انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

امن ایمان

محفلین
لیںںںں اتنے مختصر مختصر جوابات لکھنے پر مزے کی باتیں آگے کیسے بڑھائیں گے۔۔۔؟ لگتا ہے مجھے اب تبصرہ بھی سوالات کی شکل میں لکھنا پڑے گا۔۔
smile.gif

ماریشیس

ماریشیس کی بادشاہت کیوں۔۔۔؟ یہاں آپ کو ایسی کونسی خاص بات نظر آئی۔۔۔؟ آپ کو تو جنگل کا بے تاج بادشاہ بننا چاہیے تھا۔۔۔۔۔
tongue.gif

تین خواہشیں تو میرے لیئے تو بہت ہیں ۔ میں تو بس ایک ہی خواہش کروں گا کہ آج کے بعد میں جو بھی خواہش کروں وہ سب پوری ہوں

نہیں نہیں نہیں۔۔۔یہ فاؤل ہے۔۔۔آپ کو کوئی سی تین خواہشات بتانی پڑیں گیں۔۔۔چلیں ایک تو یہ مان لیتے ہیں باقی دو بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ( اگر انوکھی،نرالی خواہش بھی ہو تو چلے گی)

جی ہاں دکھایا ہے ۔

جی پھر۔۔۔۔یعنی پامسٹ کو ہاتھ دیکھانے کے بعد آگے کیا ہوا۔۔۔۔۔اس نے کیا کہا۔۔۔؟ کتنا سچ بولا۔۔۔؟ اور آپ نے کتنا یقین کیا۔۔؟؟؟

اچھا ظفری آپ نے کبھی خیالی پلاؤ پکایا اور کھایا ہے۔۔۔؟؟؟
biggrin.gif
 
ظفری

لائبریرین
لیںںںں اتنے مختصر مختصر جوابات لکھنے پر مزے کی باتیں آگے کیسے بڑھائیں گے۔۔۔؟ لگتا ہے مجھے اب تبصرہ بھی سوالات کی شکل میں لکھنا پڑے گا۔۔
جی ہاں تبصرے ہونگے تو اس پر بات آگے بڑھے گی ناں ۔ اورویسے بھی بعض سوالات کی نوعیت ہی ایسی ہوتی ہے کہ ان کے جوابات مختصر ہوتے ہیں ۔

ماریشیس کی بادشاہت کیوں۔۔۔؟ یہاں آپ کو ایسی کونسی خاص بات نظر آئی۔۔۔؟ آپ کو تو جنگل کا بے تاج بادشاہ بننا چاہیے تھا۔۔۔۔۔

ہمممم ۔۔۔ ماریشیس کے بارے میں پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے اور آبادی بھی کم ہے ۔ لہذا اس کے کنٹرول میں کسی خاص قسم کی دقت کا سامنا نہیں کرنے کا پڑے گا ۔ دوسرے یہ کہ وہاں کے بیچیز مجھے بہت پسند ہیں ;)
اور ہاں ۔۔۔ مجھے جنگل کا بادشاہ بننا اس لیئے پسند نہیں ہے کہ تاج کے بغیر کوئی بادشاہ ۔۔۔بھلا بادشاہ لگتا ہے :grin:
نہیں نہیں نہیں۔۔۔یہ فاؤل ہے۔۔۔آپ کو کوئی سی تین خواہشات بتانی پڑیں گیں۔۔۔چلیں ایک تو یہ مان لیتے ہیں باقی دو بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

اچھا ایسی بات ہے تو میں اپنی مذید دو خواہشیں ظاہر کرتا ہوں ۔

2 ۔ میں نے زندگی میں اگر کسی کا بھی دل دانستہ یا غیر دانستہ دکھایا ہے یا کسی قسم کی کوئی بھی تکلیف دی ہے تو اللہ کرے وہ سب لوگ مجھے خلوصِ دل سے معاف کردیں ۔

3 ۔ تیسری خواہش یہ ہے کہ میری زندگی کا خاتمہ ایمان پر ہو ۔

جی پھر۔۔۔۔یعنی پامسٹ کو ہاتھ دیکھانے کے بعد آگے کیا ہوا۔۔۔۔۔اس نے کیا کہا۔۔۔؟ کتنا سچ بولا۔۔۔؟ اور آپ نے کتنا یقین کیا۔۔؟؟؟

