انقلاب میں شریک افرادپُرامن پاکستان مانگتے ہیں،طاہرالقادری

انقلاب میں شریک افرادپُرامن پاکستان مانگتے ہیں،طاہرالقادری

اسلام آباد..........پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب میں شریک افرادپُرامن پاکستان مانگتے ہیں،یہ وہ لوگ ہیں جویکم اگست سےماڈل ٹاؤن میں محصورہیں،پارلیمنٹ آئین، قانون، جمہوریت، عدل وانصاف کی محافظ ہے،اس پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے عوام کو انصاف نہیں مل رہا۔طاہرالقادری کاانقلاب دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کیا یہ ملک صرف شریف برادران کے لیے بنایا گیاہے؟کیایہ ملک جاگیرداروں، سرمایہ کاروں اورلٹیروں کےخاندانوں کےلیےبنایاگیا،اس ملک کوجان دینےوالانوجوان اپنا مستقبل تاریک دیکھتاہے،کیایہ دھرتی اس ملک کی بیٹیوں کی حفاظت نہیں کرے گی؟ آئین میں کوئی ترمیم پاکستان کےغریبوں کے لیےنہیں کی گئی،حکومت نے کنٹینر ہٹانے کا کہا تھا لیکن 6گھنٹے گزرنے کے باوجود ایک کنٹینر نہیں ہٹا،یہ نظام جھوٹ اور دھوکا دہی کے ساتھ چل رہا ہے،کنٹینرز اور لگا دیے گئے ہیں، کھانا روکا جارہا ہے۔طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت کایہ طرزعمل اوردوسری طرف وہ مذاکرات کررہےہیں،انقلاب مارچ کے شرکا کو ماڈل ٹاؤن کی طرح محاصرےمیں لے لیا گیا ہے۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=157405
 
Top