انٹرویو انٹرویو وِد شمشاد

عمراعظم

محفلین
بھائی میں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے جو آپ مجھ سے اتنی دشمنی نکال رہے ہیں؟

کنفیوشش کا قول ہے کہ اگر آپ اپنے دوست کو خوار کرنا چاہتے ہیں تو اس کو اسی کے پیسوں سے ایک پرانی کار دلوا دو، اگر زیادہ خوار کرنا تو اس کی بڑے گھرانے میں شادی کروا دو اور اگر خواری کی آخری منزل پر لے جانا ہے تو الیکشن لڑوا دو۔
اور شمشاد بھائی۔۔۔ غم نہ داری ’بز بخر۔۔۔۔۔۔ تو بھول ہی گئے آپ۔
اپنے تعارف کے موقع پر آپ کے کئی سوالوں کا سامنا کر چکا ہوں۔ چند سوالوں کے جواب کا متمنی ہوں۔
سعودی عرب کے کس شہر میں قیام ہے ؟
راولپنڈی میں آپ کا دولت کدہ کہاں واقع ہے ؟
راولپنڈی میں تعلیم کہاں کہاں ھاصل کی ؟ وغیرہ وغیرہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
غم نہ داری بُز بخر میں ایک آدمی خوار ہوتا ہے جبکہ خوار کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ جبکہ دوسرے نسخوں میں خوار تو ایک ہی ہوتا ہے لیکن خوار کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جاتی ہے۔

جی سعودی عرب میں آجکل ریاض میں ہوں۔ اس سے پہلے الخبر، دمام اور جدہ رہ چکا ہوں۔

راولپنڈی میں آجکل خیابان سرسید میں ایک چھوٹا سا غریب خانہ ہے۔ اس سے پہلے ٹرنک بازار، نیا محلہ کا رہائشی تھا۔

اسکول کی تعلیم فوارہ چوک کے قریب مشن اسکول سے اور کالج کی تعلیم سٹلائٹ ٹاؤن میں کالج سے حاصل کی۔

عملی زندگی بھی پنڈی سے ہی شروع کی تھی۔

جب تک آزاد پنچھی تھے تو زیادہ اٹھنا بیٹھنا اردو بازار میں تھا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
بھائی میں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے جو آپ مجھ سے اتنی دشمنی نکال رہے ہیں؟

کنفیوشش کا قول ہے کہ اگر آپ اپنے دوست کو خوار کرنا چاہتے ہیں تو اس کو اسی کے پیسوں سے ایک پرانی کار دلوا دو، اگر زیادہ خوار کرنا تو اس کی بڑے گھرانے میں شادی کروا دو اور اگر خواری کی آخری منزل پر لے جانا ہے تو الیکشن لڑوا دو۔
کنفیوشش ۔ ۔ پرانی کار ؟؟:confused1:
 
صابرہ امین

لائبریرین
بہت مزا آیا ۔ ۔ اتنا سارا ایک ساتھ پڑھا پر بوریت نہیں ہوئی ۔ ۔ ماشااللہ ایک اچھی سوچ کے حامل ہیں ۔ ۔ :)

پائے بھی ساتھ ساتھ بن گئے ۔ ۔اور انٹرویو بھی اختتام پذیر ہوا ۔ ۔ ۔ اللہ آپ کو خوش اور سلامت رکھے ۔ ۔ :):)
 
تو ان پایوں میں پھر میرا حصہ بھی ہونا چاہیے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
یہی تو مسئلہ ہے کہ فلائٹیں ہی بند ہیں۔

جزاک اللہ خیر۔
ارے یہ تو یاد ہی نہ رہا ۔ ۔ ۔ یہ رہا آپ کا حصہ :)

paya.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
بہت مزا آیا ۔ ۔ اتنا سارا ایک ساتھ پڑھا پر بوریت نہیں ہوئی ۔ ۔ ماشااللہ ایک اچھی سوچ کے حامل ہیں ۔ ۔ :)

پائے بھی ساتھ ساتھ بن گئے ۔ ۔اور انٹرویو بھی اختتام پذیر ہوا ۔ ۔ ۔ اللہ آپ کو خوش اور سلامت رکھے ۔ ۔ :):)
اس کا مطلب ہے میں اوروں کو مشورہ دے سکتا ہوں کہ اگر کسی نے پائے پکانے ہیں تو وہ پائے چڑھا کر میرا انٹرویو پڑھنا شروع کر دیں۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اس کا مطلب ہے میں اوروں کو مشورہ دے سکتا ہوں کہ اگر کسی نے پائے پکانے ہیں تو وہ پائے چڑھا کر میرا انٹرویو پڑھنا شروع کر دیں۔
زندگی میں آج پہلی مرتبہ تھوڑی بنائے ہیں ۔ ۔ سوچ سمجھ کر مشورہ بھیا ۔ ۔ :p:LOL:
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
کیوں تھوڑے کیوں بنائے؟ کیا وجہ بنی تھوڑے بنانے کی؟

تھوڑے مطلب 12 عدد تو ہوں گے؟ اب اس کم کیا بنائے جائیں۔
 
افففف ۔ ۔ ۔ مطلب پہلی مرتبہ تو نہیں بنائے ہیں ۔ ۔ اس لیئے مشورہ سوچ کر دیجیئے گا ۔ ۔ :atwitsend:
اور پائے کم کیسے بن سکتے ہیں؟ جی 12 عدد مناسب رہتے ہیں کیونکہ بکرے کے ہیں۔ ۔
 
اوہو، میں نے آپ کے مراسلے کا غلط مطلب اخذ کیا۔ اب سمجھا۔

ظاہر ہے بکرے ہی ہیں، پلیٹ میں بھی نظر آ رہے ہیں۔
اب گائے کے بارہ پائے تو دیگ میں بھی پورے نہیں آئیں گے۔
 
Top