انوکھی بیت بازی

سیما علی

لائبریرین
وہ میرے کُڑہانے کو غیر سے ملیں بیدم اور میرے سامنے
جلے کیوں نہ پہلو میں دل میرا میرا سینہ کیوں نہ فگار ہو!!

مرشد بیدم شاہ وارثی
✍
 

سیما علی

لائبریرین
وہ میرے کُڑہانے کو غیر سے ملیں بیدم اور میرے سامنے
جلے کیوں نہ پہلو میں دل میرا میرا سینہ کیوں نہ فگار ہو

مرشد بیدم شاہ وارثی
✍

📖
پھولوں کی چادر
 

سیما علی

لائبریرین
یوں گھٹ کے رہ گئی ھے_ ہر اک آرزو حَفّیِظؔ
سینے میں جیسے دل نہیں اب دل کی لاش ھے
حفیظ بنارسی
 

سیما علی

لائبریرین
یُوں تو ہر شخص اکیلا ہَے بھری دُنیا میں
پھر بھی ہر دل کے مقدّر میں نہیں تنہائی
کتاب = دیوانِ ناصرؔ کاظمی
 

سیما علی

لائبریرین
یہاں تک مجھ کو ہنگامِ خوشی ھے آرزو غم کی
اُٹھا رکھتا ہوں روزِ عید پر_مجلس محرم کی
امیر مینائی
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم !
بیت بازی کا ایک دلچسپ اور منفرد سلسلہ شروع کرنے جا رہی ہوں کرنا یہ ہے کہ اس لڑی میں اپنی پسند کے وہ اشعار شیئر کرنے ہیں جو جس حرف سے شروع ہوں اسی حرف پرانکا خاتمہ بھی ہو۔

جیسے کہ۔۔

فطرت افراد سے اغماض تو کر لیتی ہے
کبھی کرتی نہیں ملت کے گناہوں کو معاف
اگر کج رو میں انجم آسماں تیرا ہے یا میرا
مجھے فکرِ جہاں کیوں ہو جہاں تیرا ہے یا میرا
 

سیما علی

لائبریرین
آہ! اس محفل ميں يہ عرياں ہے تو مستور ہے
دست قدرت نے اسے کيا جانے کيوں عرياں کيا!
بانگ درا
علامہ محمد اقبال رح
 

سیما علی

لائبریرین
تہذيب فرنگي ہے اگر مرگ امومت
ہے حضرت انساں کے ليے اس کا ثمر موت
(عورت) (ضرب کلیم)
علامہ محمد اقبال رح
 

سیما علی

لائبریرین
آنکھوں کو یہ کیا آزار ہوا ہر جذب نہاں پر رو دینا
آہنگ طرب پر جھک جانا آواز فغاں پر رو دینا
 

سیما علی

لائبریرین
آنکھوں میں سمائی ہے اک خواب نما دنیا
تاروں کی طرح روشن مہتاب نما دیا
اختر شیرانی ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
آج واں تیغ و کفن باندھے ہوے جاتا ہوں میں
عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لاویں گے کیا
مرزا اسد اللہ خاں غالب
 
Top