تاسف انتقال پر ملال، دُعا کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہ انتہائی افسوس کی خبر ہے کہ ہمارے اردو محفل کے ایک معزز رکن اور صحافی اشرف علی بستوی کے بڑے بھائی کا ممبئی میں انتقال ہو گیا" انا للہ و انا الیہ راجعون "۔اشرف بھائی آج دہلی سے ممبئی کے لئے روانہ ہو چکے ہیں ۔یہ اطلاع انھوں نے ابھی کچھ دیر قبل مجھے فون پر دی ہے۔ابھی زیادہ عرصہ نہیں گذرا ان کی بھابی کا بھی انتقال ہو گیا تھا ۔ محفلین سے مرحومین کے لئے مغفرت اور متعلقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی درخواست ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومین پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 

اوشو

لائبریرین
اناللہ و انا الیہ راجعون
اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین
 

عمراعظم

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے ۔آمین
 

ماہا عطا

محفلین
images

كُلُّ نَفْسٍ ذَاۗىِٕقَةُ الْمَوْتِ ۭ وَاِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۭ وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ۔سورۃ آلِ عمران 185
ترجمہ:۔ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیئے جاؤ گے، پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے بیشک وہ کامیاب ہو گیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کی جنس ہے ۔
تشریح:۔ اس آیت میں ایک تو اس اٹل حقیقت کا بیان ہے کہ موت سے مفر نہیں۔ دوسرا یہ کہ دنیا میں جس نے اچھا یا برا جو کچھ کیا اس کو اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، تیسرا کامیابی کا معیار بتایا گیا کہ کامیاب اصل میں وہ ہے جس نے دنیا میں رہ کر اپنے رب کو راضی کر لیا جس کے نتیجے میں جہنم سے دور اور جنت میں داخل کر دیا گیا، چوتھا یہ کہ دنیا کی زندگی سامان فریب ہے، جو اس سے دامن بچا کر نکل گیا، وہ خوش نصیب ہے اور جو اس کے فریب میں پھنس گیا وہ ناکام اور نامراد ہے۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، اسکی ہر چھوٹی بڑی نیکی کو اسکے درجات بلند کرنے کا وسیلہ بنائے، اسکی قبر کشادہ فرمائے، جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنائے، اور قبر تا حشر کے سفر کو آسان فرمائے، اور اسکے لواحقین کو ، اسکے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین، ثمہ آمین۔​
 
دوستو
السلام علیکم
جیسا کہ بھاءی علم اللہ نے آپ سبھی کو مطلع کیا ہے ،
ایک انتہاءی افسوس ناک اطلاع یہ ہے کہ میرے بڑے بھاءی جمال احمد صاحب کا آج ممبءی میں انتقال ہو گیا ،
میں فوری طور پر پر ممبءی کے لیے روانہ ہو رہا ہوں ،دعا کریں کہ اللہ تعالی ان کے ساتھ در گذر کا معاملہ کرے اور مرحوم کوجنت میں اعلی مقام عطا کرے ۔ آمیں ،

آپ سبھی ساتھیوں سے دعا ء مغفرت کی درخواست ہے،

شکریہ

 
اردو محفل کے ایک بہت محترم رکن اشرف علی بستوی کے بڑے بھائی قضاِ الہیٰ سے وفات پا گئے ہیں
انا للہ و انا الیہ راجعون
احباب سے درخواست ہے کہ ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کریں
 

مہ جبین

محفلین
انا للہ ونا الیہ راجعون
اللہ کریم انکی بخشش و مغفرت فرماکر انکے درجات کو بلند فرمائے اور انکے لواحقین کو انکے لئے صدقہء جاریہ بنائے آمین
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور سب لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین
 

یوسف-2

محفلین
اناللہ و انا الیہ راجعون​
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے​
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرماتے بلند درجات سے نوازے ۔
اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top