انٹرنیٹ پر آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ

xeeshan haider

محفلین
السلام علیکم۔
میں بہت عرصے سے انٹرنیٹ پر کام کر کے پیسے کمانا چاہتا ہوں۔ میں نے پی ٹی سی سائٹ پر بھی کام کیا، کیپچا انٹرنگ کا کام بھی کیا، ایڈ کلک والا کام بھی کیا ایک ویب سائٹ پر 15000 کا پیکج لیکر وہاں سے بھی کوشش کی مگر ابھی تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہی مل سکی۔ 15000 والے پیکج میں مجھے 4000 کی آمدن ہوئی مگر اسکے بعد اکاونٹ بلاک ہوگیا۔

میرے کچھ دوست گھر بیٹھ کر کمپیوٹر پر کام کر کے پیسے کما رہے ہیں اور انکی بہت اچھی آمدن ہے۔ مگر وہ کیا کرتے ہیں اس بارے میں وہ کھل کر بتاتے نہیں۔ بس اتنا ہی کہتے ہیں کہ ایڈز پر کلک کرتے ہیں اور اس سے پیسے بنتے ہیں۔

میں 3 سال سے کوشش کر رہا ہوں کافی وقت اور پیسہ برباد کر چکا ہوں۔ برائے مہربانی اگر کوئی رہنمائ کر سکتا ہے تو بہت مہربانی ہوگی۔ میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہوں۔ بی اے کیا ہے اسکے علاوہ کوئی خاص تعلیم نہیں ۔ اور نوکری بھی میرے پاس کوئی نہیں۔

امید ہے کوئی بھائی اس سلسلے میں مدد کریں گے۔
شکریہ۔
 
و علیکم السلام۔
سن کر افسوس ہوا کہ آپ کے پیسے اور وقت کا ضیاع ہوا۔
کچھ ہی عرصہ پہلے میں نے بھی آن لائن کام کرنے کا ارادہ کیا تو مجھے بھی بہت مشورے ملے پی ٹی سی سائٹس کے اور ایڈ کلک والے کاموں کے۔ آئی ٹی دنیا فورم پر بھی ایسے بے شمار مشورے موجود تھے مگر بھلا ہو وہاں ایک بھائی کا جنہوں نے مجھے ان کاموں سے دور رہنے کا مشورہ دیا اور کورل ڈرا سیکھنے کو کہا، یا ایس ای او کرنے کا کہا اور مجھے فائیور کا راستہ دکھایا۔

میں نے کچھ ہی وقت ہوا آن لائن کام شروع کیا ہے اور الحمداللہ بغیر کوئی روپیہ خرچ کیے میں 100 ڈالر سے زیادہ کما چکی ہوں جبکہ میرے سکول کی تنخواہ محض 8000 ماہانہ ہے۔

اگر اللہ کی مہربانی سے مجھے زیادہ کام ملنا شروع ہوا تو میں سکول کی جاب چھوڑ دوں گی اور آن لائن کام باقاعدگی سے کروں گی

آپ یہ ویڈیو دیکھیں، امید ہے آپکو فائدہ ہوگا۔ اس ویڈیو میں سب سے پہلے آپکی ہی باتوں کا جواب موجود ہے کہ جعلی ویب سائٹس سے اور آن لاں کاموں کا جھانسا دینے والے ٹھگ لوگوں سے کیسے بچا جائے۔ امید ہے آپکو اس ویڈیو سے فائدہ ہوگا۔

بہتر ہوتا کہ آپ تین سال میں کوئی مفید ہنر سیکھتے، تو بہتر کمائی کا موقع مل سکتا تھا۔
ابھی بھی وقت ہے کہ انٹرنیٹ پر گھر بیٹھے کمانے کے لیے آنکھ جھپکنے میں پیسے ملنے کی خواہش ترک کیجیے۔ کوئی ہنر سیکھیے اور اس پر محنت کیجیے۔ گرافک ڈیزائنگ کا کورس کر لیجیے، آنلائن بھی اچھا کام مل سکتا ہے اور ملازمت بھی مل سکتی ہے۔

