امیج اپلوڈ موڈ

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو السلام علیکم،

میں نے تجرباتی طور پر اس فورم میں ایک امیج اپلوڈ موڈ انسٹال کیا ہے۔ فی الحال اس کا استعمال ممبران کے مخصوص گروپس تک محدود ہے۔ اس فورم کے تمام ناظمین اور لائبریری ٹیم کے ممبران اس سہولت کو استعمال کرنے کے مجاز ہیں۔ آپ کو پوسٹ پیج پر تصویر اپلوڈ کریں کے نام سے ایک ربط نظر آئے گا جس پر کلک کرنے سے آپ کو امیج اپلوڈ‌ ڈائیلاگ نظر آئے گا۔ آپ اسے استعمال کریں اور اپنی آراء سے آگاہ کریں۔

باقی دوست بھی فکر نہ کریں۔ میں وقت ملتے ہی باقیوں کے لیے بھی پیغامات میں تصاویر شامل کرنے کی بہتر سہولت فراہم کر دوں گا۔

یہاں میں ایک تصویر اپلوڈ کر رہا ہوں جو ڈاکٹر افتخار راجہ نے کسی زمانے میں اپنے پیغام میں شامل کرنے کی کوشش کی تھی۔

3_499stuntgonebad_1.jpg
 

زیک

مسافر
25_IMG_0543_1.jpg


نبیل: کیا یہ ممکن ہے کہ تصویر اپلوڈ کرنے کے لئے جو ونڈو کھلتی ہے اس میں لکھا ہو کہ فائل کا کیا سائز ہو سکتا ہے؟ دوسرے یہ اردوویب پر رہتی ہے لہذا ڈسک سپیس کا مسئلہ ہو سکتا ہے اگر بہت سے لوگ اسے استعمال کریں۔ فی‌الحال تو کوئی مسئلہ نہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تصویر کو چھوٹا کرنے کے لئے کونسی لائبریری استعمال کرتا ہے؟ اس کے مطابق کچھ adjustments اور finetuning کی جا سکتی ہے۔
 
یہ تو زبردست کام ہو گیا ہے اب تو تصویروں کا ڈھیر لگ جائے گا :lol: اور محفل کچھ زیادہ ہی پررونق ہو جائے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں یہ وضاحت کرنا بھول گیا تھا کہ امیج اپلوڈنگ کی سہولت بنیادی طور پر تحقیقی اور تعلیمی مواد شامل کرنے کے لیے مہیا کی گئی ہے۔ اسی لیے اس کا استعمال بھی محدود رکھا گیا ہے۔

اسکے علاوہ اور کئی موڈ ہیں جن کے ذریعے فورم پر رہتے ہوئی ہی بیرونی امیج ہوسٹس پر امیج ہوسٹ‌ کرکے ان کا ربط پیغام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ میں یہ موڈ جلد انسٹال کر دوں گا۔

زکریا، یہ موڈ پی ایچ پی کی GD لائبریری استعمال کرتا ہے۔
 

رضوان

محفلین
اچھے ہوا وضاحت کردی ورنہ محب تو ڈھیر لگادیتا۔
شکریہ نبیل ابھی بھی کئی کتب میں دی گئی تصاویر کے لیے مسئلہ درپیش تھا اب یہ سہولت آگے چل کر ہمارے لیے خاصی مفید ثابت ہوگی۔
 
Top