امراض قلب کی بڑی وجہ

ماہا عطا

محفلین
04_20.gif
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ مانو

صرف گھی سے بنی ہوئی اشیاء ہی نہیں، ان بیماریوں میں ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیاء خورد و نوش کا سب سے بڑا تعلق ہے۔
 

ساجد

محفلین
دو روز قبل ایک ڈاکٹر صاحب سے گپ شپ ہو رہی تھی تو امراضِ قلب پر بات چل نکلی ۔دل کے امراض کے بارے میں ان کا کہنا تھا
"زیادہ تران کا آغاز معدہ کی خرابی سے ہوتا ہے اور دھیرے دھیرے معاملہ اتنا بگڑ جاتا ہے کہ نوبت دل کے دورے تک جا پہنچتی ہے۔ جب معدہ بار بار خراب رہنے لگے تو اسے دوائیوں کے کثرتِ استعمال سے درست رکھنے کی بجائے خرابی کی تشخیص کروانا چاہئیے کیونکہ جب ہماری خوراک میں ایسے عناصر زیادہ مقدار میں شامل ہوں جو ہماری صحت کے لئے مضر ہیں تو معدہ ان کے خلاف مدافعت کا اظہار کرتا ہے اور یہ کسی دیگر قسم کی نسبتا زیادہ موذی مرض کا الارم ہوتا ہے۔ جس میں جگر کی خرابی اور خون کی شریانوں میں گردشی گڑ بڑ بھی شامل ہیں۔ اس لئے جب کبھی معدہ کی دائمی خرابی کا شکار ہو جائیں تو اسے معمولی نہ سمجھیں بلکہ اس ابتدائی مرحلے پر ہی اس کے اسباب کا پتہ چلائیں اور اپنی خوراک کو مکمل طور پر سادہ بنا لیں تا کہ دل کے دورے جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں"۔
راقم چونکہ خود دل کے مرض کا سامنا کر رہا ہے تو مجھے ان ڈاکٹر صاحب کی اس بات سے مکمل اتفاق ہے کیونکہ میری بیماری کا آغاز بھی معدہ کی خرابی ہی سے ہوا تھا جسے مختلف دوائیوں سے درست رکھنے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن مرض بگڑتے بگڑتے دوران خون کی شریانوں میں تنگی کے مقام تک پہنچ چکا تھا ، تب پتہ چلا کہ معدہ کی خرابی بے سبب نہیں ہوتی اس پر فوری توجہ دی جانی چاہئے۔
 
Top