امجد علی راجا صاحب کے لئے دُعا کی درخواست!

اللہ تعالیٰ راجا بھائی کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین ثم آمین

ویسے احتیاطاً امجد علی راجا بھائی کا ایک مرتبہ پھر ”چیک اَپ“ کرا لیا جائے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ انہیں ”ساس کا عارضہ“ لاحق ہو۔ راجا بھائی جیسے ہنستے بولتے زندہ دل شاعر کو بیوی کا، سالی کا یا ساس (وغیرہم) کا عارضہ تو لاحق ہوسکتا ہے، سانس کا ہر گز نہیں۔ :)
شکریہ یوسف-2 بھیا! جزاک اللہ
ہاہاہاہاہاہاہاہا۔ "خوش دامن" کی شان میں کچھ کہنے سے قاصر ہوں کہ استادِ محترم محمد یعقوب آسی سے ڈانٹ پڑ جائے گی :)
 
اتنا تو مجھے علم تھا کہ راجا کی طبیعت خراب ہے، لیکن سانس کا عارضہ ہے یا ساس کا۔۔۔ اس کا مجھے علم نہ تھا۔ عزیزی خلیل بھی فکر مند تھے اور انہوں نے بھی ذاتی مراسلے یا مکالمے میں مجھ سے دریافت کیا تھا۔
اللہ تعالی اپنا کرم کرے اور عزیزی امجد علی راجا کی تکالیف دور فرمائے اور صحت کلی عطا کرے
جزاک اللہ استادِ محترم! اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔
یوسف-2 بھیا نے ایک "نقطہ" کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عارضے کا سبب ہی بدل ڈالا :)
 
اللہ تعالی محترم راجہ بھائی کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے ۔ آمین ثم آمین

سانس کا ہوا تو ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللہ لیکن ساس کا عارضہ تو جب تک حیاتی ہے جانے سے رہا:p
جزاک اللہ بھیا!
اللہ میری خوش دامن کو سلامت رکھے عارضہ کی صورت میں بھی قبول ہیں :)
 
اللہ تعالیٰ امجد کو مکمل صحت اورتندرستی عطا فرمائے۔ آمین
کوئی نئی اپ ڈیٹ؟؟
کیوں کہ امجد ابھی بھی فورم سے غائب ہیں
جزاک اللہ شیزان بھیا!
اپ ڈیٹ یہ ہے کہ امجد محفل میں دوبارہ حاضر ہو چکا ہے اور ابھی کچھ دیر میں اپنا تازہ کلام بھی محفلین کی خدمت میں پیش کرنے والا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ شیزان بھیا اس پر ہاتھ صاف فرمائیں گے ؛)
 
Top