انٹرنیٹ پر بغیر کسی ہنر کے، لاکھوں کمانے کے چکروں سے نکلیے۔
 
بہت بہت شکریہ محترمہ۔
میں نے کچھ ویڈیو دیکھی ہے واقعی بہت معلوماتی ہے اور مجھے امید ہے کہ ان طریقوں میں کوئی ایسا نہیں ہوگا جس میں پیسوں کا یا وقت کا ضیاع ہو۔ مجھے کسی حدتک کورل ڈرا اور فوٹو شاپ کا تجربہ ہے۔
ابھی مکمل ویڈیو دیکھوں گا تو معلوم ہوگا کہ اس سے مجھے کس قدر مدد ملتی ہے۔
کیا آپ بتا سکتی ہیں کوئی ادارہ جہاں سے فوٹوشاپ اور کورل کا کورس کیا جا سکے؟
 
xeeshan haider

محفلین
Meer Osamaa Academy

فیس بک پر یہ گروپ اس سلسلے میں بہت کام کر رہا ہے ۔ صحیح سمت رہنمائی بھی کرتے ہیں اور کورسز وغیرہ بھی کرواتے ہیں ۔
بہت شکریہ محترمہ۔ میں نے فیس بک پیج دیکھا ہے مگر یہاں بالکل سطحی قسم کے کورسز ہیں جن میں زیادہ تر موبائل سے متعلق ہیں۔ میرا نہیں خیال کی انڈرائیڈ ایپ سے گرافکس بنا کر آن لائن آمدن ہوسکتی ہے۔
 
xeeshan haider

محفلین
بہتر ہوتا کہ آپ تین سال میں کوئی مفید ہنر سیکھتے، تو بہتر کمائی کا موقع مل سکتا تھا۔
ابھی بھی وقت ہے کہ انٹرنیٹ پر گھر بیٹھے کمانے کے لیے آنکھ جھپکنے میں پیسے ملنے کی خواہش ترک کیجیے۔ کوئی ہنر سیکھیے اور اس پر محنت کیجیے۔ گرافک ڈیزائنگ کا کورس کر لیجیے، آنلائن بھی اچھا کام مل سکتا ہے اور ملازمت بھی مل سکتی ہے۔

انٹرنیٹ پر بغیر کسی ہنر کے، لاکھوں کمانے کے چکروں سے نکلیے۔
پلک جھپکنے میں تو پیسوں کی امید ہرگز نہیں مجھے۔ میں انتظار کر سکتا ہوں مگر کوئی صحیح راستہ دکھلانے والا بھی ہو۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ میرے پاس کوئی خاص ہُنر نہیں ہے۔
یہ گرافک ڈیزائنگ کورل ڈرا اور فوٹو شاپ سے متعلق ہی بتا رہے ہیں آپ جسکا تذکرہ محترمہ سعدیہ افضال صاحبہ نے بھی کیا ہے؟
اگر انہی سے متعلق ہے تو مجھے کچھ ٹولز کا استعمال معلوم ہے جیسے تصویر کی کٹنگ کرنا وغیرہ۔ لیکن اگر اسکو سیکھ کر اچھی آمدن ہوسکتی ہے تو میں اسکو مکمل سیکھنے کے لیے تیار ہوں۔ بس یہ رہنمائی کر دیں کہ اسکو آن لائن کورس سے سیکھنا بہتر رہے گا یا کسی اکیڈمی میں داخلہ لینا بہتر رہے گا؟
 
اس حوالے سے اچھے آنلائن کورسز بھی مل جائیں گے۔ اگر آپ کے قریب کوئی اچھی شہرت والا انسٹیٹیوٹ یہ کورسز کرواتا ہے تو وہاں سے کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ محنت تو آپ نے ہی کرنی ہے۔ یوٹیوب پر بھی سرچ کرنے سے ان ٹولز کے ٹٹوریلز مل جاتے ہیں۔
 
