا چوڑا کرنے سے ہو

ہ اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟

افسوس ہوگا کہ خوامخواہ میں بےچارہ یا بےچاری اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں

ہ اگر آپ چور ہوتے تو کیا چراتے؟ ( پیسوں کے علاوہ)

بادل اور بارش چراتا :D

مزید سوالاتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت
 
امن ایمان

محفلین
اللہ کرے۔ ویسے اس اعلان میں بچیوں کا ذکر نہیں‌کیا؟ ویسے بہت خوشی ہوگی اگر پہل میرے انٹرویو کو موٹا تازہ اور لمبا چوڑا کرنے سے ہو

بچیاں کیونکہ کچھ کچھ ڈرپوک ہوتی ہیں۔۔اس لیے میں نے سوچا کہ پہلے سے ڈرانا مناسب نہیں ہوگا :) ۔۔۔ منصور بھائی جب تک آپ یہاں ہیں۔۔میں بھی کہیں نہیں جاؤں گی : )

بادل اور بارش چراتا
خاصے شاعرانہ چور ہیں آپ : )

قیصرانی میں اب چاہوں گی کہ کچھ بات آپ کے کام کے حوالے سے بھی ہو جائے۔۔آپ یہاں ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ کے فعال رکن ہیں۔۔تو میں کچھ سوالات اس کے بارے میں کرنا چاہوں گی۔۔اس طرح مجھ سمیت بہت سے نئے آنے والوں کو فائدہ ہوگا۔

ہ یہ ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ کیا ہے؟ کچھ تفصیل کے ساتھ اس کے اغراض و مقاصد بتا دیں پلیز۔

ہ اس ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ میں کام کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟اگر ٹیم ورک ہے تو کام کس طرح تقسیم کیا جاتا ہے؟

ہ کوئی نیا آنے والا رکن اگر اس پراجیکٹ میں شمولیت چاہے تو اُسے کیا کرنا ہوگا؟ اور کس سے رابطہ کرنا ہوگا؟

ابھی تو یہ کچھ سوال ہیں جن کا میں جواب چاہوں گی۔ویسے تو میں لائبریری کے بارے تمام فورمز پڑھ چکی ہوں۔۔یہاں ان سوالات کا مقصد کچھ آسان الفاظ میں اور ایک ساتھ ساری معلومات رکھنا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بچیاں کیونکہ کچھ کچھ ڈرپوک ہوتی ہیں۔۔اس لیے میں نے سوچا کہ پہلے سے ڈرانا مناسب نہیں ہوگا :)

یعنی ان کی باری آئی کہ آئی :lol:

منصور بھائی جب تک آپ یہاں ہیں۔۔میں بھی کہیں نہیں جاؤں گی : )

میرا تو یہی دھاگہ اب اوڑھنا بچھونا ہے :D

خاصے شاعرانہ چور ہیں آپ : )

جو چیز آپ کو پیاری ہو، اور جس کا ملنا آسان نہ ہو، اسے ہی تو چرایا جاتا ہے

قیصرانی میں اب چاہوں گی کہ کچھ بات آپ کے کام کے حوالے سے بھی ہو جائے

بہت شکریہ

آپ یہاں ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ کے فعال رکن ہیں

جی آپی سنا تو میں نے بھی یہی ہے :lol:

تو میں کچھ سوالات اس کے بارے میں کرنا چاہوں گی۔۔اس طرح مجھ سمیت بہت سے نئے آنے والوں کو فائدہ ہوگا۔

انشاءاللہ۔ میں اپنی طرف سے حاضر ہوں

ہ یہ ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ کیا ہے؟ کچھ تفصیل کے ساتھ اس کے اغراض و مقاصد بتا دیں پلیز۔

بنیادی طور پر ہمارا مقصد یہ ہے اردو ادب کو ذات پات، ملک و قوم اور مذہب و ملت سے بالاتر پوری دنیا تک بلا معاوضہ پہنچانا ہے۔ اردو ڈیجیٹل لائبریری اس ضمن میں بنیادی پلیٹ‌ فارم کا کام کر رہی ہے

ہ اس ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ میں کام کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟اگر ٹیم ورک ہے تو کام کس طرح تقسیم کیا جاتا ہے؟

اس میں ابھی تک کوئی خاص ڈھانچہ نہیں ہے۔ ہم خود سے ہر سنگٍ میل یعنی کتاب پر اپنی نئی ٹیم کا اعلان کرتے ہیں۔ کچھ دوست اس کتاب کو سکین کرکے ہمارے تک پہنچاتے ہیں، کچھ دوست اس کو لکھنے میں مصروف ہو جاتے ہیں، کچھ دوست اس کی پروف ریڈنگ کرتے ہیں اور کچھ دوست اسے وکی تک منتقل کرتے ہیں

ہ کوئی نیا آنے والا رکن اگر اس پراجیکٹ میں شمولیت چاہے تو اُسے کیا کرنا ہوگا؟ اور کس سے رابطہ کرنا ہوگا؟

اپنے ارادوں کا اس محفل پر اظہار کردیں، ممبر بنا دیے جائیں گے۔ ویسے مجھے کہنے سے بھی یہی کام ہو جائے گا :)

اابھی تو یہ کچھ سوال ہیں جن کا میں جواب چاہوں گی۔

جی آپی

ویسے تو میں لائبریری کے بارے تمام فورمز پڑھ چکی ہوں۔۔یہاں ان سوالات کا مقصد کچھ آسان الفاظ میں اور ایک ساتھ ساری معلومات رکھنا ہے۔

جزاک اللہ

مزید سوالات (اگر مندرجہ بالا جوابات کسی طرح سے نامکمل یا تشنہ محسوس ہوں تو بلا تکلف وضاحت طلب کیجئے گا، آپی بھی اور دیگردوست بھی۔ اسی طرح اگر لائبریری کے حوالے سے اضافی معلومات دینا چاہیں تو بھی)
 
Top