امن کے منافی سرگرمیوں پردکھ اورافسوس ہے،طالبان اورحکومتی کمیٹی کامشترکہ اعلامیہ

امن کے منافی سرگرمیوں پردکھ اورافسوس ہے،طالبان اورحکومتی کمیٹی کامشترکہ اعلامیہ
اسلام آباد…طالبان اورحکومتی کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن کے منافی سرگرمیوں پردکھ اورافسوس ہے،امن وامان کے منافی اقدامات سے امن کوششوں پر منفی اثر پڑے گا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق امن کے خلاف کارروائیوں سے مذاکرات جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا، حکومتی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان فوری طور پر امن کے منافی کارروائیاں بندکریں، کارروائیاں بند کی جائیں تو ان پر موٴثر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔ حکومتی کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ خلافِ امن کارروائیوں کے خاتمے کے بعد اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی پیش رفت ہوگی جبکہ طالبان کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت بھی ایسی کوئی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کرے جس سے اشتعال پھیلے، پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی طرف سے طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=137801
 
پاکستان کے عوام نے یہ ملک جمہوری عمل کے ذریعے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور ملک میں جمہوری نظام کے حصول و بحالی کے لئے ایک طویل جدوجہد کی ہے، مسائل کا حل جمہوری طریقے سے بات چیت میں مضمر ہے۔طاقت مسائل کا حل نہ ہے بلکہ مزید مسائل کو جنم دیتا ہے۔ طالبان کو مذاکرات کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئیے اور قومی دہارے میں آ کرجمہوری طریقےکے مطابق بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لئے پر امن جدوجہد کرنی چاہئیے.

.................................................................

مذاکرات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی

https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top