یاسر حسنین

محفلین
فوٹوشاپ اور کورل کا کورس کیا جا سکے؟
یوٹیوب پر تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ میں ایک چینل
GFXMentor
سے السٹریٹر اور فوٹو شاپ کی ویڈیوز دیکھ رہا ہوں اور سیکھ رہا ہوں۔ میں ان دنوں مائیکروسافٹ ورڈ کو زیادہ وقت دے رہا ہوں (ان پیج کے متبادل کے طور پر) تو کور وغیرہ کے لیے فوٹوشاپ اور السٹریٹر کافی کام آتے ہیں۔ہیں۔
 
فرازناصر

محفلین
سرچ انجن اوپٹیمائزیشن، آن پیج ایس ای او اور آف پیج ایس ای او ٹپس
اردو آئی ٹی گیٹ ڈاٹ کام

SEO سرچ انجن اوپٹی مائزیشن کو کہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں سرچ انجن بلاگ پیجز کو اپنے ریکارڈ میں انڈیکس کرتا ہے۔ یعنی کہ جمع کرلیتا ہے اور جیسے ہی کوئی صارف سرچ انجن پر کوئی مواد تلاش کرتا ہے تو سرچ انجن اپنے پاس جمع شدہ مواد اس کی تلاش کے مطابق اس کے سامنے شو کردیتا ہے۔ مثال کے طور پر گوگل کو لے لیں آپ گوگل میں جب سرچ کرتے ہیں تو گوگل آپ کی سرچ سے ملتے جلتے رزلٹ شو کرتا ہے۔ یہ سب SEO کا کمال ہے۔

اس طرح جو TOP 10 رزلٹ ہوتے ہیں صارف اس پر کلک کرتا ہے اور متعلقہ ویب سائٹ پر پہنچ جاتا ہے۔ یعنی SEO آپ کی سائیٹ پر ٹریفک لانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ ٹاپ ٹین میں وہ سائیٹس ہوتی ہیں جن کی رینکنگ اچھی ہوتی ہے یعنی کہ SEO آپ کی سائیٹ کی رینکنگ بہتر بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔ SEO بالکل مفت ہے اور اوپن سورس ہے یعنی کہ کسی کی ملکیت نہیں ہے۔

SEO بہت وسیع موضوع ہے لیکن اس کے دوموٹے گروپس ہیں۔

آن پیج ایس ای او ON PAGE SEO
آف پیج ایس کی او OFF PAGE SEO

آن پیج ایس ای او ON PAGE SEO
آن پیج ایس ای او دراصل پوری طرح سے آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔یہ ایسا SEO کا ایک ایسا عمل ہے کہ آپ اپنا مواد اپنی مرضی کے مطابق سرچ انجن کیلئے Optimize کرکے سرچ انجن کے سپرد کرتے ہیں کہ جناب یہ لیں اسے آپ نے اس طرح شو کرنا ہے۔

آن پیج ایس ای او جس میں 10 بنیادی عناصر شامل ہوتے ہیں ۔جس کے ذریعے آپ اپنی ویب سائیٹ کا مواد ٹاپ ٹین میں شامل کراسکتے ہیں۔

پوسٹ ٹائٹل POST TITLE

پوسٹ ٹائٹل انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔اس میں آپ ایسے KEY WORDS استعمال کریں جو کہ سرچ انجن میں زیادہ سرچ کئے جاتے ہوں۔یعنی کہ ٹائٹل میں صارفین کی ترجیح کو مدنظررکھا جائے۔اس کے لئے GOOGLE KEYWORD PLANNER سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔اور مشہور ومعروف الفاظ پر مبنی پوسٹ ٹائٹل کا انتخاب کریں۔ٹائٹل کم سے کم 35 الفاظ اور زیادہ سے زیادہ 70 الفاظ پر مشتمل ہو۔ٹائٹل میں صرف اہم ترین الفاظ ہوں۔ٹائٹل میں ایک لفاظ دوسری بار نہ ہو۔جیسا کہ اخبارات میں سُرخی ہوتی ہے۔آپ کا ٹائٹل بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔اچھا ٹائٹل میں آپ نمبر بھی استعمال کریں۔جیسے صحت کے حوالے سے پوسٹ ہے تو آپ کا ٹائٹل ہو۔”صحت منداورخوبصورت رہنے کے لئے 10مفیدمشورے”۔جس پوسٹ میں نمبر ہوں ایسی پوسٹ کو صارفین ترجیح دیتے ہیں۔یاد رہے کہ آپ کا پوسٹ ٹائٹل آپ کی تحریر کی عکاسی کرتا ہو۔

