امیر المومنین سیدنا علی حیدر

الف نظامی

لائبریرین
بابِ دارالحکمت و گنجینہ ذوقِ وفا
کون تھا پروردہ آغوشِ ختم الانبیاء

ماہرِ علم حدیث و عالم ام الکتاب
کون تھا جس کو پیمبر نے پکارا، بوتراب

کون تھا رمز آشنا نکتہ شناسِ معرفت
کون فی الدنیا اَنی تھا اور اَنی فی الاخرت

کون تھا پروانہِ شمع حقیقتِ؟ کون تھا
کون تھا دیوانہِ فخرِ رسالت کون تھا

کون تھا پردہ کشائے زندگیِ مستعار
کون تھا وہ تیغ زن جو موت کو کرتا تھا پیار

کون تھا خیبر کے میداں میں رہا جو محترم
کون تھا جنگِ احد میں جو رہا ثابت قدم

کون تھا وہ جنگِ خندق میں ہوا جو سرفراز
کون تھا تیغوں کے سائے میں پڑھی جس نے نماز

منبعِ جود و سخا ، سرچشمہ لطف و عطا
کون تھا کرّار جس کو خود پیمبر نے کہا

کون تھا جس کو لسانِ صدق قرآں نے کہا
کون تھا ہاروں جسے محبوبِ یزداں نے کہا

بندہِ قدسی صفت ، شیرِخدا ، نفسِ نبی
وہ علی تھا ، مصدر اوصاف، معراجِ خودی​
 
مدیر کی آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کون تھا جس کو لسانِ صدق قرآں نے کہا
کون تھا ہاروں جسے محبوبِ یزداں نے کہا

بندہِ قدسی صفت ، شیرِخدا ، نفسِ نبی
وہ علی تھا ، مصدر اوصاف، معراجِ خودی
سبحان اللہ
سبحان اللہ
جزاک اللہ
آج اس ہستی کا یومِ ولادت ہے جو یتیم بچوں سے کہا کرتے تھے کہ اگر کوئی تمہیں یتیم کہے تو کہہ دینا کہ میرے بابا کا نام علیؑ ابنِ طالبؑ ہے۔۔۔۔
 
بابِ دارالحکمت و گنجینہ ذوقِ وفا
کون تھا پروردہ آغوشِ ختم الانبیاء
سبحان اللہ کہوں یا واہ واہ سے جھوم اٹھو ں۔۔ ماشاءاللہ مطلع تا مقطع الفاظ کے تار میں معانی و مفاہیم کے موتی پڑوئے ہیں۔ سلامت رہیں۔
 
Top