انقلاب کسے کہتے ہیں۔۔۔۔۔ مختصر افسانہ

پیٹ بھر کے کھانا کھانے اور غریب بچے کو دھتکارنے کے بعد، اپنے دوستوں سے دوبارہ مخاطب ہوا۔۔۔

انقلاب کیسے آئے گا؟ یہ حکومت جائے گی تو کوئ اور اس جیسی آئے گی۔۔۔

دانتوں میں تیلی پھیرتے سبھی دوستوں نے اثبات میں سر ہلایا۔

وہ سبھی متفق تھے۔۔

بچہ پاس کھڑا یہ باتیں سن رہا تھا۔ وہ سمجھنے کی کوشش کررہا تھا کہ آخر انقلاب کسے کہتے ہیں، اس نے اکثر یہاں کھانا کھاتے ہوئے لوگوں سے اس لفظ "انقلاب" کو سنا تھا۔

کچھ دیر اپنے دماغ پر زور ڈالنے کے بعد اس نے سمجھنے کی کوشش ترک کردی۔۔

وہ اگلی ٹیبل کی طرف بڑھا کہ شاید بھیک یا کچھ کھانے کو مل جائے۔۔۔۔

۔

۔

عبدالباسط
https://www.facebook.com/notes/میری-تحریر-عبدالباسط/انقلاب-کسے-کہتے-ہیں-مختصر-افسانہ/345378078816100
 
Top