امریکی خون ریزیاں

دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کے دعویدار امریکہ کی ابتدائی تاریخ سیاہ فام افریقی اور مقامی باشندوں کے خون سے لکھی گئی ۔۔۔ڈیڑھ سو سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آج بھی دنیا بھر میں بہنے والے زیادہ تر خون کا ذمہ دار امریکہ ہی ہے۔۔۔ دنیا کا شاید ہی کوئی خطہ ایسا ہو کہ جہاں امریکی خونریزی کی مثالیں موجود نہ ہوں۔ امریکہ میں یورپ کے جرائم پیشہ افراد کو بسایا گیا اور شاید یہی وجہ ہے کہ آنے والے دور میں زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے باوجود امریکی مہم جووں کی فطرت نہ بدل سکی اور آج دنیا بھر میں اس مملکت کا تاثر محض ایک سامراجی ذہنیت کی قاتل ریاست کا ہے۔ امریکہ کی جانب سے امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر دنیا بھر میں اس قدر خون بہایا گیا۔۔کہ اب ہر کوئی ان الفاظ سے ڈرتا پایا جاتا ہے۔ امریکہ کی جنگی مہموںاور قتل و غارت کے لیے بدترین طریقے استعمال کرنے کے باعث دنیا بھر میں نفرت پائی جاتی ہے اور خود امریکی ذرائع ابلاغ اپنی رپورٹوں سے اس کی تصدیق کر چکے ہیں۔امریکہ آج کے دور کی سب سے بڑی فوجی طاقت ہے ۔ اس کی فوج چودہ لاکھ پچاس ہزار سے زائد جوانوں پر مشتمل ہے جبکہ ریزرو فوجیوں کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ کے قریب ہے۔ امریکہ کا دفاعی بجٹ سالانہ آٹھ سو ارب ڈالر سے زائد ہے جبکہ خفیہ اداروں کو بھی اربوں ڈالر دئیے جاتے ہیں ۔ سی آئی اے کا بجٹ چوالیس لاکھ جبکہ ایف بی آئی سالانہ پندرہ ارب ڈالر خرچ کرتی ہے۔ اس وقت انتالیس ممالک میں امریکہ کے آٹھ سو بیس مستقل فوجی اڈے موجود ہیں جبکہ دنیا کے ایک سو پچاس ممالک میں امریکی فوجی کسی نہ کسی طرح موجود ہیں۔ امریکی بحری بیڑے دنیا بھر میں اس کے مفادات کے تحفظ کے ضامن ہیں جبکہ میزائل ڈیفنس سسٹم اور خلایی ٹیکنالوجی کے زریعے امریکی تسلط کے تحفظ کا کام لیا جاتا ہے۔ امریکہ کے خونین کارناموں کی تاریخ بہت پرانی ہے ۔ سترہ سو پجھتر سے سترہ سوتیراسی تک امریکیوں نے جنگ آزادی لڑی۔ برطانیہ سے آزاد ہونے کے بعد امریکہ نے اپنی فوجی طاقت کو مضبوط بنایا اور آس پاس موجود کئی جزیروں اور چھوٹے چھوٹے ممالک پر قبضے شروع کر دئیے۔ اٹھارہ سو اکسٹھ میں امریکہ کو سول وار کا سامنا کرنا پڑا جوکہ چار سال تک جاری رہی ۔ سول وار پر قابو پانے کے بعد امریکہ کے سامراجی عزائم کا آغاز ہوا۔ امریکہ نے پہلی سامراجی جنگ سپین کی کالونیاں حاصل کرنے کے لیے لڑی ۔ یہ پہلا موقعہ تھا کہ امریکہ نے براعظم سے باہر قدم رکھا اور فلپائن ،گوام سمیت کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد انیس سو تیرہ تک فلپائن میں ہزاروںافراد کو امریکی قبضہ مضبوط کرنے کی غرض سے قتل کر دیا گیا۔۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی شہروں پر ایٹم بم گرا کر امریکہ نے نہ صرف سامراجی عزایم کا اظہار کیا بلکہ ایک وحشی ریاست کے طور پر اپنی شناخت کرا لی۔۔۔

