امیجز کی پ-ڈ-ف فائل ، سیکنڈوں میں

باذوق

محفلین
السلام علیکم۔

ویسے تو پ-ڈ-ف فائل بنانے کے بہت سے مفت سافٹ وئرز ہیں جیسے ۔۔۔ PDFCreator ، PrimoPDF وغیرہ۔
لیکن اس قسم کے تمام سافٹ وئر آپ کے کمپیوٹر میں ایک ورچوئل پرنٹر کو شامل کر دیتے ہیں جس کے ذریعے ہی پ-ڈ-ف فائل تخلیق جا سکتی ہے۔
لیکن JPEG to PDF ایک ایسا مختصر اور متاثر کن فری وئر ہے جو سیکنڈوں میں آپ کے کمپیوٹر کے کسی فولڈر میں موجود تمام jpg فائلوں کو ایک پ-ڈ-ف فائل کی شکل دے دیتا ہے۔

خصوصیات :
انتہائی تیز رفتار۔ تقریباً 150 jpg امیج فائلوں کی پ-ڈ-ف بنانے کے لیے صرف 5 سیکنڈ لیتا ہے۔
پ-ڈ-ف فائل کے صفحات کا سائز منتخب کیا جا سکتا ہے اور اطراف کے مارجن بھی دئے جا سکتے ہیں۔
وقتِ واحد میں تمام امیج فائلوں کی الگ الگ پ-ڈ-ف فائل بنائی جا سکتی ہے یا چاہیں تو ان تمام امیجز کی صرف ایک پ-ڈ-ف فائل۔
ونڈوز کے تمام ورژن سے اس فری وئر کی مطابقت ہے۔
exe فائل کا سائز صرف 248 کلو بائٹس۔
امیج فائلوں کے drag & drop کی سہولت۔

کمی / خامی :
امیج فائلوں کی ترتیب ونڈوز ایکسپلورر میں موجود فائلوں کی ترتیب کے مطابق ہوتی ہے۔ لہذا امیج فائلوں کا ترتیب میں ہونے کے لئے ان کا نمبروار ہونا ضروری ہے۔ یعنی اس فری وئر میں امیج فائلوں کی ترتیب کو اپنی مرضی کے مطابق سیٹ نہیں کیا جا سکتا۔
امیج فائلوں کے صرف درج ذیل فارمیٹ قبول ہیں :
JPEG/JFIF , JPEG2000 (.J2K and .JP2) , BMP, GIF, PNG

فری وئر کا نام : JPEG to PDF
ایگزی فائل سائز : 248 ک-ب
ڈاؤن لوڈ زپ فائل سائز : 87 ک-ب
ڈاؤن لوڈ زپ فائل نام : JPEGtoPDF.zip

ڈاؤن لوڈ ربط : یہاں
فری وئر کا راست ربط : یہاں
 

عمار عاصی

محفلین
امیج فائلوں کے صرف درج ذیل فارمیٹ قبول ہیں :
JPEG/JFIF , JPEG2000 (.J2K and .JP2) , BMP, GIF, PNG

jpg فارمیٹ کے لیے تو یہ سافٹوئیر ٹھیک کام کرتا ہے لیکن gif کے لیے نہیں۔ اگر ایک سے زیادہ gif فائیلز کی پی ڈی ایف بنانا چاہیں تو تمام پی ڈی ایف صفحات پر صرف پہلی والی gif فائل ہی نظر آتی ہے۔
 
Top