انسانی جسم میں عمل تنفس کون کنڑول کرتا ہے؟

حمیر یوسف

محفلین
انسانی جسم میں عمل تنفس کون کنڑول کرتا ہے؟
جب ہم عمل تنفس کے بارے میں پڑھ رہے ہوتے ہیں، تو کیا آپکو حیرانگی نہیں ہوتی کہ ہمارے جسم کو یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ توانائی کی ضرورت جسم میں کہاں ہے؟ کتنی مقدار میں اسکی ضرورت ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔ ان سوالات کا جواب ہمارے غدودوں میں افعال میں چھپا ہوا ہے جو ہمارے جسم کے افعال کو کنٹرول کررہے ہوتے ہیں۔یہ غدوو ایسے کیمیائی اجزاء پیدا کررہے ہوتے ہیں جو یا تو ہمارے جسم کے دیگر افعال کو باقاعدہ اورمنظم بنارہے ہوتے ہیں یا انکو کنٹرول کررہے ہوتے ہیں۔

ان غدودوں میں ایک بہت اہم غدود "تھائیرائیڈ غدود یا گلہڑ کے غدودThyroid Gland " ہوتا ہے جو عمل تنفس کی شرح کو جسم کے خلیوں میں کنٹرول اور منظم کررہا ہوتا ہے۔ انسانی جسم میں یہ غدود ، جسم کے انتہائی حساس علاقےمیں رہتا ہے یعنی آپ کیسانس کی نالیکے دونوں جانب اورنرخرے کی ہڈی کے نیچے ، اسکی شکل اگرچہ ایک تتلی سے مشابہ ہے لیکن اس میں تتلی جتنے رنگ نہیں ہوتے ، اسکا رنگ گلابی ہے اور وزن ایک اونس کے دو تہائی کے برابر ہے۔ یعنی یہ غدود اپنے کیمائی مادے (تھائی راکسن۔ Thyroxin) جسکو خامرہ (Enzyme) کہتے ہیں کے ذریعے اس بات کا کنٹرول کررہا ہوتا ہے کہ خلیے کو کتنی جلدی غذا کو توانائی کے حصول کے لئے "جَلا" دینا چاہئے۔ ہر سترہ 17 منٹ کے بعد انسانی جسم کا سارا خون تھائیرائیڈ غدود سے گزر کر تھائی راکسن خامرہ حاصل کرتا ہے۔ تھائی راکسن ، تھائی رائیڈ غدود کے ذریعے خون میں نفوذ کرجاتی ہے اور بذریعہ خون جسم کے ہر خلیے تک پہنچ کر اپنا یہ کام کررہی ہوتی ہے۔ ہمارے عصبی نظام (Nervous system) جو کہ ہمارے دماغ اور دیگر اعصاب پر مشتمل ہوتا ہے، عمل تنفس کی نگرانی اور اسکو منظم کررہا ہوتا ہے

endocrine-system-human-body.jpg


ایک اور اہم غدود جسکا نام "لبلبہ Pancreas " ہے جو ہمارے معدے اور چھوٹی آنت کے شروع میں پایا جاتا ہے۔ لبلبہ ہمارے جسم میں انسولین (Insulin) نامی خامرہ بناتا ہے جو ہمارے جسم میں موجود خون کی شکر کو بطور ایندھن عمل تنفس میں جلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

یہ دو اہم غدود ، تھائی رائیڈ اور لبلبہ عمل تنفس کے ساتھ براہ راست جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ اسطرح ہمارے جسم میں دیگر بہت سے غدود موجود ہوتے ہیں جوعمل تنفس کے علاوہ جسم کے دیگر افعال سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ آپ تصور ہی نہیں کر سکتے کہ اس سلسلے میں کتنےاعضاء ، غدود، خلیوں ، اعصاب، صلاحیتوں ، کیمیکلز ، معدنیات اور غذائیاجزاء نے حصہ لیا، اگر ان میں سے کوئی ایک بھی اپنے فرائض سے روگردانی کرتا تو آپ اخروٹ تو کیاسونف کے دانےکو بھی دانتوں سے کچلنے کے قابل نہ ہوتے، توانائی کی مقدار جیسے ہی ضرورت سے زیادہ ہوتی ہے تو ایئر کنڈیشنر ز کے تھرمواسٹیٹ کی طرحپیچوٹری گلینڈکی جانب سے ہارمون آنا خود بہ خود بند ہو جاتے ہیں ، اس کے ساتھ ہی خلیوں میں موجود لاکھوں کھرب توانائی گھروں میں توانائی کی پیداوار معمول پر آجاتی ہے ۔
 
آخری تدوین:
Top