انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

کچھ سوال میرے بھی
  1. پاکستان کی کون سی زبان ایسی ہے جو آپ کو اتنی اچھی لگتی ہے کہ آپ کہیں "کاش کہ میں یہ زبان بول سکتی"
  2. آپ بیرون ملک بھی رہی ہیں۔کون سی غیر ملکی زبان اچھی لگتی ہے
  3. کن کن ممالک میں رہنے کا اتفاق ہوا ہے
  4. ہر ملک کے لوگوں کی کوئی ایک سب سے پسند آنے والی عادت یا رویہ بتائیں
 

امن ایمان

محفلین
فرحت ابھی کچھ اراکین کے سوالات آپ کے منتظر ہیں اور میرا دل بھی کب سے کچھ سوالات پوچھنے کا تھا۔۔کل ذپ میں تعبیر نے بھی مجھے یاد کروایا کہ اردو محفل سے متعلق سوالات پوچھنے کا میں نے کہا تھا تو اب تک پوچھے کیوں نہیں۔۔۔میں بھی بس شریف شہری کی طرح لائن میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کررہی تھی لیکن راستہ نہ ملنے پر مجھے لائن توڑ کر آنا ہی پڑا :)

جی اب سوالات ہیں کچھ اردو محفل کے متعلق
ہ نیٹ سے سائن ان کے بعد اردو محفل پرلاگ ان کا وقت کتنے دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے؟(مطلب اردومحفل کو آپ کے وقت کا کتنا حصہ ملتا ہے:happy:)
ہ اردو محفل کی وہ خاص بات جس کی وجہ سے آپ اب تک یہاں کی رکن ہیں؟
ہ محفل کے تین پسندیدہ سیکشن۔۔جہاں آپ بھلے پوسٹ نہ کریں لیکن پڑھتی ضرور ہوں؟
ہ اب تک محفل پر آپ کے تین پسندیدہ دھاگے(موضوعات)؟
ہ اراکینِ محفل میں سے کوئی ایک خاص رکن جیسے آپ بہت یاد کرتی ہوں؟
ہ اراکینِ محفل میں سے کون سے ایسے اراکین ہیں جن سے آپ کی دوستی بہت قریبی ہو؟
ہ اگر آپ کو کچھ دن کے لیے محفل کی ایڈمن بنا دیا جائے تو آپ اپنی مرضی سے کچھ تبدیلیاں کرنا چاہیں گی یا سب کچھ حسب منشاء ہے؟
ہ آپ نے اردو ٹائپنگ محفل پر آنے کے بعد سیکھی یا پہلے سے کسی اردوسافٹ وئیر پر کام کرتی تھیں؟
ہ کچھ یاد ہے محفل پر پہلا دن کیسا گزرا؟ (بات تو کافی پرانی ہے،آپ چاہیں تو اپنی پہلی پوسٹ کا ربط بھی یہاں دے سکتی ہیں)
ہ آپ کی پروفائل میں "لائبریرین" لکھا ہے۔۔آپ کچھ بتائیں گی کہ آپ نے اس ڈئجیٹل لائبریری کے کون کون سے پراجیکٹ پر اب تک کام کیا؟ اگر ممکن ہو تو ان کا ربط یہاں فراہم کردیں؟
ہ اردو محفل پر آپ کے اوتار کا کوئی خاص بیک گراؤنڈ ؟
ہ آپ کے خیال میں اوتار کے ذریعےسے کسی ممبر کی شخصیت کو سمجھا جاسکتا ہے یا نہیں؟
ہ آپ محفل سے کبھی ہرٹ ہوئیں؟
 

امن ایمان

محفلین
او ہو فرحت کیانی میں ایک سوال تو بھول گئی۔۔۔۔:atwitsend:

ہ محفل پر آپ اپنے اصل نام کے ساتھ آتی ہیں۔۔نِک نہ رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟۔۔۔یہ سوال الگ سے اس لیے بھی لکھا کہ آپ کو ٹیگ کرنا تھا۔۔۔اور یہ ٹیگ میں نے شاید قرۃالعین سے یا شاید عاطف سے لکھنا سیکھا :)
 