اس نے کہا کہ تم اتنے شریف کیوں پیدا ہوئے ہو ۔۔۔ اس نے سارا سچ کہا ۔۔ سو میں سارا ہی یقین کرلیا :grin:

اچھا ظفری آپ نے کبھی خیالی پلاؤ پکایا اور کھایا ہے۔۔۔؟؟؟

لو جی یہ تو میری پسندیدہ ڈش ہے ۔ میں تو روز ہی بناتا ہوں اور روز ہی کھاتا ہوں :grin:
 
امن ایمان

محفلین
اچھا ایسی بات ہے تو میں اپنی مذید دو خواہشیں ظاہر کرتا ہوں ۔

2 ۔ میں نے زندگی میں اگر کسی کا بھی دل دانستہ یا غیر دانستہ دکھایا ہے یا کسی قسم کی کوئی بھی تکلیف دی ہے تو اللہ کرے وہ سب لوگ مجھے خلوصِ دل سے معاف کردیں ۔

3 ۔ تیسری خواہش یہ ہے کہ میری زندگی کا خاتمہ ایمان پر ہو ۔

ظفری۔۔۔۔آمین۔۔۔میری دعا ہے کہ آپ کی تینوں خواہشات پوری ہوں۔ لیکن ویسے آپس کی بات ہے۔۔۔الادین کا جن بھی کیا سوچتا ہوگا۔۔وہ بیچارا بھی شاید اتنی سنجیدہ خواہشات پڑھ کر اداس ہو گیا ہوگا۔ : (
 
کیا تمہارے خیال میں یہ دنیا ازخود قائم ہے یا تخلیق کردہ ہے؟

میرا یقینِ محکم ہے کہ یہ دنیا تخلیق کی گئی ہے ۔

اگر تخلیق کردہ ہے تو کیا خالق نے یہ دنیا بنا کر چھوڑ دی ہے اور اب یہ خودکار طریقے سے چلتی جا رہی ہے یا خالق کی مداخلت مسلسل جاری ہے؟

میں سمجھتا ہوں کہ خالق اس کائنات میں ردوبدل کرتا رہتا ہے ۔ مگر میں اس عمل کو مداخلت نہیں گردانتا ۔

کیا انسان کو بنانے والا کوئی خالق ہے یا وہ ارتقائی عمل سے بنا ہے اور اس عمل سے مسلسل گزر رہا ہے؟

میرا یہ ایمان ہے کہ انسان ارتقائی عمل سے گذر کر یہاں تک نہیں پہنچا ۔ بلکہ خالق نے انسان کو مکمل بنایا ہے ۔

( محب تم نے جو سوال پوچھے ہیں اس پر میں کئی دنوں تک سوچتا رہا کہ اس کی مکمل تفصیل میں جاؤں یا پھر جوابات کی حد وہیں تک رکھوں جہاں کی سوالات کی وسعت ہے ۔ کیونکہ یہ ایک ایسا موضوع ہے کہ جس پر کافی عرصے سے بحث چلی آرہی ہے ۔ تو پھر میں نے سوچا کہ جو میں سمجھتا ہوں وہ بیان کردوں اگر اس پر بحث چل پڑی تو اسے فلسفے کے زمرے میں منتقل کردیں گے کہ میرے اور تمہارے سوال کی نوعیت تقریباً ایک سی ہے )

بہت خوب ظفری ، مختصر مختصر کرکے صحیح کنارہ کش ہوئے ہو جوابات سے، جوابات تمہارے پسند آئے مگر بحث کی غرض سے فلسفہ کے زمرے میں یہ دھاگہ کھولوں گا ضرور اور پوچھوں گا تم سے۔ امید ہے وہاں کہیں مشتاق بھی دوڑے چلے آئیں گے۔

