انسانی تمدن کا اصول - تعلق محبت کی بنیاد ہے

انسانی تمدن کا اصول - تعلق محبت کی بنیاد ہے

ترمذی نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلٰی علیہ وسلم نے فرمایا اپنے نسب کو اتنا سیکھو کس سے صلہ رحمی کر سکو کیونکہ صلہ رحمی اپنے لوگوں میں محبت کا سبب ہے اس سے مال میں زیادتی اور اثر (عمر) میں تاخیر ہو گی۔
حاکم نے مستدرک میں ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی ہے رسول اللہ صلٰی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے نسب کو پہچانو تا کہ صلہ رحمی کرو کیونکہ اگر رشتہ کو کاٹا جائے تو اگرچہ قریب ہو وہ قریب نہیں اور اگر جوڑا جائے تو دور نہیں اگرچہ دور ہو۔
_____________
صلہ رحم کا معنٰی
رشتہ کو جوڑنا ہے یعنی رشتہ داروں کے سے نیکی اور سلوک کرنا۔۔۔۔۔۔۔
احادیث میں مطلقا رشتہ والوں کے ساتھ صلہ کرنے کا حکم آتا ہے قرآن مجید میں مطلقا ذو القربٰی فرمایا گیا ہے مگر یہ بات بھی ضروری ہے کہ رشتہ دار چونکہ مختلف دراجات میں ہیں صلہ رحمی کے دراجات میں بھی تفاوت ہوتا ہے والدین کا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے ان کے بعد ذو رحم محرم کا، ان کے بعد بقیہ رشتہ داروں کا، علی قدر مراتب (ردالمختار)
____________
بہار شریعت حصہ شانزدہم 16، ص 110)

آج کے دور قتل و غارت اور حق تلفیوں کے جہالت زدہ اعمال ہمیں رحمٰن کے رحم و کرم سے بہت دور کر رہے ہیں۔ ہمارا اپنوں کے ساتھ سلوک و برتاؤ اس اوج تک پہنچ گیا ہے کہ باہمی اعتبار و بھروسہ کی گراہیں مٹتی جا رہی ہیں، اے مسلمانوں کیا ہو گیا ہے ایک خبر شاق آیا دن کم از کم مجھے لرزہ دیتی ہے حقیر ذلیل وجہ پر بیٹا و بیٹی نے باپ کو، باپ نے اپنے بچوں کو، شوہر نے بیوی کو، بیوی نے شوہر کو، بہن نے بھائی کو، بھائی نے بہن کو قتل کردیا
ہم جب تعلق کی حکمت کو اپنے خون کے معصوم رشتوں تک میں نہیں پہچان پائے تو اللہ عزوجل کی رحمت سے قربت کیسے ہو گی؟

اپنوں کے تعلق کو سمجھو، رحم کرو کہ اس میں اللہ کی رحمت کی قدر ہے خود پر احسان ہے۔ اپنوں کو منقطع نہ کرو، حسن سلوک کا ملاپ رکھو تاکہ اللہ عزوجل کی رحمت کا سائیہ رہے اور عنایت کی بارش منقطع نہ ہو

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "رحم" رحمٰن کی رحمت کے آثار میں سے ایک اثر ہے اللہ تعالٰی نے (رحم سے) فرمایا جو تجھ سے ملاپ رکھے گا اس سے میں ملاپ رکھوں گا اور جو تجھ سے منقطع ہوگا اس سے میں منقطع ہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحیح البخاری رقم الحدیث 5988
 
Top