انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

فرحت کیانی

لائبریرین
ہائیں!!! جناب کیا ہوتا ہے؟
السلام علیکم اپیا
کیسی ہیں آپ؟
میں آپ کو یاد کر رہی تھی۔۔۔ بلکہ میں آپ کو یاد کروانا چاہ رہی تھی کہ میں آپ کی بہنا ہوں :happy:
بس یہ ہوتا ہے کچھ۔ آپ جلدی سے اس کا مطلب ڈھونڈ کر لائیں۔
وعلیکم السلام
الحمد اللہ۔ میں ٹھیک ہوں عائشہ۔ آپ کیسی ہیں؟
میں نے بھی آپ کو اتنا یاد کیا۔ اور مجھے بالکل معلوم ہے کہ آپ میری اچھی سی پیاری سی بہنا ہیں۔ میری مجال کہ میں بھول جاؤں۔ اگر بُھولی تو خود کو بہت ڈانٹوں گی۔ ٹھیک ہے نا؟
 
عائشہ عزیز

کچھ ہوتا ہو یا کچھ نہ ہوتا ہو۔۔ آپ نے استعمال کیا آپ بتائیں ناں
ورنہ میں نے پھر گوگل انکل سے کہہ کر فارسی ترجمہ لکھ دینا ہے :p
میں بھی ٹھیک ہوں الحمد للہ
اچھاااا سچی میں؟؟
کتنا یاد کیا تو بھلا؟ اتنااااااااا جتنا دونوں بازو پھیلانے سے بنتا ہے؟
مجھے لگا آپ بھول گئیں ہیں۔۔:unsure:
بچو!!! میں نے آپ کو بھولنے بھی نہیں دینا۔۔ ہاں جی!
 
تو ڈھونڈیں۔ میں نے تو آپ کا امتحان لینا تھا۔
نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ :bighug:
ایسے ہی بُھول گئی ہوں۔ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ اور اگر آپ نے مجھے بھولنے دیا نا تو میں آپ ہی کے کان کھینچنے ہیں۔
 
لیں جی پھر اس کا فارسی ترجمہ بذبان گوگل "آقای"
:p
ہائیں!!! یعنی کہ یعنی کہ

میری ہی اپیا اور مجھے ہی ڈانٹیں
بھولیں تو خود اور کان میری کھینچیں

ہائے اللہ جی! کہاں جاؤں میں؟ :hypnotized:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لیں جی پھر اس کا فارسی ترجمہ بذبان گوگل "آقای"
:p
ہائیں!!! یعنی کہ یعنی کہ

میری ہی اپیا اور مجھے ہی ڈانٹیں
بھولیں تو خود اور کان میری کھینچیں

ہائے اللہ جی! کہاں جاؤں میں؟ :hypnotized:
بس یاد کر لیں۔ دیکھا میں کتنی اچھی استاد ثابت ہو سکتی ہوں 8)۔

جی یعنی کہ یہی سب۔ بڑے ہونے کا یہی تو فائدہ ہوتا ہے آقائی۔ :jokingly:
آپ کہیں نہیں جائیں۔ یہیں رہیں اور طریقے ڈھونڈیں کہ میں کہیں بُھول نہ جاؤں۔ :bighug:
ویسے اگر آپ چاہیں تو آپ کی جگہ میں کسی اور کے کان کھینچ لوں گی۔ مقصد تو کان کھینچنا ہے نا۔ عائشہ نہ سہی۔ فہیم سہی یا عینی بھی کافی ماہر ہیں آپا سے کان کھنچوانے میں۔ :openmouthed:
 
جی آقائی! جو حکم :p
دیکھا میں نے تو پہلے ہی کہا تھا چھوٹوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی :unsure:
بچو!!! مجھے طریقے ڈھونڈنے کی کیا ضرورت۔۔آپ مجھے بھول کر تو دکھائیں ذرا! میں نے رونے بھی لگ جانا ہے۔۔ہاں جی!
ہاں یہ ٹھیک ہے اپیا میرے علاوہ باقی جس کے مرضی کان کھینچ لیں۔۔مزہ آئے گا!
 