ارے میری یاداشت بھی نا:doh:سب سے اہم سوال تو میں بھول ہی گیا:ROFLMAO:
یہ زبیر مرزا بھائی کے سٹائل کا ملٹی پل چوائس سوال ہے:)
ان میں سے کون سب سے اچھی ریٹنگ دیتا ہے:daydreaming:
  1. بابائے ریٹنگ
  2. محسن وقار علی
  3. محسن بھیا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت آپ سے مزید سوال :
کیا اعلٰی تعلیم لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ ہے؟ موجودہ دور کا یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔
(میں نے اسی موضوع پر ایک دھاگا بھی شروع کیا تھا "ربط یہ رہا" لیکن اس میں خاطر خواہ جواب موصول نہ ہو سکے۔ اس کی جگہ اگر میں نے سیاست یا مذہب کے زمرے میں کوئی دھاگا شروع کیا ہوتا تو اچھا خاصا رش لیتا۔)
اس کے ساتھ ساتھ جہیز پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیجیے گا۔ یہ مسئلہ تو مندرجہ بالا مسئلے سے بھی بڑھ کر ہے۔

معاشرے میں آپ کے نزدیک ان مسائل کا کیا حل ہے؟
سب سے پہلے تو تاخیر کے لئے بہت معذرت شمشاد بھائی۔


میں نے بھی آپ کا شروع کردہ دھاگہ دیکھا تھا اور سوچا تھا کہ کچھ لکھوں گی لیکن پھر وہی مصروفیت بھری سُستی آڑے آ گئی۔
اس بات سے تو سب اتفاق کریں گے کہ سیاست اور مذہب کے زمرے میں اس دھاگے کے پہلے دن ہی پوسٹس کی بھرمار ہو جاتی۔ :)

یہ بات تو کسی حد تک درست ہے کہ اعلیٰ تعلیم لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
اگر اعداد و شمار کو بھی دیکھا جائے تو اعلیٰ تعلیم میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں کے برابر اور بعض اوقات زیادہ بھی ہوتی ہے۔ اب اس صورت میں والدین کے لئے مسئلہ تو یقیناً ہوتا ہے کہ وہ اگر اپنی بیٹی سے زیادہ نہیں تو کم از کم اس کے برابر تعلیمی قابلیت والے لڑکے کو ڈھونڈیں جو کہ کافی دقت طلب کام ہے۔ سو اسی دیکھ بھال میں ان کی بیٹی کی شادی میں مزید تاخیر ہوتی چلی جاتی ہے۔ لیکن اس تاخیر یا روکاٹ کی وجہ صرف والدین یا لڑکی کی یہ شرط نہیں ہوتی بلکہ کچھ اور عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ ہمارے معاشرے میں پائی جانی والی روایتی سوچ کا ہونا ہے۔ اور وہ روایتی سوچ یہ ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکیاں عموماً منہ پھٹ ، روایات سے باغی اور گھر گرہستی کو بوجھ سمجھنے والی ہوتی ہیں۔ پھر وہ ایک نفسیاتی دباؤ والا عنصر بھی شامل ہو جاتا ہے کہان کے خیال میں کم پڑھے لکھے لڑکے سے شادی ہونے کی صورت میں پڑھی لکھی لڑکی احساسِ برتری کا شکار ہو گی اور ان کا ایک ساتھ زندگی گزارنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ اسی لئے اکثر والدین اور لڑکے خود بھی پڑھے لکھے ہونے کے باوجود کم پڑھی لکھی لڑکی کو چنتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں وہ ان کے رعب میں رہے گی اور گھر میں دلچسپی بھی لے گی۔ حالانکہ بعد میں صورتحال اس کے الٹ بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری بڑی وجہ عمر سے جڑی ہوتی ہے۔ لڑکے اور اس کی والدہ کی کوشش ہوا کرتی ہے کہ چاہے ان کے چاند اپنی عمر کی 35 بہاریں بھی دیکھ چکے ہوں ، ان کی ہونے والی بیگم اور بہو کو زیادہ سے زیادہ اتنی چھوٹ دی سکتی ہے کہ وہ ٹین ایج سے ایک آدھ سال اوپر ہو جائے۔ سو سیدھی سی بات ہے اگر لڑکی سکول کالج سے آگے نکل گئی ہے تو یہ بھی ان کے لئے ایک ناقابلِ قبول بات ہوتی ہے۔
میرے خیال میں اس مسئلے کا حل یہ تو ہر گز نہیں ہو سکتا کہ لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے صرف اس وجہ سے روک دیا جائے کہ ان کی شادی میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ اس مسئلے کا حل سوچ کی تبدیلی ہے کہ ذہنی پختگی اور تعمیرِ کردار کو صرف تعلیمی ڈگری سے نہ جوڑا جائے۔ جہاں رشتوں کی بنیاد کردار اور اچھی سوچ پر ہو وہاں تعلیم اور عمر کا فرق زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔ اور یہ تبدیلی فوراً نہیں بلکہ آہستہ آہستہ آ سکتی ہے۔ شاید یہاں بھی ایسے ہی آ جائے۔
لیکن شاید اب اس رحجان میں کچھ کمی آتی جا رہی ہے۔ اب اس طرح کی صورتحال بھی دیکھنے کو ملتی ہے کہ لڑکے اور ان کے گھر والے ایسی لڑکی کی تلاش میں ہوتے ہیں جو ان کے ساتھ معاشی ذمہ داری بھی بانٹ سکے۔ شاید اب یہاں بھی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ ایک فرد پورے گھر کا بوجھ اکیلے نہیں اٹھا سکتا۔ دوسری طرف لڑکیاں اور ان کے والدین بھی یہ سمجھنا شروع ہو گئے ہیں کہ صرف اعلیٰ ڈگری رکھنے والے ہی زندگی کے بہتر ساتھی ثابت نہیں ہوتے تو وہ بھی زیادہ یا برابر کے ڈگری یافتہ لڑکے کی شرط پر سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔ یہ وہ باتیں ہیں جو میں نے یہاں دیکھی ہیں۔ ایک تازہ ترین مثال۔۔۔کچھ دن پہلے ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی جو ایم فِل کے فائنل سمسٹر میں تھی۔ جب وہ اپنے بارے میں بتا رہی تھی تو اس نے اپنے شوہر کا بتایا کہ وہ سعودی عرب میں کام کرتے ہیں اور انہوں نے ہی مجھے کام کرنے کے لئے کہا ہے۔ شوہر کی تعلیم پوچھی گئی تو وہ صرف انٹر پاس تھے۔ اور ماشاءاللہ وہ لڑکی کافی مطمئن اور خوش دکھائی دے رہی تھی۔

