امریکی صدر بارک اوباماکارؤف صدیقی کو خراج تحسین

obama_lpic-2809.jpg


امریکی صدر بارک اوباما نے اسلامی تاریخ سے متعلق کتاب تاریخ بیت اللہ مرتب کرنے پر سندھ کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت رؤف صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا ہےاور کتاب کو اپنے لئے ایک بہترین تحفہ قرار دیا ہے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس واشنگٹن سے اپنے دستخط سے جاری خط میں کہا کہ اس وقت دنیا کو جو نئے اور پیچیدہ چیلنجز درپیش ہیں ان کا دونوں ممالک مل کر مقابلہ کرسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے امریکی صدر بارک حسین اوباما کا کتاب تاریخ بیت اللہ کی پسندیدگی پر شکریہ ادا کیا ۔

ماخذ : اے آر وائی نیوز
http://www.thearynews.com/urdusite/newsdetail1.asp?nid=38818
 
اردن کے وزیراعظم نادر الذہبیی نے تاریخ بیت اللہ کے موضوع پرکتاب لکھنے پرسندھ کے صوبائی وزیرصنعت وتجارت روٴف صدیقی کوایک خط کے ذریعے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بیت اللہ جیسے اہم موضوع پر کتاب لکھنا ایک اہم کاوش ہے جو مسلم امہ کے لیے مشعل راہ ہے، وزیراعظم اردن نادر الذہبیی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ روٴف صدیقی کو اپنی رحمتوں سے نوازے۔ علاوہ ازیں کراچی میں متعین اردن کے قونصل جنرل فرخ قیصر نے روٴف صدیقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کی، روٴف صدیقی نے ان کی آمد پرخیرمقدم کیا اوروزیراعظم اردن کا شکریہ اداکیا۔

ماخذ
 
Top