پوسٹ پرما لنک POST PERMALINK

پوسٹ کا لنک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ہم اس پر بالکل توجہ نہیں دیتے۔پوسٹ کا لنک انگریزی میں ہونا چاہیے۔جس میں انتہائی اہم الفاظ استعمال کئے جائیں۔جیسے کہ پوسٹ کراچی میں صحت کی سہولیات سے متعلق ہے۔تو لنک ہوگا Health Services in Karachi Pakistan اس ٹائپ کا لنک دیا جائے۔اس میں الفاظ جتنے کم ہوں گے اتنا ہی بہتر ہے۔

میٹا ڈسکرپشن META DESCRIPTION

یہ بھی ایک اہم عنصر ہے۔اگر آپ YOST SEO پلگ ان استعمال کررہے ہیں ۔تو آپ اس میں میٹا ڈسکرپشن دے سکتے ہیں۔جو کہ 130الفاظ پر مشتمل ہوسکتی ہے۔اس میں بھی آپ اہم ترین الفاظ کا چناؤکریں۔جوکہ تحریر سے متعلق ہوں۔میٹا ڈسکرپشن میں ٹائٹل کی ورڈز ضرور شامل کریں۔میٹا ڈسکرپشن ایک طرح سے پوسٹ کی سمری ہوتی ہے۔

ہیڈنگ اور سب ہیڈنگ HEADINGS SUB HEADINGS

اپنی تحریر میں ہیڈنگز کا استعمال لازمی کریں۔H1 ہیڈنگ ایک بار ہی استعمال کریں۔جبکہ H2 سے H5 تک ہیڈنگز میں سے کسی ایک ہی ہیڈنگ کا انتخاب کریں جو کہ آپ تحریر میں استعمال کریں گے۔ ہیڈنگز کاکم سے کم استعمال کریں لیکن ہیڈنگز دینی بھی ضروری ہیں۔ H2 اورH3 کے بار بار استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

پوسٹ امیج POST IMAGE

پوسٹ امیج کو ہم بالکل اہمیت نہیں دیتے ہیں۔حالانکہ SEO میں امیج کا کردار بہت اہم ہے۔اس کی میٹا ڈسکرپشن اور ALT-TAG ضرور دیں ۔امیج جب اپلوڈ کرتے ہیں تو اس کے آپشن آپ کے سامنے آجاتے ہیں اسی وقت اس میں ضروری معلومات دیں۔امیج سائز کم سے کم ہو۔

کی ورڈز کا استعمال KEY WORDS USAGE

اہم سے اہم کی ورڈز کا استعمال اپنے پہلے پیراگراف میں کریں۔اس میں کوئی بھی KEY WORD 15 یا 20سے زائدبار Repeat نہ کریں ۔ ہرKEY WORD تحریر کے %3 تک دہرایاجاسکتا ہے۔ یعنی کہ 1000الفاظ کی تحریر میں ایک KEY WORD صرف 20 بار ہی دہرایا جاسکتا ہے۔پوسٹ کے آخری پیراگراف میں آپ اپنے بلاگ اور شئیرنگ سے متعلق KEY WORDS دے سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کی اسپیڈ SITE LOADING

یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے۔اگر آپ کی سائٹ لوڈ ہونے میں وقت لیتی ہے تو گوگل یا کوئی بھی سرچ انجن اس کو شو کرنے سے ہچکچائے گا اور نظرانداز کردے گا۔اس لئے کوشش کریں آپ کی سائیٹ کے پہلے صفحے یعنی کہ Home Page پر مواد کم سے کم ہو۔ زیادہ سے زیادہ 10پوسٹ ہوں ورنہ سائیٹ لوڈ ہونے میں وقت لے گی۔سائیڈ بار کو بھی ہائیڈ کرسکتے ہیں۔ایک اچھی سائیٹ 4 سیکنڈ میں لوڈ ہوجاتی ہے۔گوگل ویب سائیٹ اسپیڈ چیکر پابندی کیساتھ سائیٹس کی اسپیڈ چیک کرتا ہے۔

ایکسٹرنل اورانٹرنل لینکس EXTERNAL AND INTERNAL LINKS

آپ کی تحریر میں ایکسٹرنل اور انٹرنل لینکس ہونے چاہئیں۔مثال کے طور پر آپ کی تحاریر گناہ سے متعلق ہے اور اس سے قبل آپ کی سائیٹ پر گناہ کی اقسام شائع ہوچکی ہیں تو آپ تحریر کی کسی بھی لائن میں گناہ کے متعلق لکھتے ہوئے گناہ کی اقسام کا لنک شامل کرسکتے ہیں یعنی کہ تحریر سے متعلق انٹرنل اپنی سائیٹ کے لنک کو کہتے ہیں شامل کرسکتے ہیں۔جبکہ ایکسٹرنل کسی دوسری سائیٹ کے لنک کو کہتے ہیں وہ لنک بھی شامل کرسکتے ہیں۔ یہ SEO کے لئے بہت ضروری ہے۔

پوسٹ کے الفاظ CONTENT PER POST

اچھا اس بارے بھی کنفیوزن ہوتی ہے کہ پوسٹ میں الفاظ کتنے شامل ہوں تو کم سے کم 700 الفاظ تو لازمی ہونے چاہئیں۔باقی 1000 الفاظ پر مشتمل تحریر ایک اچھی تحریر تصور کی جاتی ہے۔یہ SEO کے لئے ضروری ہے۔

پوسٹ کونٹینٹ کی کوالٹی POST CONTENT QUALITY

یہ ایک اہم فیکٹر ہے۔کہیں جس موضوع پر آپ کی تحریر ہے اس پر پہلے سے سینکڑوں تحاریر موجود تو نہیں ؟ اگر ہیں تو آپ کا لکھنا فائدہ مند نہیں ہوسکتا ۔ہاں آپ کچھ نیا لے کرآرہے ہیں جس پر پہلے کام نہیں ہوا ہے تو آپ کی پوسٹ پر صارفین کا آنا پکا سمجھیں۔

آف پیج ایس ای او OFF PAGE SEO
آف پیج آپٹیمائزیشن ایسی ٹیکنیک ہے جس کے ذریعے ہم اپنی ویب سائیٹ کی رینکنگ مخصوص کی ورڈز پرسرچ انجن میں بہتر کرتے ہیں۔

اس ٹیکنیک کا سب سے اہم فیکٹر دوسری ویب سائیٹس پر اپنی ویب سائیٹ کے بیک لنکس بنانے ہوتے ہیں اور اس کے لئے مختلف طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔
یہ ایک لمبا اور تھکا دینا والا پراسس ہے لیکن اس کے اثرات آپ کی ویب پر سدا بہار ہوتے ہیں اور اس پراسس کو اپنائے بغیر کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل پانڈا اگر آن پیچ آپٹیمائزیشن کو 35 فیصد اہمیت دیتا ہے تو آف پیج آپٹیمائزیشن کو 65 فیصد اہمیت دیتا ہے۔

لیکن ایک بات اہم ہے کہ جب تک آپ کی آن پیج آپٹیمائزیشن آن بہترین نہیں ہوگی آف پیج آپٹیمائزیشن کے فائدے اس طرح نہیں ملیں گے جس کی آپ توقع کر رہے ہیں۔ اس لئے دونوں آپٹیمائزیشن کو اپنی طرف سے پوری توجہ سے کرنا چاہیئے۔