اگر اعلیٰ تعلیم شادی میں رکاوٹ بنتی ہے تو والدین کی مالی استطاعت اور متوقع سسرال والوں کی طویل ترین فرمائشی فہرستیں بھی کچھ کم گھمبیر مسائل نہیں ہیں۔ ہمارے یہاں 'بیٹے' کو کیش کروایا جاتا ہے۔ مائیں ایک عمر انتظار کرتی ہیں کہ کب بیٹے کو بیاہیں اور بہو سے زیادہ بہو کے ساتھ آنے والے سامان کی زیادہ فکر ہوتی ہے۔ اور اس خواب کی قیمت ان والدین کو چکانی پڑتی ہے جنہوں نے بیٹی پالی بھی ، اسے تعلیم و تربیت بھی دی اور اس کے بعد اس کو خود سے جدا بھی کیا اور ساتھ ساتھ گویا بیٹی کے والدین ہونے کا ہرجانہ بھی بھرا۔ اور یہ ہرجانہ یا جہیز صرف شادی کے موقع پر ہی ختم نہیں ہو جاتا۔ مجھے تو وہ سب بھی جہیز ہی کی اگلی اقساط لگتی ہیں جو شادی کے بعد والدین کو بیٹی کے لئے کرنا پڑتا ہے۔
ویسے جہیز میں بھی صرف لڑکے والوں کی فرمائشوں کو الزام دینا درست نہیں۔ ہم لوگ مادی اشیاء کے پیچھے اس طرح دوڑنے کے عادی ہو گئے ہیں کہ ان کی خواہش اور حصول کی کوشش میں یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا۔ اکثر لڑکیاں خود بھی اپنے والدین کے گھر سے سوئی سے لیکر گاڑی تک ہر چیز لے جانے کی خواہش مند ہوتی ہیں چاہے اس کے لئے والدین کو اپنا سب کچھ ہی گروی کیوں نہ رکھنا پڑے۔
اور جو لڑکی والدین کی کمزور مالی حالت کے باعث یا اپنی سمجھ داری کی وجہ سے کم جہیز لے جانے پر مصر ہو اس کے ساتھ سسرال میں جو سلوک روا رکھا جاتا ہے وہ بھی سب کو معلوم ہے۔
اس پر مزید ستم یہ کہ میڈیا کے بہت سے دیگر منفی اثرات میں ایک یہ بھی شامل ہو گیا ہے کہ وہ رسومات اور فرمائشیں جو پہلے کچھ گھرانوں تک محدود تھیں اب ہر خاندان کا حصہ بنتی جا رہی ہیں کیونکہ ٹی وہی ہمارے گھر کا فرد اور کیبل چینلز ہمارے استاد کا درجہ اختیار بن چکے ہیں۔ جس چینل کو کھولیں آپ کو شادیوں پر مارننگ شوز، نائٹ شوز ، ڈرامے ملیں گے جس میں شادی کے ملبوس سے لیکر رسومات کو اس طرح دکھایا جاتا ہے کہ ہر دیکھنے والے کو یہ سب جیسے ایک 'یارڈ سٹک' مل جاتی ہے کہ ایک شادی ایسی ہونی چاہئیے۔ جہیز ایسا ہونا چاہیئے۔ شادی کی رسومات میں کیا کچھ شامل ہونا چاہئیے۔ جوڑے کس ڈیزائنر سے بننے ہیں اور یہ ڈیزائنر والا خبط صرف اعلیٰ طبقے یا اعلیٰ متوسط طبقے تک محدود نہیں۔ بلکہ اس میں ہر طبقہ شامل ہے۔ سو لڑکے والوں کی فرمائشی لسٹ میں آجکل رسومات کے لئے بھی بہت سی نئی چیزیں شامل ہو گئی ہیں۔ اسی طرح لڑکیاں خود بھی ایسے ہی خیالات سے متاثر ہو رہی ہیں۔ ہماری ایک جاننے والوں کے گھر کام کرنے والی کی بیٹی نے اپنی مایوں کے لئے یہاں کی ایک مشہور ڈیزائنر سے جوڑا بنوانے اور مایوں کا سٹیج بالکل ویسا بنوانے کی ضد کی تھی جیسا کسی مارننگ شو میں لگایا گیا اور ضد پوری نہ ہونے کی صورت میں شادی نہ کرنے کی دھمکی دے دی تھی۔ اور سنا ہے کہ پھر اس کی ضد پوری بھی کی گئی تھی۔ہر دو صورتوں میں پسے بیچارے لڑکی کے والدین جاتے ہیں۔
میری نظر میں مسئلے کا حل پھر وہی ہے۔ روایتی سوچ میں تبدیلی۔ اور اس سوچ کی تبدیلی میں دیگر بہت سے عوامل میں سے جو مجھے اب بہت اہم دکھتا ہے وہ ہے میڈیا۔ میں نے لوگوں کو میڈیا کے زیرِ اثر اپنی سوچ یوں تبدیل کرتے دیکھا ہے کہ یقین نہیں آتا۔ اور مجھے افسوس اسی بات کا ہوتا ہے کہ وہ لوگ جو ان چینلز کے کرتا دھرتا ہے، کیا وہ کبھی بھی نہیں سوچتے کہ ان پر کتنی بڑی اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ اپنے لوگوں کے انداز سوچ کو کتنی آسانی سے مثبت راہ پر لگا سکتے ہیں۔ وہی چینلز جو نمود و نمائش اور مادیت پرستی کی ترویج کر رہے ہیں اگر وہ تھوڑے سے بھی ذمہ دار ہو جائیں تو معاشرے میں ہر سطح پر تبدیلی آ سکتی ہے۔
اور انفرادی طور پر تو ہم کچھ نہ کچھ تبدیلی تو لا ہی سکتے ہیں۔ اگر میں کچھ ایسی سوچ رکھتی ہوں تو میں یقیناً اپنے ارداے اور عمل سے کم از کم ان دس لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لا سکتی ہوں جن سے میں وابستہ ہوں اور یوں آہستہ آہستہ اس سوچ کا دائرہ پھیلتا چلا جائے گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین

جی ضرور۔ :)
تاخیر کے لئے معذرت۔
پاکستان کی کون سی زبان ایسی ہے جو آپ کو اتنی اچھی لگتی ہے کہ آپ کہیں "کاش کہ میں یہ زبان بول سکتی"
مجھے ساری علاقائی زبانیں بہت میٹھی لگتی ہیں۔ جب میں کسی کو ان کی علاقائی زبان میں بات کرتے سنتی ہوں تو میرا دل چاہتا ہے کہ میں بھی یہ سیکھ سکتی۔ اس لئے تمام زبانیں ہی۔


آپ بیرون ملک بھی رہی ہیں۔کون سی غیر ملکی زبان اچھی لگتی ہے
مجھے فرانسیسی اور ہسپانوی زبانیں بہت اچھی لگتی ہیں۔


کن کن ممالک میں رہنے کا اتفاق ہوا ہے
باقاعدہ رہائش تو پاکستان اور برطانیہ میں رہی۔ لیکن گھومنے پھرنے کے لئے یورپ اور یو اے ای بھی جانا۔


ہر ملک کے لوگوں کی کوئی ایک سب سے پسند آنے والی عادت یا رویہ بتائیں

پاکستان کے لوگوں کی زندہ دلی
برطانوی لوگوں کا اپنے کام سے کام رکھنے کی عادت
اطالوی لوگوں کا آرٹ اور کلچر کا دلداہ ہونا
سپین کے لوگوں سے زیادہ وہاں کا آرکیٹکچر میرے لئے زیادہ یادگار ہے۔
کینیڈا کے لوگ مجھے کافی سوفٹ سپوکن لگے۔
مشرقِ وسطیٰ کے مقامی لوگ مجھے کسی حد تک ریزرو اور خود تک محدود محسوس ہوئے۔ لیکن میں ان جگہوں پر باقاعدہ نہیں رہی۔ اس لئے میرا تاثر شاید سو فیصد درست بھی نہ ہو۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
زبردست جی بہت ہی اچھا جا رہا ہے انٹرویو اور کافی کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے :)
کیپ اٹ اپ ایوری ون :)
بہت شکریہ نیلم :) ۔

تفصیلی جواب کا شکریہ
آپ نے کبھی روڈ رنر اور کایوٹی والے کارٹون دیکھے؟ ایکمی کارپوریشن کے کمال؟
جی بالکل دیکھے۔ لُونی ٹیونز تو میرے فیورٹ کارٹونز رہے ہیں۔
 
فرحت کیانی
تاخیر کے لئے معذرت۔
اس میں معذرت کی کیا بات ہے بھلا:ROFLMAO:

مجھے ساری علاقائی زبانیں بہت میٹھی لگتی ہیں۔ جب میں کسی کو ان کی علاقائی زبان میں بات کرتے سنتی ہوں تو میرا دل چاہتا ہے کہ میں بھی یہ سیکھ سکتی۔ اس لئے تمام زبانیں ہی۔
ڈپلومیٹک جواب:rolleyes:


مجھے فرانسیسی اور ہسپانوی زبانیں بہت اچھی لگتی ہیں۔
(y)(y)


باقاعدہ رہائش تو پاکستان اور برطانیہ میں رہی۔ لیکن گھومنے پھرنے کے لئے یورپ اور یو اے ای بھی جانا۔
:)




پاکستان کے لوگوں کی زندہ دلی
برطانوی لوگوں کا اپنے کام سے کام رکھنے کی عادت
اطالوی لوگوں کا آرٹ اور کلچر کا دلداہ ہونا
سپین کے لوگوں سے زیادہ وہاں کا آرکیٹکچر میرے لئے زیادہ یادگار ہے۔
کینیڈا کے لوگ مجھے کافی سوفٹ سپوکن لگے۔
مشرقِ وسطیٰ کے مقامی لوگ مجھے کسی حد تک ریزرو اور خود تک محدود محسوس ہوئے۔ لیکن میں ان جگہوں پر باقاعدہ نہیں رہی۔ اس لئے میرا تاثر شاید سو فیصد درست بھی نہ ہو۔
بہترین عادات منتخب کی ہیں آپ نے(y)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت ابھی کچھ اراکین کے سوالات آپ کے منتظر ہیں اور میرا دل بھی کب سے کچھ سوالات پوچھنے کا تھا۔۔کل ذپ میں تعبیر نے بھی مجھے یاد کروایا کہ اردو محفل سے متعلق سوالات پوچھنے کا میں نے کہا تھا تو اب تک پوچھے کیوں نہیں۔۔۔ میں بھی بس شریف شہری کی طرح لائن میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کررہی تھی لیکن راستہ نہ ملنے پر مجھے لائن توڑ کر آنا ہی پڑا :)
بہت شکریہ امن۔ اصل میں مصروفیت کچھ بڑھ گئی تھی۔ اس لئے جوابات نہیں لکھ پائی۔ ابھی آج لکھ کر یہاں سے اٹھوں گی ان شاءاللہ۔