لگتا ہے تم نے بعد میں لکھے جانے والے رضوان کے پیغام کو خوب غور سے پڑھ لیا تھا یا رضوان نے بذریعہ ٹیلی پیتھی تمہارے ذہن میں یہ بات ڈال دی تھی۔ رضوان کو دیکھو کہاں سے جھومتا جھامتا یہ پیغام لکھنے آن ہی پہنچا :)
 
نہیں ظفری ایسا نہیں ہے۔۔۔شاید مجھے لگتا ہے کہ میں نے آپ دونوں کو کافی سے زیادہ سمجھ لیا ہے۔ یا پھر بالکل بھی نہیں سمجھا :)
مجھے پروفیسر تو سب سے پہلے قیصرانی نے بنایا تھا اور اب شگفتہ جی نے یہ روایات زندہ رکھی ہے کہ صرف وہ ہی مجھے پروفیسر کہہ کر مخاطب کرتیں ہیں ۔ :)

ظفری ویسے ماورا نے سب سے پہلے تمہیں خوابوں کا پروفیسر کہا تھا اور پھر میں نے محفل کی سرگزشت میں تمہاری پروفیسری کا مختصر جائزہ لیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار ایک تو تم بھولتے بہت ہو ;)
 
ظفری بہت خوب
ڈٹے رہو۔۔۔۔۔۔۔محب کے جھانسے میں نہیں آنا

رضوان تم کہیں مجھے سکون سے لکھنے نہ دینا ، نہ میں نے کس کس کو جھانسا دیا ہے اب تک جو میرے خلاف ظفری کو ڈٹے رہنے کو کہہ رہے ہو۔

ٹھہرو ذرا امن سے کہہ کر تمہارا بھی انٹر ویو شروع کرواتا ہوں۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری۔۔۔۔آمین۔۔۔میری دعا ہے کہ آپ کی تینوں خواہشات پوری ہوں۔ لیکن ویسے آپس کی بات ہے۔۔۔الادین کا جن بھی کیا سوچتا ہوگا۔۔وہ بیچارا بھی شاید اتنی سنجیدہ خواہشات پڑھ کر اداس ہو گیا ہوگا۔ : (

ارے ۔۔۔ یہ تو الہ دین کے جن سے اپنی تین خواہشیں پوری کرنی کی بات تھی ۔۔۔ میں کچھ اور سمجھ کرسنجیدہ ہوگیا تھا ۔ اگر الہ دین کا جن بیچ میں ہے تو میں ضرور اپنی تین خواہشوں کی تکمیل کروانا چاہوں گا ۔ مگر اچھی طرح سوچ کر ۔۔۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
بہت خوب ظفری ، مختصر مختصر کرکے صحیح کنارہ کش ہوئے ہو جوابات سے، جوابات تمہارے پسند آئے مگر بحث کی غرض سے فلسفہ کے زمرے میں یہ دھاگہ کھولوں گا ضرور اور پوچھوں گا تم سے۔ امید ہے وہاں کہیں مشتاق بھی دوڑے چلے آئیں گے۔

لگتا ہے تم نے بعد میں لکھے جانے والے رضوان کے پیغام کو خوب غور سے پڑھ لیا تھا یا رضوان نے بذریعہ ٹیلی پیتھی تمہارے ذہن میں یہ بات ڈال دی تھی۔ رضوان کو دیکھو کہاں سے جھومتا جھامتا یہ پیغام لکھنے آن ہی پہنچا :)

تو اور کیا کرتا ۔۔۔ میرا اور تمہارا انٹرویو کسی اور ہی نہج پر چل نکلا تھا سوچا کہ ان کو اپنے پرانے ڈھب پر لانے کی کوشش کی جائے ۔ سو مختصر جوابات پر ہی اکتفا کیا ۔ اب فلسفے کی زمرے میں کوئی دھاگہ کھولو تو اس سلسلے میں بات آگے بڑھے ۔ ;)
 
امن ایمان

محفلین
ہ آپ زندگی مرضی سے گزارنے کےعادی ہیں یا آسانی سے سمجھوتہ کرلیتے ہیں؟

ہ شہرت، عزت، دولت میں آپ کی پہلی ترجیع؟

ہ اپنی reputation کے معاملے میں کس حد تک حساس ہیں؟

ہ کوئی ایک لمحہ جو حاصلِ زندگی لگا؟ ( یا ابھی انتظار باقی ہے)
 