شاباش۔ اچھے بچے ایسے ہی ہوتے ہیں۔
نہیں نہیں۔ چھوٹوں کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ بس بڑوں کی اہمیت دو بار 'بہت' ہو جاتی ہے نا :battingeyelashes:۔
رونا نہیں ہے :wasntme: ۔ بس اول تو میں بھولوں گی نہیں اور جہاں کسی کے کان کھنچوانے کی ضرورت محسوس ہوئی آپ مجھے بتائیں اور میں بھولنے کا بہانہ کر کے ان کے کان کھینچنا شروع کر دوں گی۔ ٹھیک ہے نا :bighug:۔
 
ٹھیک ہے پھر میں بھی اپنے سے چھوٹوں کو یہی کہوں گی
جی ٹھیک ہے اپیا ۔۔ بس اب سے سب لوگوں کی شکایتوں کی کاپی کی ایک ایک نقل آپ کو بھجوا دی جائے گی۔ تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آ سکے۔
 
فہیم

لائبریرین
مجھے بھی بہت اچھا لگا فہیم۔
میں بھی ٹھیک ہوں الحمد اللہ۔ آپ بتائیں کدھر گُم ہو گئے ہیں؟
بس آپی زندگی ایک روٹین میں آگئی ہے
لیکن ہم گم تو پھر بھی کہیں نہیں :)

آپ کہیں آپ کہاں ہوتی ہیں آج کل
ہم تو دیکھیں شاید کچھ عرصے میں آپ کے شہر کا چکر مار لیں :)
 