جی اب سوالات ہیں کچھ اردو محفل کے متعلق
ضرور :)۔

ہ نیٹ سے سائن ان کے بعد اردو محفل پرلاگ ان کا وقت کتنے دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے؟(مطلب اردومحفل کو آپ کے وقت کا کتنا حصہ ملتا ہے:happy:)
اکثر نیٹ تو 7-24 آن ہی رہتا ہے اور اگر نیٹ آن ہو تو محفل بھی ساتھ ہی کھلی ہوتی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ کبھی کبھی تو پورا دن ایک بار بھی اس طرف جھانکنے کا موقع نہیں ملتا۔ اگر فارغ ہوں اور نیٹ گردی کر رہی ہوں تو زیادہ تر وقت محفل کو ہی ملتا ہے۔

ہ اردو محفل کی وہ خاص بات جس کی وجہ سے آپ اب تک یہاں کی رکن ہیں؟
اچھا ماحول، باذوق اور سلجھے ہوئے اراکین۔

ہ محفل کے تین پسندیدہ سیکشن۔۔جہاں آپ بھلے پوسٹ نہ کریں لیکن پڑھتی ضرور ہوں؟
پسندیدہ کلام ، اوراد و ازکار ، سیاست

ہ اب تک محفل پر آپ کے تین پسندیدہ دھاگے(موضوعات)؟
بہت سے ہیں امن۔ تین کا فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔

ہ اراکینِ محفل میں سے کوئی ایک خاص رکن جیسے آپ بہت یاد کرتی ہوں؟
شازیہ جی اور ماوراء۔

ہ اراکینِ محفل میں سے کون سے ایسے اراکین ہیں جن سے آپ کی دوستی بہت قریبی ہو؟
بہت قریبی معلوم نہیں کسے کہیں گے۔ لیکن میری شازیہ جی ، سیدہ شگفتہ اور ماوراء سے بات ہوتی تھی۔ لیکن اب ماوراء سے تو ایک عرصے سے نہیں ہوئی۔ شگفتہ سے بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ اور شازیہ جی سے بھی کافی عرصے سے بات نہیں ہوئی۔

ہ اگر آپ کو کچھ دن کے لیے محفل کی ایڈمن بنا دیا جائے تو آپ اپنی مرضی سے کچھ تبدیلیاں کرنا چاہیں گی یا سب کچھ حسب منشاء ہے؟
سب اے ون ہے۔ :)

ہ آپ نے اردو ٹائپنگ محفل پر آنے کے بعد سیکھی یا پہلے سے کسی اردوسافٹ وئیر پر کام کرتی تھیں؟
محفل پر آنے سے پہلے اردو ٹائپنگ آتی تھی۔ ان پیج بھی استعمال کیا ہوا ہے۔

ہ کچھ یاد ہے محفل پر پہلا دن کیسا گزرا؟ (بات تو کافی پرانی ہے،آپ چاہیں تو اپنی پہلی پوسٹ کا ربط بھی یہاں دے سکتی ہیں)
نہیں اتنا زیادہ یاد نہیں ہے امن۔ مجھے شازیہ جی نے محفل کا بتایا تھا اور انہوں نے ہی میرے آنے سے پہلے یہاں دھاگہ کھول دیا تھا۔ میرا خیال ہے شاید اسی میں پوسٹس کرتے گزرا ہو گا۔


ہ آپ کی پروفائل میں "لائبریرین" لکھا ہے۔۔آپ کچھ بتائیں گی کہ آپ نے اس ڈئجیٹل لائبریری کے کون کون سے پراجیکٹ پر اب تک کام کیا؟ اگر ممکن ہو تو ان کا ربط یہاں فراہم کردیں؟
امن ٹائپنگ میں تو کافی حصہ لیا۔ شروعات محب علوی کے لغت پراجیکٹ سے کی تھی۔ بعد میں کتابوں کی ٹائپنگ میں حصہ لیا۔ پراجیکٹس کے نام اور ربط بعد میں دے دوں پلیز؟ ڈھونڈنے ہوں گے ناں پہلے۔ :)

ہ اردو محفل پر آپ کے اوتار کا کوئی خاص بیک گراؤنڈ ؟
موجودہ اوتار میری اپنی کھینچی ہوئی تصویر ہے۔ یہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر میری آخری کافی کا کپ تھا۔ :)