ڈائریکٹری سب میشن DIRECTORY SUBMISSION

جیسا کہ آپ جانتےہیں ویب سائیٹس کی بھی ڈائریکٹریز ہوتی ہیں آپ مختلف اور اچھی ساکھ والی ڈائریکٹریز میں اپنی ویب سائٹس کوشامل کر سکتے ہیں ایک وجہ تو یہ ہے کہ ویب سائیٹ کو ان میں سب میٹ کرنے سے آپ کو ان ڈائریکٹریز سے اپنی ویب سائیٹ کے لئے ایک ” بیک لنک” مل جائے گا۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ آپ ان ڈائریکٹریزمیں اپنی ویب سائیٹ کو سب مٹ کرتے ہوئے کچھ ڈسکرپشن بھی لکھتے ہیں اور جو ان ڈائریکٹریز کو وزٹ کرتا ہے وہ آپ کی ویب سائیٹ کر لنک دیکھ کر آپ کی ویب سائیٹ پر آ سکتا ہے۔ اس طرح آپ کی ویب سائیٹ کو مزید یوزر کے ساتھ بزنس بھی ملتا ہے اگرآپ کی ویب سائیٹ کسی کاروبار سے منسلک ہے۔

سوشل بک مارکنگ SOCIAL BOOKMARKING

سوشل بک مارکنگ اور سوشل میڈیا میں کیا فرق ہے اس پر بعد میں بات کریں گے ابھی ہم بات کررہے ہیں سوشل بک مارکنگ کی ۔ ہم الگ الگ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس پر اپنے بزنس کو بڑھانے کے لئے انکے پیجز بناتے ہیں، ان پیجز پر یا سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس کے اندر ایک لنک بناتے ہیں۔ اس طرح ہمیں یہاں سے بھی ایک بیک لنک مل جاتا ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس پر ہم زیادہ تر نو فالو لنکس بنا سکتے ہیں۔

” نو فالو ” اور ” ڈو فالو” لنکس کیا ہوتےاس پر آگے بات ہوگی، نو فالو اور ڈو فالو کا ریشو ہمیں ایس ای آو کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھنا پڑتا ہے تاکہ سرچ انجنز اسکو ”سپیمنگ کے طور پر نہ لے لے، اس لئے ہمیں ایس ای او پراسس کو سمجھنا چاہیئے۔

آرٹیکل سب میشن ARTICLE SUBMISSION

جب ہم کہیں آرٹیکل سبمٹ کرتے ہیں تو اس کے کچھ اصول ہوتے ہیں چند اہم باتیں یہ ہے کہ ایک تو آپ کا آرٹیکل کہیں سے کاپی نہ کیا گیا ہو، یہ بھی نہ ہو کہ چند آرٹیکل جمع کے کچھ جملے ایک آرٹیکل سے کاپی کئے کچھ دوسرے سے اور کچھ تیسرے سے اور آرٹیکل تیار، آپ کا اپنا لکھا ہوا اور مکمل اور یونیک آرٹیکل ہونا چاہیے کم سے کم 500 الفاط کا جس میں ” سپیسس” بھی شامل ہونا چاہیئے۔

لیکن یہاں کچھ ایکسپشنز بھی ہو سکتی ہیں جیسے نیوز ، کتاب ، امیج یا ویڈیو میں زیادہ تبدیلی نہیں کر سکتے تو اس کے لئے جہاں سے آپ نے وہ نیوز اٹھائی ہو اسکا حوالہ یا کریڈٹ اپنے آرٹیکل کے آخر میں دینا ہوتا ہے۔

