امریکی شہر جہاں پانچ بار اذان گونجتی ہے!

ربیع م

محفلین
بہت خوب لگے رہو فاتح

بلکہ پرائمری اسکول کے بچوں کی طرح اکسانا بچکانہ پن ہے، مثلاً ہاں ہاں ہے جرات تو بتاٖؤ، بزدل ہو نا اس لیے نہیں بول رہے، وغیرہ وغیرہ ھاھاھاھاھا ایسے:

ویسے اگر محض اتنی سی بات پر آپ جوش میں آجاتے ہیں تو کیا کہا جاسکتا ہے ، کیا مجھے دکھا سکتے ہو کہ میں نے تمہیں بزدلی کا طعنہ دیا ہو؟یا اس انداز میں اکسایا ہو ؟ دلیل سے بات کیجئے گا

محض ہمدردی سمیٹنے کی کوشش مت کیجئے

اور غصے میں آنا اچھی بات نہیں ۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

باباجی

محفلین
ویسے ہمیں بحث کرنے کی ضرورت ہی نہیں ۔۔۔ وہاں بنگلہ دیشی اور شامی مسلمان اکثریت میں ہیں وہ جانیں ان کا کام جانے
ہم پاکستانی ایویں اس بات کو لے کر بحث کر رہے ہیں
نظریاتی اختلاف کو ہم ہمیشہ ذاتی اختلاف کی طرف لے جاتے ہیں ۔۔۔
اب اس شہر میں مسلم اکثریت ہوگئی ۔۔۔ کیسے ہوگئی ؟؟؟ مسلمان زمین سے تو اگے نہیں ہوں گے ظاہر ہے ویزہ لے کر طویل عرصہ سے آباد ہوں گے
تو یہ کوئی اتنی غیر معمولی بات نہیں ہے
اسے بطور انفارمیشن ڈسکس کریں ایک دوسرے کی سوچ یا رائے کو وجہ ذاتی اختلاف نہ بنائیں :)
 

ظفری

لائبریرین
ایک عام امریکی، یوروپین، چینی وغیرہ کی نظر سے دیکھو اسے اس بات سے کیا لینا دینا کہ اصل اسلام کیا ہے اور مسلمان اس پر عمل کرتے ہیں یا نہیں وہ تو یہی دیکھے گا کہ مسلمان لوگ یا ملک کیا کرتے ہیں۔

بلکل صحیح کہا ۔۔۔۔۔ مگر پھر صرف مجموعی طورپر مسلمانوں اور ان کے طرزِ عمل کو دیکھنا چاہیئے۔ اگر کوئی اسلام کی بنیادی اخلاقی تعلیم کو نظرانداز کرکے اپنی جاہلت ، کم علمی اور نفسیاتی پہلو سے کوئی غیر اخلاقی یا غیر انسانی عمل کر گذرتا ہے ۔تو صرف اس کو ہی نشانہ بنانا چاہیئے ۔ پورا مذہب کیوں تنقید کا نشانہ بن جاتا ہے ۔ اس ضمن میں نے کہا تھا جس پر آپ نے اعتراض اٹھایا کہ " If you need to know the Islam , go to the Islam , Not to the muslims"
۔"مگر جب آپ مسلمانوں کو ان کی جاہلت کی بنا ء پر تنقید کا نشانہ بنا رہےہیں تو مسلمان تک ہی محدود رہیں ۔ اور میں سمجھتا ہوں ہروہ مسلمان جو اپنے مذہب کے بارے میں جانتا ہے ۔وہ ایسے ہر عمل کی مخالفت کرے گا ۔ جو وحشت اور بربریت پر مبنی ہوگا ۔ خوا ہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں رونما ہوا ہو ۔ اور مسلمانوں کو اس پر آواز اٹھا کراجتماعی طور پر اس بربریت اور ظلم کی مخالفت بھی کرنی چاہیئے ۔اور ہم دیکھ رہے ہیں مسلمان کمیونٹیز اس سلسلے میں اقدام بھی کررہیں ہیں ۔ امریکہ سمیت دیگر ملکوں میں ریلیز بھی نکالی گئیں ہیں ۔ کیونکہ ایک سادہ مسلمان یہ بات بخوبی جانتا ہے کہ " اگر کسی نے کسی کو ناحق قتل کردیا تو اس نے ساری انسانیت کو قتل کردیا اور جس نے ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔" یہ قرآن کا پیغام ہے ۔اس پیغام کے برعکس کوئی مسلمان غیر انسانی کام کرتا ہے تو کیا کہا جا سکتا ہے ۔
 
مجھے لگ رہا ہے جس تیزی سے امریکہ میں لوگ مسلمان ہورہے ہیں جلدہی امریکہ کے گلی کوچہ میں اذان گونجے گی۔
اگر ٹرمپ نے داخلہ نہ بند کیا تو
 

زیک

مسافر
ہیں واقعی؟
کیا سورس ہے؟ میرے مطابق تو کافی عورتیں مسلمان ہورہی ہیں
مسلمان گوریوں سے بہت مرعوب ہیں اس لئے ہر گوری کے اسلام قبول کرنے پر سوشل میڈیا پر خبریں لگاتے ہیں۔

امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس کی وجہ امیگریشن، مسلمانوں کی کم اوسط عمر اور بچوں کی کچھ زیادہ تعداد ہے۔ اسلام قبول کرنا بڑا فیکٹر نہیں ہے
 
Top