ام المومنین عائشہ صدیقہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
سلام اے خانہ آرائے رسول دو جہاں تجھ پر
سلام اے جلوہ افروز حریم جاوداں تجھ پر

ابد تک مل گئی تجھ کو سیادت صنف نسواں کی
کہ جنت میں بھی تو ہو گی حرم ، محبوب یزداں کی

فلاح و خیر کی ، رشد و ہدایت کی ، امیں تو ہے
دلیل اس کی یہی کافی ہے ، ام المومنین تو ہے

کلام اللہ کی رو سے ہےصدیقہ لقب تیرا
فقط فرشی نہیں ، عرشی بھی کرتے ہیں ادب تیرا

تیری پاکیزگی پر نطق فطرت نے شہادت دی
تجھے عظمت عطا کی ، عافیت بخشی، فضیلت دی

اگر تیری سحر پر در رِدا پر داغ آ جاتا
خدا کا انتخابی فیصلہ مدتوش کہلاتا

لب الہام سے پایا حمیرا کا لقب تو نے
زبان حق سے انعام جلیلہ پائے ہیں تو نے

خدائے لم یزل کا بارہا تجھ کو سلام آیا
مبارک ہیں وہ لب جن پر ادب سے تیرا نام آیا

تیرا جوہر تھا حق گوئی ، تیرا شیوہ تھا حق بینی
تیری فطرت حیا پرور، تیری خو صبر آگینی

تیرا ہر اجتہاد افضل، تیری ہر بات تابندہ
تیری سیرت ہے قدوسی تیری توقیر پائندہ

شرف تیرے ڈوپٹے نے یہ جنگ بدر میں پایا
اسے پرچم بنا کر صادق مخبر نے لہرایا

بنات ملت بیضا نے سیکھا علم دین تجھ سے
خدا راضی تھا، اور راضی تھے ختم المرسلین تجھ سے

تیرا حجرہ امین خاص ہے ذات رسالت کا
بساط ارض پر ٹکڑا یہی ہے باغ جنت کا

اسی حجرے میں اکثر وحی اتری فخر عالم پر
تیرا حجرہ نہیں ، احساں ہے تاریخ آدمیت پر

اسی میں رحمت اللعالمین رہتے تھے ، رہتے ہیں
یہی حجرہ ہے ، جس کو گنبد خضرا بھہی کہتے ہیں

یہیں سے حشر کے دن سرور کونین اٹھیں گے
مگر تنہا نہیں اٹھیں گے ، مع شیخین اٹھیں گے

وہی شیخین جن سے ارتقائے دین اکرام ہے
کہ ایک صدیق اکبر ہے تو ایک فاروق اعظم ہے

شفاعت کی اسی رحمت کدے سے ابتدا ہو گی
اسی پر امتوں کی مغفرت کی انتہا ہو گی

تکلف برطرف ، ملت کی سچی محسنہ تو ہے
ہمیشہ حق پر جو قائم رہی ، وہ مومنہ تو ہے

ادب آموز انساں تھا ، ہر انداز میںہ تیرا
مسلم تھا صحابہ میں بھی فہم و فکر دیں تیرا

تیری فکر رسا شرعی مسائل میں مسلم تھی
نہ استنباط میں کم تھی ، نہ استخراج میں کم تھی

کسے معلوم تو نے مبداء فطرت سے کیا پایا
نگاہ پاک ، قلب مطمئن ، ذہن رسا پایا

تیری عظمت کا اندازہ یہ دنیا کر نہیں سکتی
کہ ادراک حقیقت عقل تنہا کر نہیں سکتی

چمن ہے دیں کا قائم تو رنگ و بو بھی باقی ہے
کتاب اللہ جب تک ہے جہاں میں ، تو بھی باقی ہے

تیری قبر منور پر سلام آثار قدرت کے
تیری روح مقدس پر درود انوار جنت کے

(مضطر گجراتی)
---------------------------------------
وسلام
 
عندلیب

محفلین
سیدۃ النساء کا لقب تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دیا گیا ہے۔ یہ لقب بخاری اور مسلم میں فضائل حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے باب میں ملے گا۔
 
طالوت

محفلین
یہ شاعری کا زمرہ ہے ۔۔ یہاں اس قسم کی بحث ممنوع ہے ۔۔
حجرت ابو موسٰی اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا "مردوں میں بہت کامل گزرے ہیں ، لیکن عورتوں میں دو ہی کامل گزری ہیں ، مریم بنت عمران اور آسیہ امراۃ فرعون۔۔ اور عائشہ کو تمام عورتوں پر اسی طرح فضیلت حاصل ہے جس طرح ثرید کو تمام کھانوں پر ۔۔ (بخاری ۔۔ مسلم ۔۔ نسائی(
اس مرتبے کے لحاظ سے میرا خیال ہے سید النساء بھی کہا جا سکتا ہے ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
ممکن ہے بخاری کی روایت میں کوئی کمزوری ہو ورنہ عقل تسلیم نہیں کرتی کہ تمام عورتوں پر فضیلت کسی کو حاصل ہو اور سیدہ النساء کا لقب کسی اور کا ہو ۔۔ بہرحال اس پر بحث روایتوں کے فن سے آشنا افراد ہی کر سکتے ہیں ، مجھے میری عقل جو کچھ بتاتی ہے وہ میں نے بیان کر دیا ۔۔
وسلام
 
