انتہائی اقدام

پاکستانی

محفلین
تعلیم اور جہالت کے درمیان فرق آپ جانتے ہی ہوں گے کہ یہ فرق یقینا سمندروں جتنا ہی ہو گا مگر اس کی ابتدا ایک نقطے سے ہی شروع ہوتی ہے۔ اس کے ایک طرف روشنی اور دوسری طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا ہے۔
یہی حالت اور فرق انسانی عادات اور احساسات میں ہوتا ہے۔ مثلا حساس پن ایک شخص کی جبلت میں شامل ہوتا ہے، اگر ایک عورت انتہائی حساس ہو اور ساتھ میں تعلیم یافتہ بھی تو حساسیت کے اس پر ہمیشہ مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وہ دوسروں کو تکلیف دینے سے ڈرتی ہے۔ وہ دوسروں کو پریشان کرنے سے ہچکچاتی ہے۔ وہ اپنے دکھ چھپا لیتی ہے۔ وہ حالات سے سمجھوتہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ وہ انتہائی اقدام سے ہمیشہ گریزاں رہتی ہے۔ وہ مسائل پر قابو پانے کے لئے اپنی دماغی استعداد، اور صالاحیتوں کا بھر پور استمعال کرتی ہے۔ وہ ممکنات کو اپنے حق میں موڑنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔ تمام کوششوں اور اس کی صلاحیتوں کے استمعال کے باوجود ایک پڑھی لکھی عورت کا اپنے شوہر کے ساتھ نباہ نہیں ہو پاتا تو وہ انتہائی اقدام اٹھانے کی بجائے مل بیٹھ کر درمیانی راستہ نکالنے کو ترجیح دیتی ہے۔


مزید یہاں
 
Top