انٹروورٹ یا ایکسٹروورٹ؟

آپ کیا ہیں؟

  • انٹروورٹ

    Votes: 17 60.7%
  • ایکسٹروورٹ

    Votes: 3 10.7%
  • ایمبیورٹ

    Votes: 8 28.6%

  • Total voters
    28

زیک

مسافر
سب سے پہلے تو یہ سوال کہ کسی کو علم ہے کہ introvert اور extrovert کی اردو کیا ہے؟ شاید محمد وارث یا ظہیراحمدظہیر بتا سکیں۔

اصل مزا تو تب ہے جب کسی کو ambivert کا ترجمہ پتا ہو۔

خیر یہ بتائیں کہ آپ انٹروورٹ (introvert) ہیں یا ایکسٹروورٹ (extrovert)؟ یا بین بین یعنی ایمبیورٹ (ambivert)؟

رائے شماری میں ووٹ ڈالیں اور تفصیل میں جانا چاہیں تو مراسلہ پوسٹ کریں۔
 
بین بین
کچھ انٹروورٹ عادات شدید ہیں۔
کچھ ایکسٹروورٹ عادات شدید ہیں۔
کچھ عادات میں ایسا اعتدال ہے کہ بیک وقت دونوں کہی جا سکتی ہیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
ان سب کا مطلب اور تعریف مل جائے تو کسی حد تک لفظ سے معنی کا سفر طے ہو سکے۔
انٹروورٹ: جو اپنے جذبات اور خیالات خود تک محدود رکھے۔
ایکسٹرورٹ: جو گھلے ملے اور آسانی سے دوست بنا سکے۔
ایمبی ورٹ: ان کے بیچ میں کہیں پر۔
 
Top