انجیل مقدس ::::: نیا عہد نامہ ‏

محمد شمیل قریشی نے 'تاریخ اور فلسفہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 28, 2006

  1. محمد شمیل قریشی

    محمد شمیل قریشی محفلین

    مراسلے:
    1,406
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    [​IMG]

    انجیل مقدس

    یعنی ‏

    خداوند اور منجی ‏

    یسوع مسیح

    کا نیا عہد نامہ ​

     
  2. محمد شمیل قریشی

    محمد شمیل قریشی محفلین

    مراسلے:
    1,406
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    پیش لفظ ‏

    اپنی آیا ، جنابہ باربرا جان کے نام ‏

    ان کی محبت اور خلوص کی نظر ‏

    ھدیہ خلوص ‏

    منجانب :: محمد شمیل قریشی
     
  3. محمد شمیل قریشی

    محمد شمیل قریشی محفلین

    مراسلے:
    1,406
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused

    کتابوں کی فہرست ‏

    متی کی انجیل ‏
    مرقس کی انجیل ‏
    لوقا کی انجیل ‏
    یوحنا کی انجیل ‏
    رسولوں کے اعمال ‏
    رومیوں کے نام ایک خط ‏
    کرنتھیسوں کے نام کا پہلا خط ‏
    کرنتھیسوں کے نام کا دوسرا خط ‏
    گلتیوں کے نام کا خط ‏
    افسیوں کے نام کا خط ‏
    فلپسیوں کے نام کا خط ‏
    کلسیوں کے نام کا خط ‏
    تھسلنیکیوں کے نام کا پہلا خط ‏
    تھسلنیکیوں کے نام کا دوسرا خط
    تیمتھیس کے نام کا پہلا خط ‏
    تیمتھیس کے نام کا دوسرا خط ‏
    ططس کے نام کا خط ‏
    فلیمون کے نام کا خط ‏
    عبرانیوں کے نام کا خط ‏
    یعقوب کا عام خط ‏
    پطرس کا پہلا خط ‏
    پطرس کا دوسرا خط ‏
    یوحنا کا پہلا خط
    یوحنا کا دوسرا خط
    یوحنا کا تیسرا خط ‏
    یہوداہ کا عام خط
    یوحنا عارف کا مکاشفہ

     
  4. محمد شمیل قریشی

    محمد شمیل قریشی محفلین

    مراسلے:
    1,406
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    متی کی انجیل


    باب 1


    یسوع مسیح ابن داؤد ابن ابراہام کا نسب نامہ ۔‏

    ابراہام سے اضحاق پیدا ہوا اور اضحاق سے یعقوب پیدا ہوا اور یعقوب سے یہواداہ اور اسکے ‏بھائي پیدا ہوے ۔ اور یہوداہ سے فارص اور زارح تمر سے پیدا ہوئے ۔ اور فارص سے حصرون پیدا ‏ہوا اور حصرون سے رام پیدا ہوا ۔ اور رام سے عمینداب پیدا ہوا اور عمینداب سے نحسون پیدا ‏ہوا اور نحسون سے سلمون پیدا ہوا ۔ اور سلمون سے بوعزراحب سے پیدا ہوا اور بوعز سے ‏عوبیدروت سے پیدا ہوا اور عوبید سے یسی پیدا ہوا ۔ اور یسی سے داؤو بادشاہ پیدا ہوا ۔ ‏

    اور دا‌ؤد سے سلیمان اس عورت سے پیدا ہوا جو پہلے اوریاہ کی بیوی تھی ۔ اور سلیمان سے ‏رحبعام پیدا ہوا اور رحبعام سے ابیاہ پیدا ہوا اور ابیاہ سے آسا پیدا ہوا ۔ اور آسا سے یہوسفط ‏پیدا ہوا اور یہوسفط سے یورام پیدا ہوا اور یورام سے عزیاہ پیدا ہوا ۔ اور عزیاہ سے یوتام ‏پیدا ہوا اور یوتام سے آخز پیدا ہوا اور آخز سے حزقیاہ پیدا ہوا ۔ اور حزقیاہ سے منسی پیدا ‏ہوا اور منسی سے امون پیدا ہوا اور امون سے یوسیاہ پیدا ہوا ۔ اور گرفتار ہو کر بابل جانے ‏کے زمانہ میں یوسیاہ سے یکونیاہ اور اسکے بھائي پیدا ہوئے ۔ ‏

    اور گرفتار ہو کر بابل جانے کے بعد یکونیاہ سے سیالتی ایل پیدا ہوا اور سیالتی ایل سے ‏زربابل پیدا ہوا اور زربابل سے ابیہود پیدا ہوا اور ابیہود سے الیاقیم پیدا ہوا اور الیاقیم سے ‏عازور پیدا ہوا ۔ اور عازور سے صدوق پیدا ہوا اور صدوق سے اخیم پیدا ہوا اور اخیم سے ‏الیہور پیدا ہوا ۔ اور الیہود سے الیعزر پیدا ہوا را الیعزر سے متان پیدا ہوا اور متان سے ‏یعقوب پیدا ہوا ۔ اور یعقوب سے یوسف پیدا ہوا ۔ یہ‏ اس مریم کا شوہر تھا جس سے یسوع ‏پیدا ہوا جو مسیح کہلاتا ہے ۔

    پس سب پشتیں ابراہام سے داؤد تک چودہ پشتیں ہوئیں اور داؤد سے لیکر گرفتار ہو کر بابل ‏جانے تک جودہ پشتیں اور گرفتار ہو کر بابل جانےسے لیکر مسیح تک چودہ پشتیں ہوئیں ۔

    ‏ ( جاری ہے ) ‏
     

اس صفحے کی تشہیر