انٹرویو انٹرویو وِد ابنِ سعید

محمد امین

لائبریرین
زندہ باد۔۔۔ بالآخر سعود پھنس ہی گیا۔۔۔۔ ہاہاہ
سعود سے میری دوستی اورکٹ پر ابنَ صفی کے گروپ میں 2005 یا 2006 میں ہوئی تھی۔ 2006 کی Gtalk چیٹ تو آج بھی محفوظ ہے گوگل پر۔۔۔ پھر محفل پر سعود ہی لایا مجھے۔۔۔ ہم بھی پرانے شناساؤں میں ہیں ۔۔۔۔
 

امن ایمان

محفلین
محترم امن بہنا ۔۔۔۔ گویا اجازت ہے کہ محترم ابن سعید بھائی سے " براہ راست " سوال اس دھاگے میں پوچھے جا سکتے ہیں ۔۔۔؟
بہت دعائیں
نایاب بھائی سوالات پوچھنے کے لیے میری اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔۔بس ایسا ہے کہ میں اپنی رو میں سوالات کرتی ہوں پھر ان جوابات پر مزید بات کرنا بھی انٹرویوکے تسلسل کو قائم رکھتا ہے۔۔تواچھے بھائی جہاں آپ دیکھیں کہ سوالات سعود بھائی کے انتظار میں ہیں۔۔تو ان کے جواب کے بعد آپ بھی پوچھ سکتے ہیں۔بس ایسا ہے کہ سعود بھائی کو زیادہ پریشان ہم نے نہیں کرنا کہ اُن کے پاس وقت کی کمی ہے۔
(اور کسی بھی دھاگے میں آف ٹاپک گفتگو دھاگے کا حسن خراب کردیتی ہے۔۔جو مجھے کبھی بھی اچھی نہیں لگی۔)
 

دلاور خان

لائبریرین
کوئی چھ ماہ بعد ہم نے یوں ہی اپنا نام اردو میں لکھ کر گوگل کیا تو اتفاق سے چاچو کی اس لڑی کا ربط سامنے آ گیا۔

یہیں کہیں پڑھا تھا آپ نے کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ کبھی انسٹال نہیں کیا۔
تو اردو میں نام کیا Urdu.ca ویب سائٹ کے ذریعے لکھا تھا:)
 

دلاور خان

لائبریرین
زندہ باد۔۔۔ بالآخر سعود پھنس ہی گیا۔۔۔۔ ہاہاہ
سعود سے میری دوستی اورکٹ پر ابنَ صفی کے گروپ میں 2005 یا 2006 میں ہوئی تھی۔ 2006 کی Gtalk چیٹ تو آج بھی محفوظ ہے گوگل پر۔۔۔ پھر محفل پر سعود ہی لایا مجھے۔۔۔ ہم بھی پرانے شناساؤں میں ہیں ۔۔۔۔
آپ کراچی میں ہوتے ہیں؟
 