بلاگ کمنٹنگ BLOG COMMENTING

آپ اگر انٹرنٹ کی دنیا کا جائزہ لیں تو آپ کو ہر قسم کا بلاگ ہر قسم کے موضوع پر مل جائے گا ۔بلاگ کمنٹس کرتے ہوئے ہمیں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ بلاگ میعاری اور اسکی پیچ رینک اچھی ہو توآپ ان بلاگ پر کمنٹس کر سکتے ہیں اوراس کے ساتھ اپنے بلاگ کا ایک بیک لنک بنا سکتے ہیں ۔ یہاں یہ بات ضروری ہے کہ آپ جس بلاگ ہرکمنٹ کر رہے وہ اس کے بلاگ کے ٹاپک سے ریلیٹڈ ہونا چاہیے، اس کا فائدہ یہ بھی ہے کہ جو لوگ اس بلاگ پر کمنٹس کریں گے وہ آپ کی ویب سائیٹ کا وزٹ بھی کر سکتے ہیں اور آپکو نہ صرف آپکی ویب سائیٹ کے لئے یوزر مل سکتا ہے بلکہ اگر آپ کی ویب سائیٹ بزنس ریلیٹڈ ہے تو آپ کے کاروبار میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا SOCIAL MEDIA

پہلے تو آپ کو بتا دوں سوشل میڈیا اور سوشل بک مارکنگ کا فرق ۔ سوشل بک مارکنگ کے اندر آپ صرف اور صرف اپنی ویب سائیٹ کا لنک بناتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا میں آپ اپنی ویب سائیٹ، اپنے بزنس کو پروموٹ کرتے ہیں اسکی آن لائن مارکیٹنگ کرتے ہیں، اسکی پروموشن کرتے ہیں یا آپ اپنی ویب سائیٹ کی آن لائن ریپوٹیشن بڑھاتے ہیں یہ سب کچھ ہم فیس بک، ٹویٹر، گوگل پلس وغیرہ میں گروپس یا پیجز بنا کر لائیکزبڑھا کر اپنے فینز بڑھا کر کرتے ہیں۔ یہ سب سوشل میڈیا میں آ جاتا ہے۔

سوشل بک مارکنگ صرف بیک لنک بنانے کے لئے استعمال ہوتا اور سوشل میڈیا آن لائن پرموشن کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

یہاں ایک لفظ آیا تھا، ری پوٹیشن، جوکچھ ہم آن لائن کررہے اپنی ویب سائیٹ کے لئے وہ ایک طرح سے ہم اپنی ویب سائیٹ کی ریپوٹیشن بڑھا رہے ہیں یعنی ہم جو کچھ اپنی ویب سائیٹ کی آن لائن مارکیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں اصل میں اسکی آن لائین ریپوٹیشن بڑھا رہے ہوتےہیں۔ اس لئے اسی آ ف لائن ایس ای اؤ ٹیکنیکس کو ہم آن لائین ریپوٹیشن ٹیکنیکس بھی کہہ سکتے۔

ویڈیو شیئرنگ VIDEO SHARING

اس ٹیکنیک میں ہم اپنی ویب سائیٹ کے ٹاپک کے مطابق ویڈیوز بنا شیئر کرتے ہیں اور ان ویڈیوز کو دیکھ کر کوئی بھی آپ کی ویب سائیٹ کا وزٹ کرکے آپ کے لئے یوزر اور کاروبار میں اضافے کا سبب بنتا ہے، یعنی وڈیو کے ذریعے اپنی ویب سائیٹ کی پروموشن کرنا اس کے اندر آتا ہے، ساتھ میں ایک بیک لنک بھی مل جاتا ہے۔

فوٹو شیئرنگ PHOTO SHARING

جس طرح ہم ویڈیوز میں اپنی ویب سائیٹ کے ٹاپک کے مطابق وڈیوز شئیر کرکے اپنے ویب سائیٹ کی پروموشن کرتے ہیں ویسے ہی فوٹوشئیرنگ میں بھی اپنی ویب سائیٹ کے ٹاپک کے مطابق فوٹوزشئیرنگ ویب سائیٹس پر فوٹو شئیر کرتے ہیں اس کے علاوہ وہاں سے بھی ہمیں بیک لنکس مل جاتے ہیں۔

