امریکی حملے کی صورت میں شام کی آخری وقت تک مدد کرینگے، ایران

کاشفی

محفلین
امریکی حملے کی صورت میں شام کی آخری وقت تک مدد کرینگے، ایران
World-Syria-Iran-Khamnei_9-5-2013_116918_l.jpg

تہران … ایران نے کہا ہے کہ امریکا شام پر حملے کرنے کیلئے کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا ر ہاہے ، شام کی آخری وقت تک مدد کریں گے۔ ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای کا کہناہے کہ اسد حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگاکر مغربی ملک شام پر حملے کا بہانہ تراش رہے ہیں۔ ایرانی ایلیٹ القدس فورس کے سربراہ کا کہنا ہے ممکنہ امریکی حملے کی صورت میں آخری حد تک ساتھ دیں گے۔ ادھر روس کے 3 جنگی بحری جہاز ترکی کی سمندری حدود سے ہوتے ہوئے بحیرہ روم کے مشرق میں شام کی سرحد کے نزدیک پہنچ رہے ہیں۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ امریکا کاشام پر ممکنہ فوجی حملہ باقاعدہ دہشت گردی کی کارروائی ہوگی۔
 
Top