سعود بھائی آپ کو ہندوستان اور پاکستان کی اردو زبان کے لب و لہجے میں فرق محسوس ہوا؟ مجھے آپ کی اردو اپنی اردو سے بہت مشکل لگی مطلب آپ کے لکھنے میں کلاسیکل ادب کو پڑھنے سا گماں ہوتا ہے۔۔ایسا کیوں ہے؟
امن بٹیا ہمیں تو ہندوستان کے ہی مختلف خطوں کی اردو زبان کے لب و لہجے میں واضح فرق محسوس ہوتا ہے چہ جائیکہ ہند و پاک۔ ایک محاورے کے مطابق ہندوستان وہ ملک ہے جہاں کوس کوس پر پانی بدلے بیس کوس پر بانی۔ اللہ جانے ہم کبھی مشکل اردو کے الزام سے بری ہو بھی سکیں گے یا نہیں۔ جبکہ حقیقت حال اینکہ ہمارے لب و لہجے پر عموماً ہماری دیہی زبان کے اثرات غالب رہتے ہیں لہٰذا ہمارے فقروں میں کہنہ سال اور اجنبی ہو رہے الفاظ در آتے ہیں۔ نتیجتاً ہماری سلیس زبان بھی ثقیل ہونے کا الزام پا کر خفیف ہو جاتی ہے۔ :) :) :)
تعلق کا دارومدار کس پر ہوتا ہے؟ اگر ملاقات کا دورانیہ بڑھ جائے تو یاد کرنے میں پہل عموما آپ کی جانب سے ہوتی ہے یا دوستوں کی جانب سے؟؟
تعلقات کی ابتدا کو لیکر ہمارے مزاج میں ہچکچاہٹ کا عنصرے قدرے زیادہ پایا جاتا ہے، لیکن ہماری جانب پہل کرنے والوں کو کبھی مایوسی نہیں ہوتی ہے۔ ایک دفعہ کوئی حلقہ احباب میں شامل ہو جائے تو دیر سویر بھولے بھٹکے ہم انھیں یاد کرتے رہتے ہیں۔ کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ روابط کی ڈائریکٹری چیک کرتے ہوئے کوئی نام نظر آ جائے جن کی خیر خیریت ملے عرصہ گزر گیا ہو تو فوراً رابطے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاذ و نادر ایسا بھی ہوتا ہے کہ رابطے میں پہل دوسری جانب سے ہوئی ہو لیکن عموماً ہم ایسا نہیں سوچتے کہ ہر دفعہ ہم ہی کیوں پہل کریں۔ اس کے بر عکس جن احباب سے مسلسل رابطے میں ہوتے ہیں ان میں پہل ہر دو جانب سے ہوتی رہتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ ایسے احباب سے پہل کا تکلف ہی نہیں برتنا ہوتا ہے۔ ویسے رابطے میں پہل کرنے والی بات تقریباً ہر کسی پر صادق آتی ہے، فرق صرف یہ ہے کہ ہر کسی کا ترجیحی حلقہ مختلف ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
یہیں کہیں پڑھا تھا آپ نے کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ کبھی انسٹال نہیں کیا۔
تو اردو میں نام کیا Urdu.ca ویب سائٹ کے ذریعے لکھا تھا:)
ونڈوز پر تو ہم نے سعود بھائی کو ایک سکرپٹ کی مدد سے اردو لکھتے دیکھا ہے، لینکس کا نہیں پتہ۔ :) :)
 