محمد وارث

لائبریرین
طالوت صاحب، آپ نے درست کہا کہ شاعری کے زمرے میں مذہبی بحث کی اجازت نہیں ہے، لیکن:

- چونکہ آپ کی نیت ہی 'سیدہ النساء' کے لقب پر بحث کرنے کی تھی اس لیے آپ نے جان بوجھ کر عنوان میں یہ لفظ ڈالا جیسا کہ آپ کے آخری مراسلے سے ظاہر ہے۔

لہذا

یا تو عنوان میں یہ الفاظ خود حذف کر دیں وگرنہ اس پر بحث لازم ہے اور اس صورت میں میں مجبور ہو جاؤنگا کہ اس تھریڈ کو یہاں سے نکال کر آپ کے کسی پسندیدہ زمرے میں پھینک دوں۔

والسلام
 
طالوت بھائی ! بخاری کی روایت کی کمزوری تسلیم
امام بخاری کی عقل کی کمزوری بھی تسلیم
اسی طرح آپ کے خیال کی کمزوری کو بھی تسلیم کر لیا جائے تو کیا قباحت ہے؟؟ ;)
میرا خیال ہے سید النساء بھی کہا جا سکتا ہے ۔۔
 
طالوت

محفلین
طالوت صاحب، آپ نے درست کہا کہ شاعری کے زمرے میں مذہبی بحث کی اجازت نہیں ہے، لیکن:

- چونکہ آپ کی نیت ہی 'سیدہ النساء' کے لقب پر بحث کرنے کی تھی اس لیے آپ نے جان بوجھ کر عنوان میں یہ لفظ ڈالا جیسا کہ آپ کے آخری مراسلے سے ظاہر ہے۔

لہذا

یا تو عنوان میں یہ الفاظ خود حذف کر دیں وگرنہ اس پر بحث لازم ہے اور اس صورت میں میں مجبور ہو جاؤنگا کہ اس تھریڈ کو یہاں سے نکال کر آپ کے کسی پسندیدہ زمرے میں پھینک دوں۔

والسلام

میری نیت تو اللہ بہتر جانتا ہے ۔۔ رہی بات بحث کی تو اگر میرا یہ ارادہ ہوتا تو محفل میں کئی ایک زمرے اس کام کے لیے موجود ہیں اور مجھے اتنا عرصہ ہو گیا ہے کہ میں سمجھ سکوں کہ کس کام کے لیے کہاں مراسلہ کرنا ہے آخری مراسلہ عندلیب کے اعتراض کا جواب ہے اور رہی اس کے عنوان کی بات تو مجھے یہ تحریر بنا عنوان کے ملی ہے سو میں نے اس اپنی پسند کا عنوان دے دیا اور بس !۔۔ لہذا میں اس بات کا پابند ہرگز نہیں کہ افراد کی مرضی کے تابع ہو جاؤں ۔۔ آپ اسے کہیں پھیکنا چاہتے ہیں تو ضرور ، مجھے کوئی اعتراض نہیں
ماسوائے اس کہ کہ آمیں اسے خود پر آپ احباب کی زبردستی سمجھوں گا ۔۔
(اس موضوع پر مزید کسی گفتگو کے لیے معذرت(
وسلام
 
طالوت

محفلین
اگر گراں نہ گزرے اور مناسب سمجھیں تو غیر ضروری مراسلوں کو حذف کر کے دھاگے کو مقفل کر دیں ۔۔
وسلام
 
علی ذاکر

محفلین
یہ شاعری کا زمرہ ہے ۔۔ یہاں اس قسم کی بحث ممنوع ہے ۔۔
حجرت ابو موسٰی اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا "مردوں میں بہت کامل گزرے ہیں ، لیکن عورتوں میں دو ہی کامل گزری ہیں ، مریم بنت عمران اور آسیہ امراۃ فرعون۔۔ اور عائشہ کو تمام عورتوں پر اسی طرح فضیلت حاصل ہے جس طرح ثرید کو تمام کھانوں پر ۔۔ (بخاری ۔۔ مسلم ۔۔ نسائی(
اس مرتبے کے لحاظ سے میرا خیال ہے سید النساء بھی کہا جا سکتا ہے ۔۔
وسلام

ممکن ہے بخاری کی روایت میں کوئی کمزوری ہو ورنہ عقل تسلیم نہیں کرتی کہ تمام عورتوں پر فضیلت کسی کو حاصل ہو اور سیدہ النساء کا لقب کسی اور کا ہو ۔۔ بہرحال اس پر بحث روایتوں کے فن سے آشنا افراد ہی کر سکتے ہیں ، مجھے میری عقل جو کچھ بتاتی ہے وہ میں نے بیان کر دیا ۔۔
وسلام

متفق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مع السلام
 
محمد وارث

لائبریرین
جی بہت بہتر!

اور ان قارئین سے معذرت جو کلام کی پسندیدگی کا اظہار پوسٹ کر کے کرنا چاہتے تھے لیکن بہرحال وہ شکریہ تو ادا کر ہی سکتے ہیں طالوت صاحب کا اس مدحت کیلیے!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top