مبارکباد امین بھیا کے 3000 پیغامات !

عندلیب

محفلین
اب گلاب جامن :) :)

middlegulabjamanL.jpg

gulab-jaman1-300x225.jpg

gulab-jaman.jpg

gulab_jamun.jpg

651.jpg

gulab+jamun.jpg

pakistanidelights150.jpg
یہ گلاب جامن دیکھ کر ہمارے منہ میں پانی آگیا تھا ۔ابھی پاکستانی مٹھائی کی دکان (سیال کوٹ) سے گلاب جامن منگوائے پر ہمیں کچھ خاص نہیں لگے
اس سے اچھے تو بنگلہ دیشی (بنگالی) گلاب جامن ہوتے ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
یہاں بھی بنگالی مٹھائی کو اچھا سمجھا جاتا ہے اور ہوتی بھی ہے :)
کراچی کے مشہور مٹھائی والے بنگالی نژاد ہیں۔ مثلاً بھاشانی سویٹس، ڈھاکہ سویٹس وغیرہ۔۔۔
 
اچھا تو مبارکباد بھی دینا ہوتا ہے؟ ایک تو ہماری حیثیت خطرے میں پڑتی جا رہی ہے، لوگ اتنی تیزی سے پیغامات کی تعداد بڑھائے لپکے چلے آ ہے ہیں ہماری طرف۔ اور کیا عجب جو وہ شمشاد بھائی کی طرف لپک رہے ہوں اور ہمیں خوش فہمی ہو کہ ہدف ہم ہیں۔ بہر کیف بوجھل دل سے ہی سہی، تین ہزاری ہونا بے حد مبارک ہو ایسے جیسے انّا ہزاری ہونا۔ :)

کل ایک کارٹون دیکھا جس میں ایک ٹھیلے والے پر ایک پولیس والا لاٹھی برسا رہا تھا اور وہ ٹھیلے والا چیخ رہا تھا کہ صاحب آپ سے پڑھنے میں غلطی ہو گئی ہے ایک دفعہ پھر سے پڑھ لیں۔ ہم نے بھی ٹھیلے کا بورڈ دیکھا تو "انڈا" لکھا ہوا تھا۔ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے بھئی مسکرانے کا مقصد یہ تھا کہ ہماری بہن کے ہی تو ہیں یہ سارے پیٹسا۔۔۔ ۔کھائیے جتنا کھانا ہے :) بس کھا کھا کر پھٹ نہ جائیے گا :LOL:

یہ تو آپ لوگ بتائیں کہ ہمارے پیغامات میں سے اپ لوگوں کو کونسے پیغامات اچھے لگے :)
اللہ نا کرے:praying:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
آئس کریم کب آئے گی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:confused2:

گلاب جامن دیکھ کر یاد آیا ۔پرسوں کی بات ہے شاید، ایک گلاب جامن لیا تو اس کے پورے پانچ ٹکڑے کرکے ایک ٹکڑا خود کھایا اور باقی چار اور دوسروں کو دیئے حالانکہ گلاب جامن مجھے اتنے زیادہ پسند ہیں ۔کم از کم ڈھائی تین تو کھا ہی لیتی ہوں ۔
 
محمد امین

لائبریرین
میرے منہ میں پانی آگیا گلاب جامن دیکھ کر
صبح ہر حال میں کھانے ہیں میرے کو

کھالینا کھالینا :) :)
اچھا تو مبارکباد بھی دینا ہوتا ہے؟ ایک تو ہماری حیثیت خطرے میں پڑتی جا رہی ہے، لوگ اتنی تیزی سے پیغامات کی تعداد بڑھائے لپکے چلے آ ہے ہیں ہماری طرف۔ اور کیا عجب جو وہ شمشاد بھائی کی طرف لپک رہے ہوں اور ہمیں خوش فہمی ہو کہ ہدف ہم ہیں۔ بہر کیف بوجھل دل سے ہی سہی، تین ہزاری ہونا بے حد مبارک ہو ایسے جیسے انّا ہزاری ہونا۔ :)

کل ایک کارٹون دیکھا جس میں ایک ٹھیلے والے پر ایک پولیس والا لاٹھی برسا رہا تھا اور وہ ٹھیلے والا چیخ رہا تھا کہ صاحب آپ سے پڑھنے میں غلطی ہو گئی ہے ایک دفعہ پھر سے پڑھ لیں۔ ہم نے بھی ٹھیلے کا بورڈ دیکھا تو "انڈا" لکھا ہوا تھا۔ :)

شکریہ :) ۔۔۔ ویسے "انڈا" ہمارا اسکول میں نک نیم (یا چھیڑ) تھا۔۔۔۔:cautious:

آئس کریم کب آئے گی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:confused2:

گلاب جامن دیکھ کر یاد آیا ۔پرسوں کی بات ہے شاید، ایک گلاب جامن لیا تو اس کے پورے پانچ ٹکڑے کرکے ایک ٹکڑا خود کھایا اور باقی چار اور دوسروں کو دیئے حالانکہ گلاب جامن مجھے اتنے زیادہ پسند ہیں ۔کم از کم ڈھائی تین تو کھا ہی لیتی ہوں ۔

میں بھی ایک ساتھ بہت ساری کھاتا ہوں :) آئسکریم تم لے آؤ نا پیسے ہم سے لے لو۔۔۔
 
عندلیب

محفلین
اچھا :) آپ کو کیا پسند ہے کھانے میں اسکی تصویر لگا دیتے ہیں :) ۔۔۔ ڈانٹ ہم سن لیں گے آپ کی جگہ ؛)
ہمیں کوئی خاص چیز پسند نہیں ہے کھانے میں یہ تصویریں دیکھ کر کھانے کا من کیا بس ، روز ایک فرمائش ہو رہی ہے کبھی گلاب جامن تو کبھی پیزا تو کبھی کیک اب ایسا کرتے ہوئے ہم اچھے لگتے ہیں کیا۔۔؟:)
 
بالکل اچھے لگتے ہیں :) :) ۔۔۔ فرمائش کی کوئی عمر تھوڑی ہے اپیا :) ۔۔۔ اعتدال میں انسان سب کچھ کھائے :)
 
محمد امین

لائبریرین
سچ کہا آپ نے ہر عمر میں خود کو جوان رکھنا چاہیے ۔۔

ہمیں گلاب جامن کھانے کا اتنا شوق ہے کہ بس۔۔۔ اتنا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔۔ جب ہمیں پہلی تنخواہ ملی تھی تو اس کے بعد ہم نے خوب ساری گلاب جامن کھائی :) :) :)
 
عندلیب

محفلین
ہمیں گلاب جامن کھانے کا اتنا شوق ہے کہ بس۔۔۔ اتنا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔۔ جب ہمیں پہلی تنخواہ ملی تھی تو اس کے بعد ہم نے خوب ساری گلاب جامن کھائی :) :) :)
آپ کا شوق دیکھ کر ہمیں بھی پھر سے گلاب جامن کھانے کا شوق پیدا ہورہا ہے۔:)
 
محمد امین

لائبریرین
انشاءاللہ بچے بڑے بھی ہونگے اور آپ نانی دادی بلکہ پر نانی پر دادی بھی بنیں گی :) گلاب جامن کھانے میں بھلا کونسا نقصان ہے؟؟
 
Top