1: وہ تمام پروجیکٹس جنہیں آپ نے اردو ویب کے لیے شروع اور مکمل کیا؟
اردو ویب سے جڑنے کے بعد ہم پہلے سے رواں چند منصوبوں کا حصہ بھی بنے نیز خود بھی کئی منصوبوں کی ابتدا کی۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ اکثر منصوبوں میں ایک یا زائد محفلین کو شریک رکھا جائے، بلکہ کئی دفعہ تو دیگر احباب ہی منصوبوں کی پیشوائی کرتے ہیں اور ہم فقط ان کی معاونت کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم کسی منصوبے کو مکمل گرداننے کو لیکر ہمیشہ تذبذب کا شکار رہتے ہیں کیونکہ بیشتر منصوبوں کی تکمیل کا اعلان در اصل ان کی زوال کی ابتدا کا اعلان ہوتا ہے، اور مناسب دیکھ ریکھ نہ ہونے پر وہ منصوبے بہت جلدی ہی اپنی موت کا مزہ چکھ لیتے ہیں۔ وہیں اگر کسی منصوبے کے مرحلہ وار اہداف نہ متعین کیے جائیں تو وہ مسلسل و دائمی التوا کا شکار رہتا ہے۔ مثال کے طور پر ہم نے کچھ عرصہ قبل ماورائی فیڈر کے نام سے ایک بلاگ ایگریگیٹر ریڈر جاری کیا تھا جو بشمول ہمارے کئی دیگر احباب کے معمول میں شامل رہا اور جس مقصد کے لیے اس کو بنایا گیا تھا اس کے ساتھ مکمل انصاف کرتا رہا، حتیٰ کہ وہ دن آیا جب ہم اس کی دیکھ ریکھ سے غافل ہو گئے اور اب تو عرصہ ہوا اس کا یو آر ایل زائرین کو مایوس کر رہا ہے۔ گو کہ اس کو دوبارہ زندگی دینے میں بہت زیادہ تکلفات حارج نہیں ہیں، لیکن ہم نے اس کی ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے کافی کچھ سوچ رکھا ہے جس کے لیے ضروری وقت دیگر ترجیحات کے باعث میسر نہیں آ رہا۔ اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی مثال بھی ایسی ہی ہے کہ اس کا ابتدائی نسخہ عام کرنے کے بعد اس میں بہتری کے بے شمار منصوبے ذہن پر بار بار چوٹ کرتے رہتے ہیں لیکن کبھی یہ توفیق نہیں ہوتی کہ کما حقہ وقت نکال کر اسے نئی جہات سے روشناس کرا سکیں۔ اردو ویب فونٹ سرور کا منصوبہ کسی حد تک تکمیل پا گیا تھا اور اب تک بخوبی رواں ہے نیز بے شمار لوگوں کو اس سے استفادہ ہو رہا ہے، لیکن اس میں بھی بہتری لانے کے کئی منصوبے ذہن میں موجود ہیں جو کہ ترجیحات کی فہرست میں کہیں نیچے دبے ہوئے ہیں۔ چونکہ یہاں منصوبوں کی بابت سوال کیا گیا ہے اس لیے چھوٹی موٹی اسکرپٹس اور یوٹیلیٹیز کا بیان عبث ہے نیز اردو ویب کی ذمہ داریوں کا بیان بھی شاید علیحدہ سوال کا متقاضی ہے۔ :) :) :)
2: آپ کے زیرِ تکمیل پروجیکٹس(اگر کوئی ہیں تو۔۔؟)
یہ فہرست طویل ترین ہے اور ہونی بھی چاہیے۔ انصاف کی بات تو یہ ہے کہ پچھلے سوال کے جواب میں جن چند منصوبوں کا بیان ہوا ہے وہ بھی یہیں موزوں آتے ہیں۔ فی الحال زیر تکمیل وسیع و عریض منصوبوں میں اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری اور اردو ویب لغت سر فہرست ہیں۔ اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کو نئے سرے سے منظم کرنے کی ضرورت ہے نیز ایسا نظام عمل اور ایسے وسائل فراہم کرنے ہیں کہ کافی حد تک خود کار انداز میں ہر ہفتے چند کتابیں مرحلہ وار شائع ہوتی رہیں، نیز ان کو مختلف انداز کی فائلوں کی صورت ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب ہو۔ اس مقصد کے لیے ایک عدد اردو ویب لائبریری ورک فلو مینجمنٹ سسٹم کا منصوبہ عرصہ دراز سے منتظر ہے۔ ماضی میں اس حوالے سے ٹکڑوں کی صورت کچھ کام کیا تھا لیکن اب جب بھی دوبارہ کام کریں گے تو نئے سرے سے ابتدا کرنی ہوگی۔ وہیں اردو لغت کے حوالے سے پچھلے چند برسوں میں کئی دفعہ کام کرنے کی کوشش کی لیکن کسی مرحلے کی تکمیل ہو اس سے پہلے ہی دیگر ترجیحات آن پڑتیں اور ہر دفعہ ادھورا کام تعطل کا شکار ہو جاتا۔ جب کبھی اس پر دوبارہ کام کرنے کی کوشش کی تو پہلے کیا ہوا بیشتر کام بوجوہ دہرانا پڑا۔ ہمارے شریک جرم بلکہ منصوبے کی قیادت کر رہے ڈاکٹر فاتح صاحب گواہ ہیں کہ ہم نے پچھلے چار پانچ برسوں میں اس نسبت کتنے بڑے بڑے خواب بنے اور کیسے کیسے پاپڑ بیلے۔ البتہ کچھ عرصہ قبل اردو ویب لغت کے لیے ہوئے کام کی ایک جھلک ایک عدد ریسرچ پیپر کی صورت شائع کی گئی تھی۔ امید ہے کہ اگلی کوشش اسے قابل استعمال شکل میں لے آئے گی اور اسے استفادہ عامہ کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ ٹائپو گرافی کے حوالے سے بھی ہم کسی نہ کسی طور کئی منصوبوں کا حصہ رہے۔ مثلاً چند برس قبل کیریکٹر بیسڈ فانٹ سے ترسیمے بنانے کی کوشش کی تھی جو کہ برادرم محمد سعد صاحب کا پیش کردہ منصوبہ تھا۔ گو کہ اس منصوبے میں اتنی پیش رفت ہو چکی تھی کہ ترسیمے تیار کر لیے گئے تھے، لیکن ان کو مکمل فونٹ کی شکل دینے کے مراحل میں آگے چل کر کچھ پیچیدگیاں آئی تھیں جنھیں حل کیا جا سکتا تھا لیکن بوجوہ وہ منصوبہ بھی سرد خانے کی نظر ہو گیا۔ چند ماہ قبل ترسیمہ جات کی جانچ پڑتال اور پروف ریڈنگ کی غرض سے ہم نے ایک نظام تیار کیا تھا جو کہ تقریباً مکمل ہے، لیکن اس کو جاری کرنے کے لیے شاید ایک دن کی محنت مزید درکار ہے۔ ارادہ تھا کہ محفل کی پچھلی سالگرہ کے موقع پر اسے جاری کر دیں گے، لیکن بوجود اس کی تکمیل بر وقت نہ ہو سکی۔ بعد ازاں ہم عید کے موقع پر گھر چلے گئے اور تب سے آج تک وہ منصوبہ بھی ایک ساعت سعید کا منتظر ہے۔ اردو محفل کا موجودہ طے شدہ ترجمہ جو کہ "اردو جدید" کے نام سے دستیاب ہے یہ بھی ان کاموں میں سے ہے جو کبھی تمام ہونے والا نہیں، فورم سافٹوئیر کے ہر اپگریڈ کے بعد اس پر نظر ثانی کی ضرورت در پیش ہوتی ہے اور کئی نئے ترجمے شامل کرنے پڑتے ہیں۔ اس ترجمے میں ہم نے اس بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ بجائے ایک ہی نشست میں مکمل ترجمہ کرنے کے، ضرورت کے مطابق سیاق و سباق میں رہتے ہوئے ترجمے کیے جائیں، نیز کوشش کی گئی ہے کہ فقروں سے جنسی امتیاز ختم ہو جائے یا کم سے کم ہو۔ کئی برسوں سے اردو محفل کے زمرہ جات کو نئے سرے سے مرتب کرنے کا منصوبہ زیر عمل ہے۔ دو برس قبل ہم نے کچھ ایک زمروں میں کافی رد و بدل کیے تھے، لیکن ماندہ زمرے اب بھی محتاج توجہ ہیں۔ بظاہر یہ ایک سہل کام لگتا ہے، لیکن در حقیقت بہت ہی پیچیدہ اور وقت طلب ہے۔ ایسی ہی کئی اور چھوٹی بڑی چیزیں ہیں جن پر دیر سویر تھوڑی بہت توجہ دینی پڑتی ہے، لیکن یہاں سبھی کا احاطہ مشکل امر ہے۔ :) :) :)
3: انٹرنیٹ پراردو کی ترقی و ترویج کے لیے مستقبل میں کوئی ایسا کام جو آپ نے سوچ رکھا ہو؟
اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری اور اردو ویب لغت کو باہم مربوط کر کے کئی دلچسپ اور عمدہ چیزیں سامنے لائی جا سکتی ہیں، ایسے کئی منصوبوں کا خاکہ ذہن میں ہے۔ اردو ویب کے کئی چھوٹے بڑے منصوبوں کو افرادی قوت، قیادت، اور جہت دینے کی ضرورت ہے۔ اردو انسائکلو پیڈیا، عروض انجن، اور اردو سیارہ وغیرہ کو اردو محفل سمیت اردو ویب کی دیگر خدمات کے ساتھ زیادہ بہتر انداز میں مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اردو ویب کا صفحہ اول تشکیل نو چاہتا ہے، نیز اردو ویب کے ڈاونلوڈ سینٹر میں ضروری آلات و وسائل کی فراہمی خاصی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں اردو ویب پر ہو رہی ڈیویلپمنٹ کو مہمیز کرنے اور گٹ ہب جیسے اوپن کولیبوریٹیو ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم کے استعمال کو رواج دینا ہے۔ کچھ عرصہ قبل برادرم زیک سے اردو اسپیچ سنتھسس اور او سی آر وغیرہ کے منصوبوں پر بات ہوئی تھی جنھیں سنجیدگی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ بچوں کے لیے انٹرنیٹ پر مفید اور دلچسپ مواد کی فراہمی، کالج کے طلباء کے لیے اردو ڈیویلپمنٹ و اردو ادب کے حوالے سے اردو ویب پر مینٹر شپ، معاونت، رہنمائی، حوصلہ افزائی، و سرپرستی کا نظام اور رواج اہم سنگ میل ہوں گے۔ مجموعی طور پر اردو ویب کی افرادی قوت کو اختلافی مسائل سے نکال کر تعمیری رخ پر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ اردو کی ترویج و ترقی کے حوالے سے کچھ منصوبے ایسے بھی ذہن میں موجود ہیں جن پر اردو ویب کے دائرے سے باہر رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے، لیکن ان کا یہاں بیان غیر ضروری خیال کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
تاخیر سے جواب دینے پر معذرت خواہ ہیں۔ پچھلا ہفتہ کچھ عجیب قسم کی مصروفیات کی نذر ہو گیا اور اتنا وقت نصیب نہ ہو سکا کہ دو چار سوالات کے بر وقت جوابات دے سکتے۔ :) :) :)
 
