کتنی بڑی بے وقوفی کی بات ہے کہ اس خطے کا کوئی بھی ملک پاکستان کے ختم ہونے کی خبر دے اور امریکہ کو اپنا دوست سمجھ کر اس کا ساتھ دے۔ ہم برصغیر کے باسیوں میں یہ بات خاصے کی ہے کہ ہمیں عقل چھو کر بھی نہیں گزری۔مجھے اس وقت بھارت کے بزعم خود گھاگھ سیاستدانوں اور دانشوروں کی عقل پہ شدید حیرانی ہوتی ہے جب وہ پاکستان دشمنی میں اپنا انجام بھول کر ایک نو آبادیاتی طاقت کا دم بھرتے ہیں۔
جی ہاں ، پاکستان پہ خدا نخواستہ ہاتھ صاف کر کے اگلی باری ہندوستان کی بندر بانٹ کی ہو گی۔نہیں یقین تو ایشیا کا نقشہ سامنے رکھ کر دیکھئیے کہ مشرق وسطی کے داخلی دروازے اور چین کی طاقت پر قابو پانے کے لئیے کیا درکار ہے۔ بھارت کو اتنے بڑے حجم اور تیز تر ترقی کے ساتھ جینے کا موقع دینا قطعی امریکہ کے مفاد میں نہ ہو گا۔