امن ایمان

محفلین
رضوان تم کہیں مجھے سکون سے لکھنے نہ دینا ، نہ میں نے کس کس کو جھانسا دیا ہے اب تک جو میرے خلاف ظفری کو ڈٹے رہنے کو کہہ رہے ہو۔

ٹھہرو ذرا امن سے کہہ کر تمہارا بھی انٹر ویو شروع کرواتا ہوں۔

محب میں رضوان صاحب سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن آپ پہلے ان سے پوچھ لیں کیونکہ میں لوگوں کی منت سماجت سے تنگ آچکی ہوں۔۔۔۔میں نے عادت نہ ہونے کے باوجود سب کا بہت انتظار کیا ہے۔ اب میں تھک گئی ہوں۔
 
ٹھیک ہے امن میں پتہ کرتا ہوں مگر رضوان ہے پورا چکنا گھڑا ، بار بار پھسل جائے گا مگر کچھ انٹرویو بھی ہو جائے تو لطف رہے گا۔
 
ظفری

لائبریرین
ہ آپ زندگی مرضی سے گزارنے کےعادی ہیں یا آسانی سے سمجھوتہ کرلیتے ہیں؟

میں ‌آپ کے اس سوال کے دونوں‌ حصوں‌کی زد میں‌نہیں آتا ۔ کیونکہ میں‌ نہ تو ہر چیز کا رخ اپنی مرضی سے دیکھنا چاہتا ہوں‌ اور نہ ہی یہ چاہتا ہوں کہ میں‌ کسی کی مرضی کا رخ بنوں ۔ ;)

ہ شہرت، عزت، دولت میں آپ کی پہلی ترجیع؟

ظاہر ہے عزت کے سوا اور کیا ترجیح ہوسکتی ہے ۔

ہ اپنی reputation کے معاملے میں کس حد تک حساس ہیں؟

بہت زیادہ

ہ کوئی ایک لمحہ جو حاصلِ زندگی لگا؟ ( یا ابھی انتظار باقی ہے)

زندگی میں کئی ایک ایسے لمحے آئے جو حاصلِ زندگی لگے مگر وہ حاصلِ زندگی نہ تھے :(
 
فاتح

لائبریرین
ظفری صاحب آپ کے مندرجہ ذیل دو جوابات میں کچھ تشنگی ہنوز قائم ہے اور اگر برا نہ مانیں تو کچھ تبصرہ کرنے کی اجازت ہے؟
(شکریہ! آپ کی چپ کو ہی آپ کا اقرار جان لیتے ہیں;))
آپ زندگی مرضی سے گزارنے کےعادی ہیں یا آسانی سے سمجھوتہ کرلیتے ہیں؟

میں ‌آپ کے اس سوال کے دونوں‌ حصوں‌کی زد میں‌نہیں آتا ۔ کیونکہ میں‌ نہ تو ہر چیز کا رخ اپنی مرضی سے دیکھنا چاہتا ہوں‌ اور نہ ہی یہ چاہتا ہوں کہ میں‌ کسی کی مرضی کا رخ بنوں ۔ ;)
(
اس کا یہ بھی تو مطلب ہے کہ آپ دونوں حصوں کی زد میں ہی آتے ہیں۔۔۔

ہ کوئی ایک لمحہ جو حاصلِ زندگی لگا؟ ( یا ابھی انتظار باقی ہے)

زندگی میں کئی ایک ایسے لمحے آئے جو حاصلِ زندگی لگے مگر وہ حاصلِ زندگی نہ تھے :(
ذرا سہل الفاظ میں کہا جائے تو یوں بھی تو کہا جا سکتا ہے کہ "ابھی انتظار باقی ہے";)؟
 
ظفری

لائبریرین
ظفری صاحب آپ کے مندرجہ ذیل دو جوابات میں کچھ تشنگی ہنوز قائم ہے اور اگر برا نہ مانیں تو کچھ تبصرہ کرنے کی اجازت ہے؟

(شکریہ! آپ کی چپ کو ہی آپ کا اقرار جان لیتے ہیں;))