زندہ باد۔۔۔ بالآخر سعود پھنس ہی گیا۔۔۔۔ ہاہاہ
سعود سے میری دوستی اورکٹ پر ابنَ صفی کے گروپ میں 2005 یا 2006 میں ہوئی تھی۔ 2006 کی Gtalk چیٹ تو آج بھی محفوظ ہے گوگل پر۔۔۔ پھر محفل پر سعود ہی لایا مجھے۔۔۔ ہم بھی پرانے شناساؤں میں ہیں ۔۔۔۔
امین بھائی، شاید اس گلابی فقرے میں "دوبارہ" کا لفظ رہ گیا ہے، کیونکہ آپ تو اس دور کے محفلین ہیں جب محفل میں اراکین کی تعداد فقط تین اعداد پر مشتمل تھی اور محفل نے اپنی اولین سالگرہ بھی نہیں منائی تھی۔ :) :) :)
ہماری بے بسی پر ہنسنے والو، کسی مصروف ریسرچر کی بد دعا سے بچو! :) :) :)
 
یہیں کہیں پڑھا تھا آپ نے کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ کبھی انسٹال نہیں کیا۔
تو اردو میں نام کیا Urdu.ca ویب سائٹ کے ذریعے لکھا تھا:)
بری بات۔ ذاتیات پر نہیں اترتے۔ :sneaky:
تجسسناک سی بات رہی:)
ونڈوز پر تو ہم نے سعود بھائی کو ایک سکرپٹ کی مدد سے اردو لکھتے دیکھا ہے، لینکس کا نہیں پتہ۔ :) :)
ان دنوں گوگل کا ٹرانسلٹریشن ٹول دستیاب ہوا کرتا تھا، غالباً اس سے لکھ کر اپنا نام تلاش کیا تھا۔ ویسے شاید ہم نے یہ کہا ہو کہ ہم اپنے کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ نصب نہیں کرتے، "کبھی نہیں کیا" کہنا بعید از حقیقت ہوگا کیونکہ ابتدا میں آزمائشی طور پر کچھ ایک اردو کی بورڈ نصب کیے تھے، لیکن کبھی ان کی عادت نہیں ہوئی اور بعد میں اس بابت سوچنا بھی ترک کر دیا۔ :) :) :)
 

arifkarim

معطل
کیونکہ ابتدا میں آزمائشی طور پر کچھ ایک اردو کی بورڈ نصب کیے تھے، لیکن کبھی ان کی عادت نہیں ہوئی اور بعد میں اس بابت سوچنا بھی ترک کر دیا۔
تو اردو کو تحریر محض خیالاتی قوت سے کرتے ہیں؟ کوئی نہ کوئی کیبورڈ تو انسٹال کرنا پڑتا ہے کسی بھی آپریٹنگ سسٹم میں ہر جگہ استعمال کیلیئے :)
 
تو اردو کو تحریر محض خیالاتی قوت سے کرتے ہیں؟ کوئی نہ کوئی کیبورڈ تو انسٹال کرنا پڑتا ہے کسی بھی آپریٹنگ سسٹم میں ہر جگہ استعمال کیلیئے :)
لیکن ہم ہر جگہ اردو نہیں لکھتے۔ براؤزر کی حد تک یہ کام اردو ایڈیٹر بکمارکلیٹ سے چل جاتا ہے اور کبھی کہیں اور لکھنا پڑ جائے تو اردو محفل میں ٹائپ کر کے کاپی پیسٹ سے کام چلا لیتے ہیں۔ :) :) :)
 
Top