مبارکباد امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا عید الاضحیٰ کے موقع پر پیغام

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


اسلام آباد (۱۴ اکتوبر ۲۰۱۳ء) ۔۔۔صدر اوبامہ اور امریکی عوام کی طرف سے میں پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمانوں کے لئے عید الاضحٰی کے اس مبارک موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ میں اُن ہزاروں امریکی مسلمانوں سمیت تقریباً تیس لاکھ عازمین حج کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے خدا کے فضل وکرم سے اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کی۔ مسلمانوں کا یہ عظیم اور پر امن اجتماع نسل ، طبقات اور ثقافتی تفریق سے بالاتر ہوکر عالمی برادری کی حقیقی نمائندگی کرتا ہے۔
عازمین حج مذہب کے اس طاقت ور کردار کی یاددہانی کراتا ہے جو افراد اور اقوام کی زندگیوں کو اعلیٰ و ارفع مقام پر لے جاتاہے۔
ایک ایسے موقع پر جب مسلمان حج کے دوران آشکار جذبہ قربانی ،رحم دلی اور بھائی چارے سے سرشار ہوتے ہیں، میں پاکستان کے عوام کے لئے امن واآشتی اور ہمت کی دعا کرتا ہوں۔


عید مبارک !

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top