گیسٹ پوسٹنگ GUEST POSTING

گیسٹ پوسٹنگ میں ہم ٖبغیر رجسٹر کئے کسی ویب سائیٹ پر گیسٹ پوسٹنگ کے ذریعے اپنی ویب سائیٹ کا لنک بنا سکتے ہیں، یہاں اکثر نو فالو لنکس بنائے جاتے ہیں۔

ریوو پوسٹنگ REVIEW POSTING

اچھی اور معیاری ویب سائیٹ جب پر آپ ری یوز دی سکتے ہیں وہاں ری ویو دے کر اپنی ویب سائیٹ کے لئے بیک لنکس حاصل کر سکتے ہیں لیکن دھیان میں رہےگم نام اور بلیک لسٹڈ ویب سائیٹس میں ری یوز دینا اور بیک لنک کری ایٹ کرنا آپ کی ویب سائیٹ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا، ساتھ میں اپ کو ٹریفک بھی مل سکتا ہے اور بزنس بھی بڑھ سکتا ہے۔

سوال و جواب پورٹل FORUM DISCUSSION

صارفین اپنے سوالات، شکایات، مسائل کو حل کرنے کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ فورم پوسٹنگ کمیونٹی کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ لوگوں کے سوالات کا جواب دیں اور اپنی تجاویز دیں۔یہ لنک کی مقبولیت بڑھانے کا ایک اور بڑا طریقہ ہے۔اس سے ویب سائٹ کی ٹریفک میں اضافہ ہوگا۔
 
و علیکم السلام۔
سن کر افسوس ہوا کہ آپ کے پیسے اور وقت کا ضیاع ہوا۔
کچھ ہی عرصہ پہلے میں نے بھی آن لائن کام کرنے کا ارادہ کیا تو مجھے بھی بہت مشورے ملے پی ٹی سی سائٹس کے اور ایڈ کلک والے کاموں کے۔ آئی ٹی دنیا فورم پر بھی ایسے بے شمار مشورے موجود تھے مگر بھلا ہو وہاں ایک بھائی کا جنہوں نے مجھے ان کاموں سے دور رہنے کا مشورہ دیا اور کورل ڈرا سیکھنے کو کہا، یا ایس ای او کرنے کا کہا اور مجھے فائیور کا راستہ دکھایا۔

میں نے کچھ ہی وقت ہوا آن لائن کام شروع کیا ہے اور الحمداللہ بغیر کوئی روپیہ خرچ کیے میں 100 ڈالر سے زیادہ کما چکی ہوں جبکہ میرے سکول کی تنخواہ محض 8000 ماہانہ ہے۔

اگر اللہ کی مہربانی سے مجھے زیادہ کام ملنا شروع ہوا تو میں سکول کی جاب چھوڑ دوں گی اور آن لائن کام باقاعدگی سے کروں گی

آپ یہ ویڈیو دیکھیں، امید ہے آپکو فائدہ ہوگا۔ اس ویڈیو میں سب سے پہلے آپکی ہی باتوں کا جواب موجود ہے کہ جعلی ویب سائٹس سے اور آن لاں کاموں کا جھانسا دینے والے ٹھگ لوگوں سے کیسے بچا جائے۔ امید ہے آپکو اس ویڈیو سے فائدہ ہوگا۔

بہت بہت شکریہ محترمہ۔
میں نے کچھ ویڈیو دیکھی ہے واقعی بہت معلوماتی ہے اور مجھے امید ہے کہ ان طریقوں میں کوئی ایسا نہیں ہوگا جس میں پیسوں کا یا وقت کا ضیاع ہو۔ مجھے کسی حدتک کورل ڈرا اور فوٹو شاپ کا تجربہ ہے۔
ابھی مکمل ویڈیو دیکھوں گا تو معلوم ہوگا کہ اس سے مجھے کس قدر مدد ملتی ہے۔
کیا آپ بتا سکتی ہیں کوئی ادارہ جہاں سے فوٹوشاپ اور کورل کا کورس کیا جا سکے؟
بھائی السٹریٹر سیکھ لیں اور ڈیزائن بنا کر شٹر اسٹاک پر سیل کریں بہت اچھا کام ہے
 
Top