نایاب

لائبریرین
سب سے پہلے تو بہت معذرت نایاب بھائی۔ اس بار تو میں نے واقعی بہت دیر کر دی۔ لیکن میری سُستی ہر گز اس تاخیر کی وجہ نہیں تھی۔ بس کچھ مصروفیات ایسی آن پڑی ہیں کہ اپنے لئے کم وقت مل رہا ہے ان دنوں۔​
نایاب بھائی اتنا مشکل سوال کہ ابھی تک مجھے اس کا جواب سجھائی نہیں دیا۔ " ڈوب کر اپنے من میں پا جا سراغ زندگی " تو اصل فلسفہ زندگی ہے اور اسے سمجھنا ہر کسی خصوصاً میرے جیسے کند ذہنوں کے لئے کہاں ممکن ہے۔ ڈوبنا ہی تو بنیادی شرط ہے۔۔جب تک مجھے یہ ہی معلوم نہیں ہو گا کہ زندگی کا مطلب کیا ہے تو میری زندگی صرف سانسوں کے آنے جانے کا ہی نام ہو گا اور بس۔ ااور میرا ماننا ہے کہ جس دن میں اپنے آپ کو جان گئی اور یہ سمجھ گئی کہ میں کیا چاہتی ہوں اور میری حقیقت کیا ہے تو شاید مجھ پر 'سراغِ زندگی' عیاں ہو ہی جائے گا۔ میرا محدود علم ، مشاہدہ اور تجربہ مجھے یہی بتاتا ہے کہ 'میں' کو جاننا اس سفر کی پہلی کڑی اور پھر اپنی زندگی میں سے اس 'میں' کو نکال باہر کرنا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو زندگی کے کانٹے خودبخود راستے سے ہٹتے چلے جاتے ہیں۔ باقی مجھے زندگی کا لغوی معنی بھی ابھی تک سمجھ نہیں آ سکا تو اتنی گہرائی میں کہاں جا سکوں گی۔
محترم بہنا ۔۔۔۔ اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہتے آپ کی سوچوں کو آگہی کے نور سے منور رکھے ۔ آمین
حقیقت یہ کہ آپ نے ماشاءاللہ بہت سادگی کے ساتھ بہت ہی پیچیدہ فلسفہ سادہ سے الفاظ میں بیان کر دیا ۔۔۔۔
آپ کا جواب مجھ پر بھی " زندگی کا سراغ " عیاں کر گیا ۔۔۔۔
یعنی کہ زندگی " میں " پر استوار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ " میں " ہی زندگی مشکل بناتی ہے ۔ اور یہ " میں " زندگی آسان کرتی ہے ۔
یہ " صدائے میں " " مہد سے لحد " تک کے سفر میں انسان کے ہمراہ رہتی ہے ۔ اور اسے اپنے سروں پر نچاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور وہی کامیاب رہتے ہیں ۔۔ جو اس راز کو پا جاتے ہیں کہ
" ڈوب کر اپنے من میں پا جا سراغ زندگی " تو اصل فلسفہ زندگی ہے ۔۔
کہ خود میں ڈوب کر ہی اس " میں " کی حقیقت کو جانا جا سکتا ہے ۔۔ اور
ڈوبنا ہی تو بنیادی شرط ہے۔
'میں' کو جاننا اس سفر کی پہلی کڑی اور پھر اپنی زندگی میں سے اس 'میں' کو نکال باہر کرنا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو زندگی کے کانٹے خودبخود راستے سے ہٹتے چلے جاتے ہیں۔
بہت دعائیں آپ کے نام
ویسے اگر وقت اجازت دے تو کچھ بحث کر لیں اس موضوع پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • میں نے زندگی کے بارے میں یہ جانا کہ یہ خوشی ، غم ، گزرتے وقت ، امید، خواہشات ، کنفیوژن ، ہچکچاہٹ ، غلطیوں ، پچھتاوؤں ، توقعات ، شکوؤں ، کامیابیوں، مصائب اور جدوجہد کا مجموعہ ہے۔ جب آپ مثبت اندازِ فکر رکھتے ہیں تو آپ زندگی کو گزارتے ہیں اور جس وقت آپ پانی سے آدھے بھرے گلاس کو'آدھا خالی' دیکھنے اور سمجھنے کا رویہ اپنا لیتے ہیں تو زندگی آپ کو گزارنا شروع کر دیتی ہے۔ جو کہ ناشُکری ہے۔
  • دوسری بات میں نے یہ جانی کہ جو ہے وہ آج ہے۔ جو گزر گیا وہ ختم ہو گیا۔ اچھا تھا تو اس کی یاد زندگی کو خوشگوار بنا دیتی ہے۔ کچھ بُرا ہوا یا بُرا کیا تو اس سے سبق سیکھ کر حال اور مستقبل کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔ شاید اشفاق احمد صاحب نے کہیں یہ لکھا تھا کہ جب حال ماضی میں بدل جائے جس دروازے سے حال میں داخل ہوئے ہوں ، اسے بند کر دینا چاہئیے۔ اور مستقبل کی کھڑکی کو دیکھو ضرور لیکن اس کی فکر نہ کرو۔مستقبل ہمیشہ حال کی صورت میں ملے گا تو ہر حال میں 'حال' کو اچھا بناؤ۔
  • تیسری بات یہ سیکھی کہ زندگی کی تلخیوں کو جاننا اور ان کے بارے میں سوچنا اچھا ہے لیکن صرف سوچنے یا شکوہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں۔ چاہے ایک معمولی سی کوشش ہی سہی ، لیکن اس تلخی کو مٹھاس میں بدلنے کے لئے اپنے تئیں کچھ کرنا ضرور چاہئیے۔
  • چوتھی بات یہ کہ توقعات کا گراف جتنا کم ہو گا، زندگی میں مایوسی اور پریشانی اتنی کم ہو گی۔ حقیقت پسندی اکثر اوقات بہت تکلیف دہ بھی ثابت ہوتی ہے لیکن اس تکلیف کی شدت اس کرب سے بہت کم ہوتی ہے جو آپ کو اپنی توقعات کے پورا نہ ہونے سے محسوس ہوتا ہے۔
  • پانچویں بات یہ جانی کہ خلوصِ نیت اور محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ اگر آپ کو دو لوگ زندگی میں مشکلات کھڑی کرنے والے ملتے ہیں تو اسی جگہ پر چار حوصلہ دینے اور مدد کرنے والے بھی مل جاتے ہیں۔
  • اور آخری بات یہ کہ 'صبر و شُکر اور دعا' زندگی کو اس قدر سہل بنا دیتے ہیں کہ انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔ کم از کم میرا تجربہ تو یہی کہتا ہے۔
یہ آگہی تو شاید شعور کا لازمی حصہ ہے اور جب بھی ملے ، بہت تکلیف دیتی ہے۔ لیکن میں اس کے ساتھ یہ بھی جانا کہ اس امتحان میں فیل ہونے میں بھی ہمارا اپنا ہاتھ ہوتا ہے اور اگر ہم ایک بار فیل ہونے کے بعد کچھ سیکھ لیں تو اگلی بار زندگی کا امتحان ایسا کڑا نہیں ہوتا۔ لیکن اگر غلطیوں سے سیکھا نہ جائے تو بار بار امتحان اور بار بار فیل ہونے کے بعد آخر میں آپ کا نام امتحانی فہرست سے نکال دیا جاتا ہے 'مستقل ناکام' کا سرٹیفیکیٹ ہاتھ میں پکڑا کر۔ :(

ماشاءاللہ ۔ بہت خوب اجلی پاکیزہ سوچ کے عکاس " زندگی " کے راز ۔۔۔۔۔۔۔۔

:whew:
:whew:
:whew:
:whew:

ان سوالات میں تو میں رعایتی نمبروں سے بھی پاس ہوتی نظر نہیں آتی :idontknow: ۔ نایاب بھائی جلدی سے دو تین کافی کی پیالیاں اور ایک بڑا تھیلا باداموں کا بھیجیں تا کہ اگلے کے لئے تھوڑا دماغ تیز کر لوں۔ :openmouthed:

اگر تو بات نمبروں کی ہے تو میری بہنا ۔۔۔۔ دس میں سے آپ کو ملے بارہ نمبر
ماشاءاللہ
یہ جو دو نمبر زیادہ ہیں ۔ انہیں ہی بادام و کافی جانئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سدا ہنستی مسکراتی رہیں میری سب بہنیں سب بیٹیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بس آپی زندگی ایک روٹین میں آگئی ہے
لیکن ہم گم تو پھر بھی کہیں نہیں :)

آپ کہیں آپ کہاں ہوتی ہیں آج کل
ہم تو دیکھیں شاید کچھ عرصے میں آپ کے شہر کا چکر مار لیں :)
گُم تو آپ ہیں فہیم۔ آپ سے زیادہ تو میں باقاعدہ ہوں محفل پر۔ :)
اچھا۔ ہمارے شہر آنا ہے۔ ضرور آئیں۔:)
کب تک ارادہ ہے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
محترم بہنا ۔۔۔ ۔ اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہتے آپ کی سوچوں کو آگہی کے نور سے منور رکھے ۔ آمین
حقیقت یہ کہ آپ نے ماشاءاللہ بہت سادگی کے ساتھ بہت ہی پیچیدہ فلسفہ سادہ سے الفاظ میں بیان کر دیا ۔۔۔ ۔
آپ کا جواب مجھ پر بھی " زندگی کا سراغ " عیاں کر گیا ۔۔۔ ۔
یعنی کہ زندگی " میں " پر استوار ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ یہ " میں " ہی زندگی مشکل بناتی ہے ۔ اور یہ " میں " زندگی آسان کرتی ہے ۔
یہ " صدائے میں " " مہد سے لحد " تک کے سفر میں انسان کے ہمراہ رہتی ہے ۔ اور اسے اپنے سروں پر نچاتی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
اور وہی کامیاب رہتے ہیں ۔۔ جو اس راز کو پا جاتے ہیں کہ
" ڈوب کر اپنے من میں پا جا سراغ زندگی " تو اصل فلسفہ زندگی ہے ۔۔
کہ خود میں ڈوب کر ہی اس " میں " کی حقیقت کو جانا جا سکتا ہے ۔۔ اور
ڈوبنا ہی تو بنیادی شرط ہے۔
'میں' کو جاننا اس سفر کی پہلی کڑی اور پھر اپنی زندگی میں سے اس 'میں' کو نکال باہر کرنا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو زندگی کے کانٹے خودبخود راستے سے ہٹتے چلے جاتے ہیں۔

ماشاءاللہ ۔ بہت خوب اجلی پاکیزہ سوچ کے عکاس " زندگی " کے راز ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

:whew:
:whew:
:whew:
:whew:

اگر تو بات نمبروں کی ہے تو میری بہنا ۔۔۔ ۔ دس میں سے آپ کو ملے بارہ نمبر
ماشاءاللہ
یہ جو دو نمبر زیادہ ہیں ۔ انہیں ہی بادام و کافی جانئے گا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
سدا ہنستی مسکراتی رہیں میری سب بہنیں سب بیٹیاں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ آمین

جزاک اللہ نایاب بھائی۔ آپ ہمیشہ اتنی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ بندہ اپنے بارے میں خوش گمان ہو جاتا ہے اور اس کا حوصلہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ :)

زیادہ والے دو نمبر میرے لئے بادام اور کافی کے علاوہ حوصلہ افزا ٹانک بھی ہیں۔ :) :) :)

ویسے اگر وقت اجازت دے تو کچھ بحث کر لیں اس موضوع پر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
کیوں نہیں۔ آسان آسان سوال یا باتیں کرنی ہیں پھر۔ بحث تو تب ہو گی اگر مجھے کچھ آتا جاتا ہو گا۔

بہت دعائیں آپ کے نام
جزاک اللہ :)۔ دعا کے معاملے میں میں بہت لالچی ثابت ہوئی ہوں۔ اس لئے ہمیشہ کی طرح مزید دعاؤں کی فرمائش کروں گی۔
 
نایاب

لائبریرین
کیوں نہیں۔ آسان آسان سوال یا باتیں کرنی ہیں پھر۔ بحث تو تب ہو گی اگر مجھے کچھ آتا جاتا ہو گا۔

سدا ہنستی مسکراتی رہیں محترم بہنا
ذرا فراغت ملے تو " میں میں " کے راگ چھیڑتے ہیں پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عزیزامین

محفلین
میرا آپ سے پہلا اور آخری سوال آپ پی ایچ ڈی کررہی ہیں ؟ یاکر چکی ہیں ۔ جواب ہاں ہو تو مضمون بتایں نہ ہو تو معذرت محفلین نے مجھے بتایا پلیز کسی بھی صورت میں جواب ضرور دیں اللہ حافظ
 
Top