چند سالوں کے بعد انیس سو پچاس میں امریکہ کورین جزیرے پر مفادات کی جنگ لڑنے کے لیے موجود تھا۔ اب کی بار کیمونسٹ شمالی کوریا کو سبق سکھانے کا اعلان کیا گیا اور اپنے ورلڈ آرڈر کی مضبوطی اور اس کے اظہار کی خاطر لاکھوں کورین باشندوں کا خون بہا دیا گیا۔
۔انیس سو اٹھاون میں لبنانی صدر کامیلی چیمون نے فلسطینی مہاجرین کی کاررواییوں کے خلاف امریکہ کی مدد مانگی ۔ اس طرح امریکہ کو مشرق وسطی میں فوجی مداخلت کا موقعہ ملا۔ انیس سو ستاون میں شروع ہونیوالی ویت نام جنگ میں تین لاکھ سے زائد مقامی باشندوں کو خون کی قربانی دینا پڑی۔تاہم امریکہ اور اتحادیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود شمالی ویت نام میں اٹھنے والی کمیونسٹ لہر کو دبایا نہ جا سکا اور امریکہ کو ایک تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ انیس سو اسی میں روس افغانستان میں داخل ہوا۔ امریکہ نے اس موقعے پر اسلامی ممالک میں بڑھتی ہوئی تشویش سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ افغانی عوام پاکستانی بھائیوں کی مدد سے روسی ظلم کے خلاف ڈٹ گئے جبکہ امریکہ اس صورتحال کو اپنے سامراجی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ امریکہ نے روس پر افغانستان سے قبضہ ختم کرنے کے لیے دباو ڈالنے کی بجائے اس جنگ کو بڑھکانے کا فیصلہ کیا۔ افغانیوں اور مسلم ممالک سے آنیوالے مجاہدین کی اسلحہ کی صورت میں مدد کی جانے لگی۔ یہ وہ موقع تھا کہ جب امریکی پالیسی ساز اپنے خطرناک منصوبوں کی خاطر اس خطے کے کروڑوں انسانوں کی جانوں سے کھیل رہے تھے ۔ روس کی شکست پر افغانوں کا مشکور ہونے کی بجائے امریکہ نے جنیوا میں ایک ایسا معاہدہ کرایا کہ جس کی وجہ سے مختلف مسلح گروپ آپس میںلڑ پڑے ۔ اس طر ح امریکی مفادات کے لیے بڑھکائی گئی اس جنگ میں ہزاروں افغان ہلاک ہوئے۔۔۔

اب امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور بن چکا تھا اور طاقت کے نشے میں دھت یہ ملک پانامہ کے صدر مینول نوریجا پر منشیات کی تجارت میں ملوث ہونے کا الزام اور انتخابات سے پیدا ہونے والے اختلافات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس علاقے میں بحری آمدورفت پر اجارہ داری قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سے اگلے سال امریکی فوجیں مشرق وسطی پہنچی اور کویت پر قبضے کی آڑ میں اپنے پرانے اتحادی صدام حسین کے خلاف نبردآزما ہوئیں۔ گلف وار کا میڈیا کے زریعے خوب چرچا ہوا اور ایسے لگتا تھا کہ امریکی چند دنوں کی بھرپور کارروائی کرکے صدام حسین کی طاقت کا صفایا کر دیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔صرف تین دن کی لڑائی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔ بعض حلقوں کے خیال میں اس جنگ کا مقصد امریکہ کو مشرق وسطی میں فوجی اڈے فراہم کرنا تھا اور اس سازش میں امریکی صدر بش سینئر کے ساتھ ساتھ صدام حسین بھی شامل تھا۔ اگر صدام حسین کویت پر حملہ نہ کرتا تو امریکیوں کے پاس مشرق وسطی میں آنے کا بہانہ نہ ہوتا اس طرح صدام حسین نے دوستی نبھائی اور امریکہ کو کو یت میں مستقل ٹھکانہ مل گیا۔ گلف وار کے نتیجے میں صدام حسین کویت سے پسپا ہو کر عراقی سرحدوں میں محدود ہو گیا جبکہ امریکہ کویت اور سعودی عرب کے خرچے پر یہاں مستقل قیام کی سہولیات حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ انیس سو بانوے میں افریقہ کو امریکی بربریت کا سامنا کرنا پڑا اور صومالیہ کی سرزمین پر اس کے ظلم کی داستان لکھی جانے لگی۔ اسلام پسند فرح عدید کے ساتھ کشیدگی کی سزا صومالی عوام کی زندگی سے کھیل کر دی گئی۔امریکی فوج کو تو عوامی دباو پر واپس بلا لیا گیا تاہم صومالیہ کے اسلام پسند عوام کی آزمائش ختم نہ ہوئی اور امریکی ایما پر ایتھوپیا کے ذریعے ان کا قتل عام جاری ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں میں امریکہ کی خونین کارروائیوں کا کچھ تذکرہ پھر کسی موقع پر۔۔۔
بشکریہ
http://www.urduvb.com/forum/showpost.php?p=218880&postcount=50
 

arifkarim

معطل
اچھا مضمون ہے۔ 2001 کے جعلی حملوں کو اسلامی دنیا کیخلاف جنگ سازی کیلئے استعمال کیا گیا۔ پہلے افغانستان، پھر عراق کیساتھ خون کی ہولی کھیلی گئی۔ جنگ سازی کا خرچہ بیرون ممالک سے قرض کی صورت میں لیا گیا اور اس چنداں سالوں میں امریکی قرضہ 12 ٹریلین ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہے۔ جلد ایسا وقت آئے گا جب امریکہ ان قرضوں پر سود تک کی ادائیگی نہ کر سکنے کے سبب ایک اور جنگ کا خواہشمند ہوگا۔ مگر تب اس آخری جنگ کا خرچہ اٹھانے والا کوئی نہ ہوگا! :)
 
Top