ہ آپ کے خیال میں اوتار کے ذریعےسے کسی ممبر کی شخصیت کو سمجھا جاسکتا ہے یا نہیں؟
جی کسی حد تک۔ اوتار سے اس رکن کی پسند نا پسند اور کیفیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

ہ آپ محفل سے کبھی ہرٹ ہوئیں؟
میرا خیال ہے کبھی نہیں۔
:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
او ہو فرحت کیانی میں ایک سوال تو بھول گئی۔۔۔ ۔:atwitsend:

ہ محفل پر آپ اپنے اصل نام کے ساتھ آتی ہیں۔۔نِک نہ رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟۔۔۔ یہ سوال الگ سے اس لیے بھی لکھا کہ آپ کو ٹیگ کرنا تھا۔۔۔ اور یہ ٹیگ میں نے شاید قرۃالعین سے یا شاید عاطف سے لکھنا سیکھا :)
پہلے تو ٹیگ کرنا سیکھنے پر مبارکباد امن! :) (y)
امن میں نے بہت کم کوئی اور نِک منتخب کیا ہو گا۔ معلوم نہیں اس کی وجہ کاہلی ہے کہ کون نیا نِک سوچے :angel: یا پھر اس وجہ سے کہ جب آپ کہیں جاتے ہیں تو آپ اپنا نام چھپا نہیں سکتے۔ جلد یا بدیر آپ کو لوگ آپ کے نام سے جاننے لگتے ہیں۔ تو میں بھی اصلی نام سے ہی آئی۔ :)
ویسے مجھے لگتا ہے کہ پہلی وجہ ہی اصل سبب ہو گا :openmouthed:۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیانی

اس میں معذرت کی کیا بات ہے بھلا:ROFLMAO:


ڈپلومیٹک جواب:rolleyes:



(y)(y)



:)





بہترین عادات منتخب کی ہیں آپ نے(y)
معذرت اس لئے کہ کافی دیر ہو گئی جواب لکھنے میں۔

:jokingly: نہیں ڈپلومیٹک جواب نہیں۔ مجھے حقیقتاً ساری زبانیں میٹھی لگتی ہیں۔ یہ پوچھتے کہ کون سی مشکل لگتی ہے یا لگتا ہے کہ سیکھ نہیں پائیں گی تو میں پشتو کا نام لیتی کیونکہ مجھے پشتو بہت مشکل زبان لگتی ہے۔

بہت شکریہ محسن۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ارے میری یاداشت بھی نا:doh:سب سے اہم سوال تو میں بھول ہی گیا:ROFLMAO:
یہ زبیر مرزا بھائی کے سٹائل کا ملٹی پل چوائس سوال ہے:)
ان میں سے کون سب سے اچھی ریٹنگ دیتا ہے:daydreaming:
  1. بابائے ریٹنگ
  2. محسن وقار علی
  3. محسن بھیا

میں بھی اس سوال کا جواب دینا بھول گئی تھی۔ مزے کا سوال ہے :)۔
میرا خیال ہے سب سے اچھی ریٹنگ دینے والے کا نام تو آپ نے شامل ہی نہیں کیا آپشنز میں :thinking2:۔
محسن وقار سب سے اچھی ریٹنگ دیتے ہیں میرے خیال میں :openmouthed: ۔
مذاق برطرف آپ ماشاءاللہ واقعی سب کو خوش رکھتے ہیں اچھی اچھی ریٹنگ کر کے۔ جس کے لئے سب کی طرف سے بہت شکریہ :)۔
 
معذرت اس لئے کہ کافی دیر ہو گئی جواب لکھنے میں۔
اور مجھے پھر وہی لکھنا پررہا ہے کہ اس میں معذرت کی کوئی بات نہیں:)

:jokingly: نہیں ڈپلومیٹک جواب نہیں۔ مجھے حقیقتاً ساری زبانیں میٹھی لگتی ہیں۔ یہ پوچھتے کہ کون سی مشکل لگتی ہے یا لگتا ہے کہ سیکھ نہیں پائیں گی تو میں پشتو کا نام لیتی کیونکہ مجھے پشتو بہت مشکل زبان لگتی ہے۔

میں تو یونہی مسخرہ پن کر رہا تھا ورنہ مجھے بھی ساری پاکستانی زبانیں بہت اچھی لگتی ہیں:love:
اس دن ریڈیو پر کشمیری گانے لگے تو میں کشمیری زبان کی نغمگی میں کھو سا گیا:whistle:
 
Top