ہم تو چپ ہیں کہ وہ بول رہے ہیں ۔۔۔;)

تشنگی تو دریا بھی خشک ہوجائے تو نہیں مٹتی۔۔۔۔ خیر آپ ضرور تبصرہ کریں مجھے بیحد خوشی ہوگی ۔

اس کا یہ بھی تو مطلب ہے کہ آپ دونوں حصوں کی زد میں ہی آتے ہیں۔۔۔

میں ان کے درمیان کی زد میں آتا ہوں ۔۔۔ دونوں سے ذرا بچ کے :cool:

ذرا سہل الفاظ میں کہا جائے تو یوں بھی تو کہا جا سکتا ہے کہ "ابھی انتظار باقی ہے";)؟

آپ ٹہرے استاد جناب ۔۔۔ مجھے معلوم تھا کہ کوئی ان کا سہل متبادل جملہ ڈھونڈ ہی لےگ ۔۔ ا;)
 
ظفری

لائبریرین
میری "استادیوں" سے آپ کیسے واقف ہو گئے یکایک؟ ;)

میں " وہ " والی استادی سے واقفیت کا اظہار نہیں‌کررہا تھا ۔۔۔;) ۔۔۔ بلکہ آپ کی عالمانہ قابلیت ( شعر وسخن ) کے حوالے سے بات کر رہا تھا کہ آپ میری ڈھکی چھپی بات کو آسان و سہل الفاظ میں ڈھال لیں گے ۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم پروفیسر ظفری۔۔۔ آپ پاکستان کے لئے ایک بہت اچھا سا کام۔۔۔ کون سا کرنا چاہیں گے ؟
 
ظفری

لائبریرین
السلام علیکم پروفیسر ظفری۔۔۔ آپ پاکستان کے لئے ایک بہت اچھا سا کام۔۔۔ کون سا کرنا چاہیں گے ؟

وعلیکم السلام شگفتہ صاحبہ !

اجتماعی طور سے میں پاکستان میں تعلیم اور صحت سے متعلق کام کرنا چاہوں گا ۔ اور انفرادی طور پر میری خواہش ہے کہ میں انہی شعبوں سے متعلق کوئی ہسپتال یا ایسا اسکول کا پروجیکٹ شروع کروں‌ جہاں ایک عام شہری کا بچہ کسی مشکل اور دقت کے بغیر اپنی تعلیم کی شروعات کر سکے ۔
 
دلچسپ پروفسیر ظفری۔۔۔ مجھے سوال لکھتے وقت یہی خیال آرہا تھا کہ آپ کا جواب شاید یہی ہو یعنی تعلیم و صحت میں سے کوئی ایک۔ میں سوچ رہی تھی کہ ان میں سے پہلے آپ کس کا نام لیں گے۔۔۔ ابھی میرا دل ہے کہ اس موضوع پر اور بھی بات ہو۔۔۔
 
امن ایمان

محفلین
میں ‌آپ کے اس سوال کے دونوں‌ حصوں‌کی زد میں‌نہیں آتا ۔ کیونکہ میں‌ نہ تو ہر چیز کا رخ اپنی مرضی سے دیکھنا چاہتا ہوں‌ اور نہ ہی یہ چاہتا ہوں کہ میں‌ کسی کی مرضی کا رخ بنوں ۔

پروفیسر صاحب چلیں ہم اس سوال کو کچھ یوں پلٹ دیتے ہیں۔۔۔طبیعت میں ضد کا عنصر کتنا پایا جاتا ہے۔۔؟ اس سے مندرجہ بالا سوال کے مطلب تک پہنچنا کچھ آسان ہوجائے گا۔ :grin:

ظاہر ہے عزت کے سوا اور کیا ترجیح ہوسکتی ہے ۔

لیں شہرت ہوگی تو دولت ہوگی اور جب دولت ہوگی تو مشہور انسان تو پیسے دے کر عزت بھی کرواسکتا ہے ۔۔کیوں۔۔۔۔؟ :grin:

جی تو پروفیسر صاحب آپ کا مورال کیسا ہے۔۔۔؟؟؟ آگے چلیں یا بور کررہی ہوں۔۔؟
 
Top