امریکہ بقابلہ پاکستان

بےباک

محفلین
موازنہ : امریکہ اور پاکستان
امریکہ کو اگر لفظوں میں لکھا جائے تو کچھ ایسے ہے،
زمین ہموار نہیں
موسم کا اعتبار نہیں
لوگ وفادار نہیں
مذہب سے سروکار نہیں
خلوص سے ہمکنار نہیں
بدلنے کو تیار نہیں
وقت مددگار نہیں
حالات سازگار نہیں
خدا کے شکرگزار نہیں
غرض یہ کہ امریکہ کوئی شاہکار نہیں
مگر اس کے باوجود اس ملک میں کچھ باتیں ایسی ہیں جو اگر پاکستان میں ہوں تو یہ ملک دنیا کا بہترین ملک بن جائے،
فضول تہوار نہیں
رسومات کا مینار نہیں
سڑک پر غبار نہیں
بھکاری کا دیدار نہیں
نلکوں پر قطار نہیں
کوئی بندہ بیکار نہیں
پابندیٔ وقت دشوار نہیں
تعلیم کا دہرا معیار نہیں
ایجادات کا شمار نہیں
کوئی قانون سے آزاد نہیں
پھر بھی کچھ باتیں ایسی ہیں جو دل کو تڑپاتی ہیں،
غذا مزے دار نہیں
کھانے میں اچار نہیں
گھی کا بگھار نہیں
چُوڑیوں کی جھنکار نہیں
بہن کا پیار نہیں
ابٌا کی پھٹکار نہیں
داتا دربار نہیں
قائد کا مزار نہیں
جگہ جگہ تھوکا ہوا پان اور نسوار نہیں
گاڑی کے ہارنوں کی چنگھاڑ نہیں
سب سے زیادہ دیسی گالیوں کی للکار نہیں
 
اسکول کے دور میں، میں نے نویں یا دسویں جماعت میں ایک اسٹیج ڈرامہ کیا تھا، دو دوسرے طلباء کے ساتھ۔ اس میں یہ مکالمے بھی شامل کیے تھے میں نے۔ کافی دلچسپ ہیں۔
 
Top